Dr Imran Malik - Sadaqat International Hospital Kahuta - KIDS Clinic

  • Home
  • Pakistan
  • Kahuta
  • Dr Imran Malik - Sadaqat International Hospital Kahuta - KIDS Clinic

Dr Imran Malik - Sadaqat International Hospital Kahuta - KIDS Clinic Checkup of newborn to 14 years of Child between 5 pm to 8pm daily and 11 to 2:00 pm on Sunday.

OPD clinic 4:00pm to 8:00pm daily and morning 11:00 am to 2:00 pm only Sunday

28/12/2024
?
21/03/2024

?

16/03/2024

سوال ۔ میرا بے بی ڈیڑھ مہنے کا ہے ۔جو ں ہی پیشاب کرنا شروع کرتا ہے روتا ہے او تھو ڑی دیر میں چپ ہو جاتا ہے ۔اس کے بعد با لکل ٹھیک رہتا ہے ۔ کو ئی بخار ۔الٹی نہیں ۔وزن بھی صحیح بڑھ رہو ہے ۔ دو ڈا کٹر وں کو دیکھا یا ۔دو دفعہ اینٹی با ئیو ٹک کا کورس کیا کو ئی فرق نہیں پڑھا ۔ بہت پر یشا ن ہو ں ۔آپ کی کیا رائے ہے ۔ جواب ۔ کچھ بچو ں میں پیشاب کرنے سے پہلےیا پیشاب شرو ع ہو تے ہی ایک دم رونا یا چیخنا نارمل ہے ۔ ان بچو ں میں مثا نہ بہت حساس ہو تا ہے ۔ جو ہی مثانہ بھر جاتا ہے اور پیشاب کرتے وقت سکڑنے کی وجہ سے اس میں تنا و اتا ہے تو حسا سئت کی وجہ سے اس میں تناو اتا ہے جس سے بچے کو درد محسوس ہو تا ہے۔مگر پیشا ب کے نکلنے سے جو ں ہی پر یشر کم ہو تا ہے ۔ درد ختم ہو تا ہے اور بچہ ایک دم چپ ہو جاتا ہے ۔ اس کی دوسری وجہ پیشاب کی نا لی کا انفیکشن یا یو ٹی آ ئی ہو سکتا ہے ۔ مگر یو ٹی ائی میں بچہ بیمار ہو تا ہے ۔اسے الٹی ہو تی ہے ۔ ایک یو رین کا ٹیسٹ کر کےاس بات کی تصد یق کی جا سکتی ہے کہ انفیکشن ہےکہ نہیں ۔کیو نکہ اپ کے بے بی کوکو ئی اور علا ت نہیں ۔اس لئے گھبرا نے کی ضرورت نہیں وقت کے سا تھ صحیح ہو جائے گا ۔اپنے ڈا کٹر کو با قا عدگی سے چیک اپ کرا تےرہیں ۔اور نظر رکھیں ۔حفا ظتی ٹیکو ں کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں ۔ چھ مہینے تکصرف ماں کا دودھ یا فا مو لا دیں ۔اور اس کے بعد ٹھو س غذا متعا رف کر ائیں

12/12/2023

بچوں میں دانت نکلنے کی تکلیف اور اس کا علاج!!!!!!

چھوٹے بچوں میں دانت جب نکلتے ہیں تو ان کے مسوڑھوں میں درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر روتے😭 ہیں۔ بچوں میں دانت نکلنا تب ہوتا ہے جب دانت مسوڑھوں کی لکیروں سے باہر نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بہت سے بچے👶👶 دانت 6 سے 12 ماہ کی عمر میں نکال لیتے ہیں۔

بہت سے بچے ایسے بھی ہونگے جن میں دانت ان کی پہلی سالگرہ 🎂 پر بھی نہیں ہوتے۔
3 مہینے کی عمر میں بچے اپنے منہ سے تھوک نکالنا 🤤شروع ہوجاتے ہیں اور اپنے ہاتھ منہ میں ڈالنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بہت سے والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے دانت نکال رہے ہیں لیکن پہلا دانت 6 ماہ کی عمر میں ظاہر ہوتا ہے۔

عموما جو دانت نکلتے ہیں وہ سامنے کے نچلے دانت ہوتے ہیں 3 سال کی عمر تک بچوں کے منہ میں تمام دانت نکل آتے ہیں۔

