Jamia Arabia Islamia Muahammadi Chowk Jhelum

Jamia Arabia Islamia Muahammadi Chowk Jhelum جامعہ عربیہ اسلامیہ جہلم کا آفیشل فیس بُک پیج

17/08/2026
علم و حکمت اور دنیائے اسلام کا آفتاب درخشاں ہزاروں لاکھوں آفتابِ علم و حکمت روشن کر کے اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے انا لل...
07/08/2026

علم و حکمت اور دنیائے اسلام کا آفتاب درخشاں ہزاروں لاکھوں آفتابِ علم و حکمت روشن کر کے اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے
انا للّٰہ وانا وانا الیہ راجعون
حضرت شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ صاحب بانی و مہتمم گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم، سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان واصل بحق ہو گئے ہیں ۔
تقریبآ ایک صدی کی عمر جاوداں سے پون صدی علم و حکمت کا نور بکھیرتے ہوئے ہزاروں دینی مراکز اور دانشکدوں کا قیام فرمایا، دم آخریں تک قال اللہ و قال الرسول کا درس دیا

قبلہ شاہ صاحب دو سے تیں مرتبہ گلستان صوفی باصفا میں تشریف لائے دستار فضیلت و ردا پوشی کے پروگرامز میں آپ نہایت ہی مُشفق اور درویش صفت عالم دیں تھے آپ کا اِس طرح اِس دُنیا فانی سے کوچ کر جانا اہلسنت بلکہ اُمت مسلمہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے
اعلی اللہ درجتہ فی علیین
‎اللہ تعالٰی غریق رحمت فرمائے آپ جیسی مایا ناز علمی شخصیات صدیوں بعد پیدا ھوتی ھیں اور جاتے ھوئے امت کے لیے بہت بڑے خلا چھوڑ جاتے ھیں اللہ تعالٰی علماء اھلسنت کو آپ کے عظیم مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 8 اگست شام 5:00بجے سلطان پور شریف ہروئی والا تحصیل حسن ابدال میں ادا کی جائے گی
منجانب:
اتحاد فضلاء و محبان گلستان صوفیِ باصفا و جملہ انتظامیہ جامعہ عربیہ اسلامیہ جہلم
دُعاگو
صاحبزادہ حماد رضا Jamia Arabia Islamia Muahammadi Chowk Jhelum
゚

نہایت مخلص اور عظیم شخصیت منظورِ نظر قبلہ صوفیِ باصفا ،گلستان صوفی باصفا جامعہ عربیہ اسلامیہ محمدی چوک جہلم کے شعبہ حفظ ...
27/07/2026

نہایت مخلص اور عظیم شخصیت
منظورِ نظر قبلہ صوفیِ باصفا ،گلستان صوفی باصفا جامعہ عربیہ اسلامیہ محمدی چوک جہلم کے شعبہ حفظ کے پہلے مدرس حضرت علامہ مولانا حافظ فضل الٰہی صاحب رحمتہ اللہ علیہ
قبلہ صوفی باصفا خود اِن سے بہت محبت فرماتے
بیماری کے کچھ ایام میں جب قبلہ صوفی باصفا جب آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو حافظ صاحب کے لیے اُس وقت چلنا بہت دُشوار تھا پر پھر بھی آپ قبلہ صوفی باصفا کے استقبال کرنے خود چل کر آئے اور اُستاد جی سے اپنی محبت کااظہار فرمایا ۔
اللہ کریم حضرت کی قبر انور پر کڑوڑوں رحمتوں کا نزول
فرمائے آمین یا ربُ العلمین

‎خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ‎الحمد للہ رب العالمینآج مورخہ 20-07-2026 بروز سوموار ‎جامعہ عربیہ اسلا...
20/07/2026

‎خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ
‎الحمد للہ رب العالمین
آج مورخہ 20-07-2026 بروز سوموار
‎جامعہ عربیہ اسلامیہ، محمدی چوک، جہلم (گلستانِ صوفیِ باصفا) میں آج تکمیلِ حفظِ قرآن کی بابرکت محفل منعقد ہوئی، جہاں محمد شعبان ولد ملک محمد عامر، ساکن اسلام پورہ، جہلم نے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی عظیم سعادت حاصل کی۔
‎ملک محمد عامر صاحب قابلِ تحسین ہیں، جو نہایت مخلص، نیک سیرت، خوش اخلاق اور سچے دل کے انسان ہیں۔ انہوں نے اپنے فرزند کی دینی تعلیم و تربیت اور حفظِ قرآن کے سفر میں جس محبت، حوصلہ افزائی اور اخلاص کا مظاہرہ کیا، وہ ہر والدین کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس عظیم کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے،آمین
‎یہ مبارک کامیابی طالبِ علم کی محنت، والدین کی دعاؤں و تربیت، اساتذۂ کرام کی شبانہ روز کاوشوں اور قبلہ صوفیِ باصفا رحمۃ اللہ علیہ کے علمی و روحانی فیضان کا حسین ثمر ہے۔
‎اللہ تعالیٰ حافظِ قرآن کو قرآنِ مجید کا سچا خادم بنائے، اس کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، والدین و اساتذہ کو بہترین اجرِ عظیم عطا کرے، اور جامعہ عربیہ اسلامیہ کو ہمیشہ دینِ اسلام کی خدمت، اشاعتِ قرآن اور نسلِ نو کی دینی تربیت کا مضبوط مرکز بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

**الحمد للہ 🌹**آج مورخہ 15-07-2026بروز بدھ **جامعہ عربیہ اسلامیہ، محمدی چوک، جہلم** کی طالبہ **آئمہ رضوان** دختر **محمد ...
15/07/2026

**الحمد للہ 🌹**
آج مورخہ 15-07-2026بروز بدھ
**جامعہ عربیہ اسلامیہ، محمدی چوک، جہلم** کی طالبہ **آئمہ رضوان** دختر **محمد رضوان**، ساکن **محلہ مجاہد آباد، جہلم** نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے **بہت قلیل مدت** میں حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کی۔

یہ کامیابی اساتذۂ کرام کی شب و روز محنت، والدین کی دعاؤں اور **قبلہ صوفی باصفا حضرت علامہ مولانا صوفی محمد اسلم نقشبندی رحمہ اللہ تعالیٰ** کے فیضان کا روشن ثمر ہے۔

اللہ تعالیٰ حافظۂ قرآن **آئمہ رضوان** کو قرآنِ مجید کی تعلیمات پر ہمیشہ عمل کی توفیق عطا فرمائے، اساتذۂ کرام کی محنت کو شرفِ قبولیت بخشے، اور جامعہ کے فیوض و برکات کو مزید عام فرمائے۔ **آمین یا رب العالمین۔** 🌿

Address

Jhelum

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Arabia Islamia Muahammadi Chowk Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category