15/06/2026
السلام علیکم ڈئیر سٹوڈنٹس!
امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اور صبح ہونے والے پہلے پیپر کی تیاری اچھے سے کر رہے ہوں گے
پیپر کے حوالے سے میں آپ سے کچھ ضروری باتیں کرنا چاہتی ہوں
1: گھر سے نکلتے وقت آیت الکرسی اور درود شریف پڑھ کر خود پر دم کر لینا
2: ایگزم سنٹر میں 30 یا کم از کم 20 منٹ پہلے پہنچ جانا اور وہاں جا کر بھی درود شریف پڑھتے رہنا درود شریف کی برکت سے پیپر بہت آسان ہو جائے گا۔
3: پیپر جب دیا جائے تو سب سے پہلے وہ سوال لکھنا جو آپ کو سو فیصد آتے ہوں اگر کوئی سوال نہ آتا ہو تو اس کو لے کر پریشان نہیں ہونا ورنہ جو آتا ہوا وہ بھی بھول جائے گا
4: پیپر مکمل دھیان اور توجہ سے لکھنا کٹنگ کرنے سے گریز کرنا اور وائٹنر کا استعمال مت کرنا۔
5:شارٹ کوئسچن نمبر 2 کو 30 منٹ دینا ،شارٹ کوئسچن نمبر 3 کو 30 منٹ اور 4 کو دس منٹ
کوشش کرنا کہ شارٹ کوئسچن کے آنسر تین سے پانچ لائنز کے درمیان ہی رہیں کیونکہ پیپر میں مینشن بھی ہوتا ہے کہ 3 سے 5 لائنز کا جواب لکھیں بہت لمبا جواب لکھا تو نمبر کٹ ہو جائیں گے۔
پیپر میں ٹائم کو اچھے سے مینج کرنا تاکہ آپ نہ صرف وقت پر پیپر مکمل کر لیں بلکہ اس کی ایک دفعہ دہرا بھی لیں۔
6: نیلی روشنائی کے علاوہ باقی کوئی روشنائی( قلم) کا استعمال نہ کرنا ورنہ نمبر کٹ ہو جائیں گے
7: جن بچوں کا پیپر فرسٹ ٹائم ہے وہ بچے بارہ بجے تک سو جائیں اور صبح 5بجے اٹھ کر نماز پڑھیں اور دہرائی کر لیں۔
جن بچوں کا پیپر سیکنڈ شفٹ میں ہے وہ 11 تک سو جائیں اور صبح فجر کے وقت اٹھ کر اگین پڑھنا شروع کریں
بس یہی کچھ باتیں تھیں جو آپ سے کرنی تھیں بیسٹ آف لک میری دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں اللہ پاک آپ سب کو کامیاب کرئے آمین