علامات ظاہر ہو سکتی ہیں::
جیسا کہ مسوڑھوں میں سوجن، بچے کا رونا😭 اور ہلچل، ہلکے بخار 🤒 کا ہونا، سخت چیزوں کو چبانا، بہت زیادہ منہ سے تھوک 🤤🤤کو نکالنا، کھانسی😮‍💨، کال کو رگڑنا اور کان کو کھینچنا اس کے علاوہ منہ میں ہاتھ ڈالنا اور سونے😴😴 اور اٹھنے کے اوقات میں تبدیلیاں ہونا۔

دانت نکلنا بچے کے لئے تکلیف دہ😖 ہو سکتا ہے لیکن یہ بچے کو زیادہ بیمار 🤢نہیں کر سکتا۔

لیکن اگر آپ کے بچے میں اسہال ، متلی یا الٹی🤮 ہو رہی ہے تو اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر💉 کا کال📞
کریں اس کے لئے آپ بچوں👶 کے ڈاکٹر سے بات کریں کیونکہ یہ پریشان کن حالت ہے۔

بہت سے والدین👪 اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کا بچہ دانت نکال رہا ہے اگر آپ کے بچے کو بھی دانت نکالتے وقت تکلیف ہوتی ہے تو آپ ان کی کچھ طریقوں کی مدد سے ان کی تکلیف دور کریں کیونکہ ایسا کرنے سے والدین بھی راحت محسوس کریں گے؛

بچوں میں دانت نکلتے وقت تکلیف کو دور کرنا:::

جیسا کہ میں نے پہلے بتایا جب دانت نکلتے ہیں تو والدین کو علم ہوتا ہے اس کے علاوہ بچوں کے مسوڑھوں میں بھی سوجن ہوجاتی ہے جس وجہ سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔

مالش کرنا ::

جب آپ کا بچہ دانت نکالتا ہے تو آپ کو چاہیے آپ اپنے صاف ہاتھوں سے مسوڑھوں کی جگہ پر مالش کریں۔ آپ کی کی گئی مالش بچے کے دور کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے اس کے علاوہ آپ اپنے بچے کو وہ چیز نہ دیں جو آسانی سے نہیں ٹوٹ سکتی کیونکہ یہ دم گھٹنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

بچے کو سکون دیں:::

28/10/2023

-نمونیا(pneumonia)
نمونیا ایک انتہای حطرناک مرض ہے جو کہ پوری دنیا میں ۳۳% ۵سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے اور سالانہ اس سے ۹لاکھ ۲۰ ہزار بچے موت کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے ۳۰% پاکستان میں ہیں جو کہ بہت تشویشناک صورتِ حال ہے-
میرے تجربے کے مطابق سردیوں میں ہر تین میں سے دو بچے ہسپتالوں میں نمونیا کی وجہ سے داخل ہوتے ہیں
نمونیا کی علامت
۱-بخار -
۲-زوکام اور کھانسی -
۳-سانس کی تیزی اور پسلیوں کا تیز چلنا-
۴-سانس میں سیٹی کی آواز-
۵-حوراک لینے میں کمی اور چڑچڑا پن-
۶-بڑے بچوں میں بخار کے ساتھ چھاتی میں درد-
نوٹ:- اگر بچہ خوراک نہیں لے پا رہا اور سانس میں تیزی ہے تو فورن ہسپتال لے کر آییں-
نمونیا سے کیسے بچاو کیسے ممکن ہے؟؟؟؟
۱-ماں کا دودہ-
۲-ماں یا جو کوئی بھی بچے کو اُٹھاے اس کا باقاعدگی سے ہاتھ دھونا-
۳-آلودگی سے بچاو جیسا کہ سموگ جس کے لیے ماسک کا استعمال ضروری ہے
۴-حفاظتی ٹیکاجات جن میں عدم دلچسپی میری نظر میں سب سے اہم وجہ ہے -
یہ چند اقدام کر کے آپ اپنے پھول سے بچوں کو اس جان لیوا مرض سے بچا سکتے ہیں-
نوٹ:-اس کے علاج میں سب سے اہم کردار چائلڈ سپیشلسٹ کا ہے
Dr Imran Malik
ماہر امراض بچگان و نو زائید گان

21/10/2023

چھوٹے بچے روتے کیوں ہیں؟ ساری ساری رات روتے ہیں نہ خود سوتے ہیں اور نہ والدین کو سونے دیتے ہیں ۔

