صاحبزادہ محمد اشفاق چشتی

صاحبزادہ محمد اشفاق چشتی اشفاق احمد چشتی جامعہ مسجد غوثیہ جودھپور

23/09/2024
24/06/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
دل ٹوٹ جائے تو اُٹھا کر اسی مصور کے پاس لے جائیں جس نے اسے تخلیق کیا ہے، اس سے بہتر تو کوئی جان ہی نہیں سکتا کہ کس رنگ کے دھاگے سے کہاں پیوند لگانا ہے، مَن کی مرادیں ہوں یا تڑپتی سسکیاں، سننے والا ضرور سنتا ہے، مایوس مت ہوں، جلدی مت کریں، دینے والا ضرور عطا فرمائے گا
اللہ کریم سے اپنی حیثیت کے مطابق نہیں بلکہ اللہ پاک کی شان کے مطابق خوب مانگا کریں تاکہ وہ اپنی شان کے مطابق عطا کرے
اللہ کریم اپنی کریم بارگاہ سے طلب کرنے کی توفیق بخشے
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمَّ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَآءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَزْوَاجِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

*محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث ہے*

=بروز پیر
=17-ذوالحجہ 1445 ہجری
=24-جون 2024 عیسوی
=10-ہاڑ 2081 بکرمی

21/06/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
ہم میں سے اکثریت ایسی ہے جو حقوق اللہ تو بڑی باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن حقوق العباد میں ڈنڈی مار جاتے ہیں، جو بندہ جس شعبے سے بھی تعلق رکھتا ہے وہ اپنے فرائض سو فیصد ایمان داری سے پورے نہیں کرتا اور گلہ دوسروں سے کرتا ہے کہ دنیا بے ایمان ہو گئی ہے، وقت ہی بُرا آ گیا ہے، حالانکہ وقت یا زمانہ کبھی بُرے نہیں ہوتے بلکہ ہم خود اس کو بُرا بناتے ہیں، اگر ہر بندہ اپنے آپ کو سدھار لے تو پورا معاشرہ سدھر جاتا ہے، اللہ کریم ہدایت عطا فرمائے
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمَّ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَآءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَزْوَاجِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث ہے
15-ذوالحجہ 1445 ہجری
22-جون 2024 عیسوی
8-ہاڑ 2081 بکرمی
بروز ہفتہ

https://whatsapp.com/channel/0029VaHPQWvJkK7GD1o8Id3O

21/06/2024

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
جمعہ مبارک
18 ذوالحج : یوم شہادت :
خلیفہ سوئم امیر المومنین حضرت سیدنا عثمان غنی ذوالنورین رضی اللہ عنہ❤️
سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کا نکاح یکےبعد دیگرِ رسول اللہ ﷺ کی دو صاحبزادیوں حضرت رُقیہ رضی اللہ عنہا اور ان کی وفات کے بعد حضرت اُمّ کلثوم رضی اللہ عنہا کے ساتھ ہوا .......اسی لیے آپ کو ( ذُوالنُّوْرَیْن ) یعنی( 2 نور والے )کا لقب دیا گیا۔
نور کی سرکارﷺ سے پایا دوشالہ نور کا✨️
ہو مبارک تم کو ذُوالنُّوْرَیْن جوڑا نور کا❤️
‏WhatsApp پر مفتی اشفاق احمد چشتی M***i Ashfaq Ahmad Chishti چینل کو فالو کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaHPQWvJkK7GD1o8Id3O

20/06/2024

اللہ کریم ہمارے جو احباب ہماری خیر اور بھلائی کی فکر کرتے ہیں انہیں عزت، صحت، محبت ودولت، شفقت ورحمت اور کشادہ رزق عطا فرما، اُن سے ہر دکھ، درد، تکلیف اور پریشانی کو دور فرما، دونوں جہانوں میں عافیت عطا فرما
وہ تمام محبتیں جو اللہ تعالٰی اپنے خاص بندوں پر نچھاور کرتا ہے، وہ تمام نعمتیں جو رحمٰن اپنے نیک بندوں کو عطا کرتا ہے، وہ تمام خوشیاں جو کریم رب اپنے پیاروں کو دیتا ہے، وہ سب محبتیں، نعمتیں، خوشیاں اور رحمتیں رب تعالٰی آپ کو اور آپ کے پیاروں کو نصیب فرمائے
اے ہمارے کریم رب! ہماری دعاؤں کو قبول فرما
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمَّ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَآءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَزْوَاجِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
سید الایام جمعہ مبارک، تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث ہے
14-ذوالحجہ 1445 ہجری
21-جون 2024 عیسوی
7-ہاڑ 2081 بکرمی
بروز جمعہ

19/06/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں(يونس:44)
جب فیصلے عرش سے آتے ہیں تو فرش والوں کی تدبیریں ناکام ہو جاتی ہیں، جب "کن" فرمایا جاتا ہے تو ناممکن نظر آنے والی دعائیں معجزہ بن جاتی ہیں، بس ہمیں اپنے رب سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے
دعا ہے کہ اللہ کریم آپ پر اپنا فضل وکرم فرمائے اور ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمَّ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَآءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَزْوَاجِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا
تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث ہے
13-ذوالحجہ 1445 ہجری
20-جون 2024 عیسوی
6-ہاڑ 2081 بکرمی
بروز جمعرات

