Dar - Ul- Islam Public Institute Kala

Dar - Ul- Islam Public Institute Kala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dar - Ul- Islam Public Institute Kala, School, Kala.

14/08/2026
جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو 14 اگست، جشنِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے ...
14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا
کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو 14 اگست، جشنِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان
کو ہمیشہ امن، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚

🖤 إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤نہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ دارالاسلام پبلک انسٹ...
10/08/2026

🖤 إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤
نہایت افسوس اور گہرے رنج کے
ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا کے
فرسٹ ایئر کے ہونہار طالب علم محمد قاسم ولد بلال حسین ٹھینگانی رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
ان کی نمازجنازہ آج صبح 9:30 بجے ان کی رہائش گاہ چاہ نواں پر ادا کی جائے گی
۔سب سے جنازے میں شرکت کی اپیل
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،
ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

🎉 الحمدللہ! ایک اور شاندار کامیابی 🎉🏫 دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا🌟 شہرِ کالا کا واحد انگلش میڈیم ادارہایک ایسے علاقے ...
07/08/2026

🎉 الحمدللہ! ایک اور شاندار کامیابی 🎉

🏫 دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا

🌟 شہرِ کالا کا واحد انگلش میڈیم ادارہ

ایک ایسے علاقے میں جہاں انگلش میڈیم تعلیم کو مشکل سمجھا جاتا ہے اور بہت کم طلبہ اس کا انتخاب کرتے ہیں، الحمدللہ دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا کے طلبہ نے سالانہ میٹرک امتحان 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین نمبرز سے ادارے کا نام روشن کیا۔
یہ کامیابی ہمارے ہونہار طلبہ و طالبات کی محنت، قابلِ احترام والدین کی دعاؤں اور مخلص و محنتی اساتذہ کرام کی شب و روز کاوشوں کا ثمر ہے۔
🌹 ادارہ ہذا کی انتظامیہ تمام کامیاب طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔
🤲 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ہمارے طلبہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، والدین اور اساتذہ کی محنت کو قبول فرمائے، اور دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا کو علم و عمل کا روشن مینار بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا
تعلیم • تربیت • کامیابی

20/07/2026

دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا
جو نام ہے اعتماد کا

دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا کو ایک قابل، محنتی اور تجربہ کار استاد کی ضرورت ہے۔شرائط:کسی بھی مضمون میں ماسٹرز ڈگری لا...
13/07/2026

دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا
کو ایک قابل، محنتی اور تجربہ کار استاد کی ضرورت ہے۔
شرائط:
کسی بھی مضمون میں ماسٹرز ڈگری لازمی۔
تدریس کا کم از کم تین سال کا تجربہ۔
بہترین تدریسی صلاحیت اور
طلبہ کی مؤثر رہنمائی کرنے کی اہلیت۔
دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا
"جو نام ہے اعتماد کا"

12/07/2026

دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا
جو نام ہے اعتماد کا

دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا کے انتہائی  قابل، تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ سینئر پروفیسرز:پروفیسر واصف خورش...
03/07/2026

دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا کے
انتہائی قابل، تجربہ کار اور
اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ
سینئر پروفیسرز:
پروفیسر واصف خورشید سر زمین
تونسہ شریف میں ریاضی کے تعلیمی میدان
میں اپنا ثانی کوئی نہیں رکھتے۔ کم و بیش 35 سالہ ٹیچنگ میں تجربہ رکھنے والے ماہر تعلیم ہمارے طلباء کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی محنت سے ہمارے طلباء کو ترقی دے۔
پروفیسر محمد رضوان شبیر
— ایم فل کمپیوٹر سائنس
اپنے مضمون میں وہوا کالج اور تونسہ شریف کے کالجز میں قابلیت، تدریسی مہارت کا سکہ رکھتے ہیں ۔
طلبہ کی بہترین رہنمائی کے ذریعے ادارے کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
دارالاسلام پبلک انسٹیٹیوٹ کالا تعلیمی معیار
اور کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ بہترین اساتذہ ہی طلباء کےلئے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Address

Kala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar - Ul- Islam Public Institute Kala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category