ہمیں یہ بتانے کے لیے بچے روتے ہیں کہ کچھ غلط ہے اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔
وہ تب روتے ہیں جب وہ بیمار ہوں، بھوکے ہوں، ٹھنڈے ہوں، گندے ڈائپر ہوں، تھکے ہوں یا پرسکون نہ ہوں۔
اجنبیوں کی موجودگی سے خوفزدہ ہوسکتے ہیں۔
وہ تب تک روتے ہیں جب تک کہ کوئی تکلیف دور نہ کر لے یا جب تک کہ وہ جاگنے کے لیے بہت تھک نہ جائیں۔
کچھ بہت زیادہ روتے ہیں، دوسرے شاید ہی۔ یہ بچے کے مزاج اور شخصیت پر منحصر ہے۔
یاد رکھیں: بچے اپنے والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں کو ناراض کرنے کے لیے نہیں روتے۔

والدین کو کیا کرنا چاہئیے؟

بچے کے رونے کی وجوہات کی جانچ کریں اور اسے ختم کرنے کے لیے جو ضروری ہو وہ کریں۔
بچے کو تسلی دیں:
اس سے بچہ خراب نہیں ہوگا۔ جب بچے روتے ہیں، تو انہیں محفوظ اور محفوظ محسوس کرنے کے لیے گرمجوشی اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔
رونے والے بچے کو سزا نہ دیں: -
صبر کریں۔ سخت ردعمل بچے کو خوفزدہ کر دے گا اور صورتحال کو مزید خراب کر دے گا۔
بچے کو کبھی بھی زور سے نہ ہلائیں۔
یہ دماغی نقصان اور یہاں تک کہ موت جیسی سنگین چوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔
ڈائپر چیک کریں کہیں گیلا تو نہیں ہے۔
بچوں کے سر کے بال کیپ کی وجہ سے ٹیڑھے ہو سکتے ہیں جو بچے کو درد کر رہے ہوتے ہیں۔
بچہ بھوکا ہو سکتا ہے اور بھوک کی وجہ سے رورہا ہوتا ہے۔
ڈائپر کی وجہ سے نشان اور زخم ہو گئے ہیں تو وہ درد کر رہے ہوتے ہیں اور بچہ روتا ہے ۔اس کا علاج کروائیں۔
ہو سکتا ہے کسی مچھر یا مکھی نے کاٹا ہو اور بچہ رورہا ہو تو ہلکا سا تیل لگا سکتے ہیں تاکہ درد کی شدت کم ہو سکے۔

14/10/2023

مجھے اکثر فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور کمنٹس سیکشن میں سوال آتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب میرے بچے کا قد چھوٹا ہے، براہ کرم مجھے کوئی دوا بتائیں؟
طب کا ہر مسلہ نزلہ زکام نہیں ہوتا ہے کہ آپ پیناڈول یا آریناک لیں گے اور یہ ٹھیک ہوجاۓگا۔ چھوٹے قد کی تشخیص اور اس کا علاج ایک پوری سائنس ہے۔
ہم پہلے بچے کی تفصیلی ہسٹری لیتے ہیں ,قد کی پیماٸیش کرتے ہیں اور پھر مخصوص چارٹ پر کر اس کا موازنہ اس عمر کے بچوں کےقد کے اوسط سے کرتے ہیں۔ اگر بچہ اس جانچ کے مطابق چھوٹے قد کا ہے تو والدین کے قد کی پیمائش کی جاتی ہے اور دوبارہ چارٹ پر موزانہ کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بچے کا قد والدین کے قد کے مطابق ہےیا نہیں۔
اگر بچے کا قد نارمل ہے یا اگر بچوں کا قد چھوٹا ہے لیکن والدین کےقد سے مطابقت رکتاہے تو ہم مزید جانچ نہیں کریں گے۔ بصورت دیگر ہمیں مختلف بیماریوں کے لیے دیکھنا پڑتا ہے جس سے قد چھوٹا ہو سکتا ہے۔ عام بیماری جو چھوٹے قد کا سبب بن سکتی ہے وہ ہارمون کے مسائل ہیں جیسے تھائیرائیڈ کے مسائل، غذائیت کی کمی، تپ دق، گندم کی الرجی، گردے کے مسائل، وٹامن ڈی سے متعلقہ ہڈیوں کے مسائل اوراسی طرح اور بیماریاں ہیں۔
اس پوسٹ کو لکھنے کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے کہ چھوٹے قد کے لیے کوئی شربت یا گولی نہیں ہے جو آپ دواور سب ٹھیک ہو جاۓ.آپ کو پہلے چھوٹے قد کی تشخیص کرنی ہوگی اور پھر اس کی بنیادی وجہ معلوم کرنی ہوگی . علاج ان دو مراحل کے بعد ہی ممکن ہے۔
بچوں کے مسائل کے لیے ہمیشہ اپنے قابل چائلڈ سپیشلسٹ سے ملیں۔ بلوغت کے بعد ہڈیوں کی نشوونما رک جاتی ہے لہذا اگر اس کے بعد آپ اپنے ڈاکٹرکے پاس جاٸیں گے تو اس کا کوئی حل نہیں ہے۔
Dr Imran Malik Child Specialist