19/06/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
تتلیاں پھولوں سے زیادہ حسین ہوتی ہیں لیکن جب باغات کے سودے کیے جاتے ہیں تو اہمیت پھولوں کو دی جاتی ہے، اسی طرح انسان چاہے جتنا بھی خوبصورت ہو اہمیت اخلاق اور کردار کو دی جاتی ہے
یا اللہ! ہمارے کردار اور اخلاق کو فطرتِ دین کے مطابق عمدہ بنا دے، ہمیں دنیا وآخرت کی کامیابیاں عطا فرما، فتنوں، سازشوں اور شیاطین کے شرور سے ہماری حفاظت فرما، تمام بیماروں کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرما، جملہ مرحومین کی مغفرت وبخشش فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی وارفع مقام عطا فرما، بے شک تو غفور رحیم ہے
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمَّ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَآءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَزْوَاجِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا
تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث ہے
12-ذوالحجہ 1445 ہجری
19-جون 2024 عیسوی
5-ہاڑ 2081 بکرمی
بروز بدھ

18/06/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
صدقہ کرتے وقت رشتے داروں کو ترجیح دیں، سب سے پہلے ان کا حق ہے جو آپ کے رشتہ دار ہیں، رشتہ داروں کو دینے سے دو گنا ثواب ملتا ہے، ایک صدقے کا اور دوسرا صلہ رحمی کا
نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے مسکین پر صدقہ کرنا صدقہ ہی ہے جب کہ رشتہ دار پر خرچ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی ہے (سنن نسائی، ابن ماجہ)
یا اللہ پاک! ہمیں نمازیں باجماعت اور روزانہ قرآن مجید پڑھنے اور سمجھ کر اس پر عمل کرنے، کثرت سے درود شریف پڑھنے اور استغفار کرنے کی توفیق عطا فرما
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا رَافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمَّ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اَللّٰهُمَّ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَآءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ لُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَ احْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ اَزْوَاجِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا

تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث ہے
آج کی تاریخ
11-ذوالحجہ 1445 ہجری
18-جون 2024 عیسوی
4-ہاڑ 2081 بکرمی
بروز منگل

16/06/2024

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
*عید کے دن کے مستحب اعمال*
1.صبح سویرے اٹھنا,2.سرمہ لگانا٫3.مسواک کرنا4.غسل کرنا5.خوشبو لگانا 6.
عیدگاہ پیدل جانا7.شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی آرائش کرنا۔8عمدہ سے عمدہ کپڑے جو موجود ہوں پہننا9.عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا
10.جلد از جلد عیدگاہ پہنچنا
11.عید کی نماز عید گاہ جاکر پڑھنا 12.عیدگاہ سے واپسی پردوسرا راستہ اختیار کرنا
13.قربانی کے مبارک گوشت سے کھانے کی ابتدا کرنا
14.عیدگاہ جاتے وقت اور وہاں سے واپسی پر راستے میں تکبیر پڑھنا
*اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لا اله الا الله و وَلَا إِلَهَ وَ اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم بالصواب

16/06/2024

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
*چاند رات یا ليلة الجائزہ کے احکام*
دس ذی الحجہ کی رات جسے عمومی طور پر چاند رات کہا جاتا ہے ۔ اس رات میں ہمارے یہاں عید کی تیاری میں وقت گزر جاتا ہے مگر یہ رات اللہ کی خاص مہربانیوں کی رات ہے ۔ جس کو ليلة الجائزہ کہا جاتا ہے ۔ اس رات اپنے جملہ اعمال کا جائزہ لیں اپنا محاسبہ کریں اچھائی و برائی کا جائزہ لیں ۔ اچھائی کی تعداد دیکھیں اور برائی کو پرکھیں خود احتسابی ایسا مبارک عمل ہے جو ایک گھڑی کیا جائے تو ساٹھ سال کی عبادت سے افضل ہے ۔ نیکی پر شکر ادا کریں اور اس پر قائم رہنے کا پختہ ارادہ کریں۔ برائی پر ندامت اختیار کریں اور اس سے بچنے کا ذہن بنائیں ۔
اس رات کے بارے میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
"یہ وہ رات ہے جس کو زندہ کرنے کا دل اس دن بھی زندہ رہے گا جس دن سب دل مردہ ہو چکے ہونگے"
لہذا کوشش کی جائے کہ اس رات کو محض عید کی تیاری میں گزارنے کی بجائے اللہ کی بندگی اور اپنے اعمال کا محاسبہ کر کے گزارا جائے۔ درج ذیل اعمال کرنے سے اس رات کا اجر اور رات کی حقیقت پا لینے کے مترادف ہو گا ۔
1۔ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد اپنے زندگی کے معمولات سے فارغ ہو کر سونے سے پہلے دو رکعت نماز نفل توبہ پڑھے جائیں ۔
2۔ آیت کریمہ کم از کم ایک تسبیح پڑھی جائے ۔
3۔ تیسرا کلمہ ایک تسبیح پڑھ لیا جائے۔
4۔ 500 مرتبہ درود پاک پڑھا جائے ۔
5۔ آدھا پارہ تلاوت کی جائے ۔
6۔ آخر میں دعا کی جائے ۔
صبح تہجد کی نیت سے سو جائیں
فجر پڑھنے کا لازمی اہتمام کریں ۔ ۔
اللہ کریم آپکا حامی و ناصر ہو۔
مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھیں
میرا چینل فالو کریں
‏WhatsApp پر مفتی اشفاق احمد چشتی M***i Ashfaq Ahmad Chishti چینل کو فالو کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaHPQWvJkK7GD1o8Id3O

16/06/2024

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
*یوم وصال*
*9/10 ذوالحجہ کی درمیانی رات حضور ضیاءالامت پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کا یوم وصال ہے*
*ایصال ثواب کا اہتمام کیجیے ۔الله کریم ان کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین*

14/06/2024

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ محترم
جمعہ مبارک
دینی مسائل سے آگہی کیلئے واٹس چینل سبسکرائب فرمائیں

Address

محلہ آرائیاں والا
Jodhpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صاحبزادہ محمد اشفاق چشتی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to صاحبزادہ محمد اشفاق چشتی:

Shortcuts

Share

Category