17/05/2026
الحمدللہ 🌸
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جلال آباد سولی کی ہونہار اور باصلاحیت طالبات نے پنجاب گروپ آف کالجز کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے سکالرشپ ٹیسٹ میں ضلع بھر میں شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا ہے۔ ✨
اسکول کی نہایت محنتی طالبہ سیدہ ماہ نور فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سیدہ ایمان علی نے دوسری پوزیشن جبکہ سیدہ ردا بتول نے ساتویں پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 🏆
یہ شاندار کامیابی طالبات کی محنت، والدین کی بہترین تربیت اور اساتذہ کرام کی مخلصانہ رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم تمام طالبات، اُن کے قابلِ فخر والدین اور اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 💐
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے، ان کے درجات بلند فرمائے اور وہ اسی طرح اپنے خاندان، اسکول اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں۔ آمین 🤍