02/10/2023

سوال ۔ میرا بچہ نو مہینے کا ہے ۔ اس کا گلہ بار بار خراب ہوتا ہے ۔بخارہو جاتا ہے ۔ ڈاکٹر کے پاس جا ئیں تو اینٹی یبائوٹک دیتا ہے جس سے کچھ دن ٹھیک ہو جاتا ہے اور دو تین ہفتے بعد پھر یہی مسئلہ ہوتا ہے ۔میں کیا کروں آپ کی رہنمائی چا ہئے ۔
جواب ۔ا س سلسلے میں تین چیزوں کو ذہین میں رکھنا ضروری ہے ۔ پہلا یہ کہ اپنے ڈاکٹر سے ایک دفعہ مکمل چیک اپ کرواکے اس با ت کو یقینی بنا ئیں کہ بچے کے قوت مدا فعت کا مسئلہ تو نہیں ۔اگر بچہ جسمانی طور پر تندرست ہے تو پھر کوئی گھبرانے کی بات نیہں ۔اس عمر میں وائرس کے انفکیشن عام ہوتے ہیں ۔ اور بچہ جلدی سے انفیکشن پکڑسکتا ہے ۔یہ انفکشن گھر میں سکول جا نے والے بچوں سے یا ایسے بڑوں سے جو زیادہ ہجوم والی جگھوں میں کام کرتے ہیں سے آتا ہے مثلا اگر ماں ایک ٹیچر ہے ۔یا گھر کا ایک اور بچہ کسی نرسری میں ہے تو انفکشن گھرلا کرچھو ٹے بچے کو لگانے کا چانس زیادہ ہوتا ہے ۔اس کو احتیاطی تدا بیر سے ہی روکا جا سکتا ہے ۔ مثلا کام سے ائے تو بچے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہا تھ دھو لیں۔ ہو سکے تو کپڑے بدل لیں یا شاور لیں ۔ اگرگھر کے کسی فرد کو نز لہ زکام ہو تو بچے سے دور رہیں غیر ضروری پیار اور بوسہ دینے سے گریز کریں ۔ہاتھ دھونے اور ماسک کا استعمال کر یں
۔ دوسری بات یہ کہ ہر رزکام یا گلا خراب ہونا بیکٹریا کا
انفیکشن نیہیں ہوتا اس لیے ہردفعہ زکام بخار اور گلا خراب ہو تو اینٹی بائیوٹک دینے کی ضرور ت نہیں ۔ بچے کو بخار کنٹرول کر نے کے لئے پینا ڈول دیے سکتے ہیں۔اینٹی بائیوٹک دیں یا نہ دیں تقریبا تینمیں بچہ بہتر ہوجائے گا اور بخار اتر جا ئے گا ۔اور اگر بچہ سست نہیں ہے ۔ بخا ر اتر جا ئے تو کھیل رہا ہے ۔ سانس تیز نہیں چل رہی ۔پسلیاں نہیں چل اور بیماری کے دوسرے علامات نہں ہیں تو صرف پینا ڈول دے کر اڑتا لیس گھنٹے تک انتظارکیا جا سکتا ہ ۔اگر بخار کم نہ ہو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے گلا چیک اکر ائیں اور ضرورت پڑے تو ڈاکٹر اینٹی بائوٹک دے گا۔ غیر ضروری اینٹی بائیوٹک نقصان دہ ہیں ۔اور قوت مدا فعت کو کم کرتے ہیں ۔اور جراثیم کو طاقتور بناتے ہیں ۔
تیسری بات یہ کہ جوں جوں بچہ بڑا ہو جاتا ہے انفیکشن کم ہوجاتا ہے ۔پہلے سال میں زیادہ دوسرے سال میں کم اور تیسرے ساال میں مزیید بہتر ہوتا ہے ۔

ان دو تصویروں کو غور سے دیکھیں!!!!!!!! بائیں جانب والی تصویر A سفید موتیے کی ایک قسم ہے جسے  Subcapsular Cataract  کہا ج...
26/09/2023

ان دو تصویروں کو غور سے دیکھیں!!!!!!!!



بائیں جانب والی تصویر A سفید موتیے کی ایک قسم ہے جسے Subcapsular Cataract کہا جاتا ہے. اور اس کا علاج صرف آپریشن سے ہی ممکن ہے.

