Govt High school Kadhar M.B.Din

Govt High school Kadhar M.B.Din Education

خرم شہزاد رانجھا ایڈوکیٹ نے میٹرک 2014  میں گورنمنٹ ہائی سکول کدھر سے پاس کیا اور اپنی لاء کی ڈگری مکمل ہونے کے  بعد یوک...
22/05/2026

خرم شہزاد رانجھا ایڈوکیٹ نے میٹرک 2014 میں گورنمنٹ ہائی سکول کدھر سے پاس کیا اور اپنی لاء کی ڈگری مکمل ہونے کے بعد یوکے کا سفر کیا ۔پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد دوبارہ یوکے واپس جانے سے پہلے خرم نے اج اپنے سابقہ سکول کا وزٹ کیا اور سکول کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کو سراہا ۔سکول میں کروائے گے ترقیاتی اور رفاعی کاموں میں خرم نے ہر موقع پر بھرپور حصہ لیا یے خرم شہزاد اور باقی بچے جو بیرون ممالک میں ہونے کے باوجود سکول کو نہیں بھولے ہمارا فخر ہیں جن کی بدولت نہ صرف سکول کا انفراسٹرکچر بہتر بنایا گیا بلکہ بچوں کو ہر طرح کی بہترین سہولیات میسر ہوئی ۔

12/05/2026

یہ چند چیزیں نیچے کمنٹس آپشن میں لکھ دیں
اپنا پورا نام اور میٹرک کا سال
دھم کلاس کے کلاس انچارج کا نام
یونیورسٹی کا نام اور کونسی ڈگری مکمل کی ہے یا اس وقت کر رہے ہیں
اور اگر کوئی انٹر یا ڈگری کے بعد بیرون ملک چلا گیا ہے وہ بھی ملک کا نام لکھ دے جہاں اب وہ مقیم ہے ۔

محترم حافظ ثاقب منور صاحب کی شخصیت  ہمارے گاوں میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔  حافظ صاحب  نے اس گاوں میں سب سے پہلے آس وی...
07/05/2026

محترم حافظ ثاقب منور صاحب کی شخصیت ہمارے گاوں میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ حافظ صاحب نے اس گاوں میں سب سے پہلے آس ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے پہلی رفاعی تنظیم کی بنیاد رکھی اج اس ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے کدھر گاوں میں بے شمار پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ چل رہے ہیں جن میں نمایاں صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے قبرستان کی چاردیواری اور فری ڈسپنسری کا قیام ہے ۔آس ویلفیئر سوسائٹی نے بوائز اور گرلز سکولز میں بھی بہت سے اہم کام کروائے ہیں جن میں بوائز سکول میں 2 عدد کمروں کی تعمیر ,ROواٹر فلٹریشن پلانٹ اور ڈیجیٹل لائبریری کا قیام ہے ۔حافظ صاحب آجکل یوکے میں ہوتے ہیں لیکن ان کے سوسائٹی کے دیگر ممبران آس ویلفیئر سوسائٹی کے تمام کاموں کو ان کی غیر موجودگی میں بھی بہت اچھی طرح چلا رہے ہیں ۔حافظ ثاقب صاحب آجکل پاکستان آئے ہوئے ہیں تو ان سے اج سکول کے وزٹ کے لئے خصوصی وقت لیا اور سکول میں ان کے یوکے جانے کے بعد نئے ہونے والے کاموں سے آگاہ کیا ۔اس کے علاوہ حافظ ثاقب صاحب کو آس ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ہائی سکول کدھر کی بہتری کے لئے کے گئے نمایاں کاموں کے سلسلہ میں ان کو سکول سٹاف کی طرف سے خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا ۔

ہمارے سکول کی میٹرک کلاس 2017 کے سابقہ سٹوڈنٹ  علی زین رانجھا کو MBBS  مکمل ہونے پر  علی زین اور اس کی فیملی کو بہت بہت ...
01/05/2026

ہمارے سکول کی میٹرک کلاس 2017 کے سابقہ سٹوڈنٹ علی زین رانجھا کو MBBS مکمل ہونے پر علی زین اور اس کی فیملی کو بہت بہت مبارکباد ۔

وہ کمپیوٹر لیب جو کچھ عرصہ پہلے نان فنکشنل ہو چکی  تھی اس کو اپنی مدد آپ کے تحت  سابقہ طالبعلموں کے تعاون سے  نئے CPU خر...
29/04/2026

وہ کمپیوٹر لیب جو کچھ عرصہ پہلے نان فنکشنل ہو چکی تھی اس کو اپنی مدد آپ کے تحت سابقہ طالبعلموں کے تعاون سے نئے CPU خرید کر دوبارہ فنکشنل کر دیا گیا ہے اب حصہ ہائی اور مڈل کے بچے دوران پیریڈ کمپیوٹر لیب کا استعمال کرتے ہیں ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون ہمارے سکول کی میٹرک کلاس 2019 کا سابقہ طالبعلم  محمد احمد اعجاز آج  قضائے الہی سے وفات پا گیا ی...
17/04/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
ہمارے سکول کی میٹرک کلاس 2019 کا سابقہ طالبعلم محمد احمد اعجاز آج قضائے الہی سے وفات پا گیا یے اس کی نماز جنازہ آج 3 بجے کدھر جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی ۔اللہ پاک محمد احمد کی مغفرت فرمائے اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

مستحق اور یتیم طلباء کے لئے فری یونیفارم اور درسی کتب ۔
14/04/2026

مستحق اور یتیم طلباء کے لئے فری یونیفارم اور درسی کتب ۔

12/04/2026

السلام علیکم
محترم والدین جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ نئی کلاسز کا آغاز ہو چکا یے تو وہ لوگ جو دوسرے سکولز سے بچے نکلوا کے ہائی سکول میں داخل کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے بچوں کا Bform لے کر سکول آئیں گریڈ 5 تک تمام بچوں کو بکس ملیں گی جب کہ اوپر والی کلاسز میں بھی بچوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے بکس اور یونیفارم خرید کر دی جائے گی جو لوگ کتابیں اور یونیفارم نہیں خرید سکتے ۔

کل کے میتھ کے پیپر کی بچے تیاری کرتے ہوئے
12/04/2026

کل کے میتھ کے پیپر کی بچے تیاری کرتے ہوئے

سالانہ رزلٹ کی تقریب پر جو انعام مہمانان گرامی اعلان کر لے گے وہ بچوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے...
09/04/2026

سالانہ رزلٹ کی تقریب پر جو انعام مہمانان گرامی اعلان کر لے گے وہ بچوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی

قمر زمان لیب اٹینڈینٹ  کی ریٹائرمنٹ  پر کی گی الوداعی پارٹی
08/04/2026

قمر زمان لیب اٹینڈینٹ کی ریٹائرمنٹ پر کی گی الوداعی پارٹی

Address

Kadhar

Telephone

+923446190510

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt High school Kadhar M.B.Din posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category