18/06/2026
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: کہ میں سویا ہوا تھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی، میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کر رہی ہے، میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا، پھر مجھے ان کی غیرت و حمیت یاد آئی اور میں وہیں سے لوٹ آیا، اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ رو دیے اور عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! کیا میں آپ پر بھی غیرت کروں گا؟
📗«صحیح بخاری_3680»