جبکہ دائیں جانب والی تصویر B کالے موتیے کی آخری سٹیج ہے جسے Advanced Glaucoma کہا جاتا ہے. اس میں جو نظر ایک بار چلی جاتی یے وہ واپس نہیں آ سکتی اور بقیہ نظر کو بچانے کے لیے ساری زندگی قطرے ڈالنے ہوتے ہیں اور بعض اوقات درد کی شدت ختم کرنے کے لیے آنکھ کو مستقل طور پر Dead کرنا پڑتا ہے.

یہ دونوں قسم کی پیچیدگیاں steroid قطروں کے غیر ضروری اور غلط استعمال سے پیدا ہوتی ہیں. مثلاً Methachlor, Betnesol وغیرہ

جی ہاں !!! وہی قطرے جنہیں ہر کوئی ثواب کی نیت سے سوشل میڈیا پہ شیئر کر رہا ہے اور ہر میڈیکل سٹور والا ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر خود سے فروخت کر رہا ہے.

کوئی بھی آئی اسپیشلسٹ یہ قطرے دینے سے پہلے دس بار سوچتا ہے کہ یہ قطرے کس بیماری میں کب شروع کرنے ہیں اور کب اور کس وقت انہیں روک دینا ہے. مگر اتائیوں پہ ایسی کوئی قید نہیں ہے.

اس قسم کے قطرے تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں اور جب بھی کسی کو آنکھ کا کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے وہ بغیر کسی معائنے کے یہ قطرے استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے. لوگ سالہا سال یہ قطرے استعمال کرتے رہتے ہیں اور کسی دن اچانک سفید موتیا یا کالے موتیے کے ساتھ ہماری OPD میں حاضر ہو جاتے ہیں مگر تب تک نقصان ناقابلِ واپسی ہو چکا ہوتا ہے.

اللہ تعالٰی مارک زکربرگ کی عمر دراز کرے جس کی بدولت یہ وائرس اتنی تیزی سے نہیں پھیل رہا جتنی تیزی سے یہ قطرے پھیل رہے ہیں.

یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ آشوب چشم صرف وائرس سے پھیلنے والی وبا کا نام نہیں ہے بلکہ اس کی دیگر کئی وجوہات بھی ہوتی ہیں. ہر وجہ کے لیے الگ قطرے ہوتے ہیں. جس کا فیصلہ مریض کی عمر ، علامات کی نوعیت اور دیگر بے شمار معاملات کو دیکھنے کے بعد کیا جاتا ہے.

لہذا اپنے طور پہ ان قطروں کا استعمال کبھی تو بالکل غیر ضروری ہوتا ہے اور کبھی الٹا نقصان دہ ہو جاتا ہے. لہذا کسی بھی قسم کے قطرے مستند ڈاکٹر کے معائنے کے بغیر استعمال نہ کریں. اور جتنے دن کے لیے قطرے تجویز کیے جائیں اس کے بعد استعمال نہ کریں.

لہذا میری گزارش ہے کہ ثواب کی نیت سے سوشل میڈیا پہ مختلف قطرے شیئر کرنے کی بجائے صدقہ جاریہ کا کوئی متبادل طریقہ اختیار کریں. اور انجانے میں دوسروں کی بینائی سے کھیلنے سے گریز کریں.

اگر ثواب کمانا ہی آپ کا مقصد ہے تو مریض کو ڈاکٹر سے چیک کروائیں اور پھر مریض کو قطرے خرید کر لے دیں. اور یقین رکھیں کہ اپنے مال سے کی گئی نیکی آپ کی زبانی نیکی سے زیادہ افضل ہے.

ان قطروں کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے بہت سے قطرے مارکیٹ سے شارٹ ہو رہے ہیں اور اُن مریضوں کو قطرے نہیں مل رہے جنہیں واقعی ان کی ضرورت ہے.

برائے مہربانی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں!
علم کے بغیر کسی کو مشورہ دینے سے گریز کریں!
اللہ تعالٰی ہم سب کی بصارت اور بصیرت کو مخفوظ رکھے. آمین

ڈاکٹر عمر فاروق ڈار
آئی اسپیشلسٹ
تحصیل ہیڈکوارٹر کنجاہ، گجرات

Address

Kahuta

Telephone

+923325048925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Imran Malik - Sadaqat International Hospital Kahuta - KIDS Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Dr Imran Malik - Sadaqat International Hospital Kahuta - KIDS Clinic:

Shortcuts

Share