Ctsc 15 Ghs Pandori Jhelum

Ctsc 15 Ghs Pandori Jhelum

Share

Schools work

29/12/2025

بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں۔۔۔؟؟؟

صبح صبح چائے کی دکان پہ
میرا دوست میرے پاس بیٹھا
مجھے سلام کیا اس کی آنکھوں میں آنسو تھے
میرا ہاتھ پکڑا روتے ہوئے بولا فارس میں آج خود کو بہت چھوٹا محسوس کر رہا ہوں۔۔۔ 😥
میں حیران تھا اس کی کمر پہ تھپکی دی ارے ایسا کیا ہوا گیا شیر کو۔۔۔
وہ مجھ سے نظریں نہ ملا رہا تھا ۔۔
پھر زور زور سے رونے لگا۔۔😭
سب لوگ اس کی طرف دیکھنے لگے میں اس کو چپ کروایا
ارے پاگل سب دیکھ رہے ہیں میرے سینے سے لگ گیا
روتے ہوئے بولا ۔۔😰۔
فارس بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں۔۔۔؟

میں سوچ میں گم ۔۔۔کیا ہو گیا تم کو ایسا کیوں بول۔رہے ہو
کہنے لگا ۔۔۔

فارس پتا ہے۔۔۔؟

بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں۔۔
میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی میں ابو یا امی جاتے ہیں ۔۔۔
میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی
آپ کی بہن جب بھی آتی ہے۔۔

اس کے بچے گھر کا حال بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں ۔۔
خرچ ڈبل ہو جاتا ہے ۔۔😰

اور تمہاری ماں ۔۔۔

ہم۔سے چھپ چھپا کر کبھی اس کو صابن کی پیٹی دیتی ہے کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے
اور کبھی کبھی تو چاول کا تھیلا بھر دیتی ہے۔۔

اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں
فارس مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے ۔۔۔۔

بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی کا ریموٹ توڑ دیا۔۔

میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا
ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس
اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں سب ۔۔😥

ماں چپ رہی ۔۔۔

لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری
بہن کچھ نہ بولی ۔۔😢
4 بج رہے تھے اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ او ۔۔۔

میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں ۔😢

پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں زمین کا بٹوارا ہو رہا تھا تو
میں نے صاف انکار کیا بھائی میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا۔۔۔😥

بہن سامنے بیٹھی تھی۔۔

وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا ۔۔😢

میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی
وہ بیچاری خاموش تھی
کورنا کے دن ہیں فارس کام کاج ہے نہیں
میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی

میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں
بہت پریشان تھا۔۔
میں نے قرض بھی لے لیا تھا لاکھ دو
بھوک سر پہ تھی
میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ
کے اتنے میں بہن گھر آگئی
میں غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس
بیوی میرے پاس آئی۔۔
کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس ک لیئے
پھر ایک گھنٹے بعد وہ میرے پاس آئی۔۔😥

بھائی پریشان ہو میں مسکرایا نہیں تو
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں تمہاری
گود میں کھیلتے رہے ہو۔۔😥

اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو
پھر میرے قریب ہوئی
اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے
آہستہ سے بولی۔۔

پاگل توں اویں پریشان ہوتا ہے
تیرا بھائی شہر گیا ہوا تھا
بچے سکول تھے میں سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل۔آوں
یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر
بیٹے کا علاج کروا ۔۔😢

اور جا اٹھ نائی کی دکان پہ جا داڑھی بڑھا رکھی ہے
شکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی تم۔نے
میں خاموش تھا بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا
وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تم۔کو میری قسم ہے۔۔😥

میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے
شاید اس کی جمع پونجی تھی
میری جیب میں ڈال۔کر بولی بچوں کو گوشت لا دینا
پریشان نہ ہوا کر

تیرے بھائی کو تنخواہ ملے گی تو آوں گئ پھر
جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ اس نے بال سفید ہو گئے
اب بازار جاو اور داڑھی کو ٹھیک کر آو
وہ جلدی سے جانے لگی
اس کے پیروں کی طرف میں دیکھا ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی
پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی
فارس بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا
ہم۔بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں۔۔۔ 😢

اور بہنیں بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتی
وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا
اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھی۔۔😢

اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں
کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں
شاید کے ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لیئے ایک سکون آ جائے، ،،،
یہ تحریر لکھتے لکھتے اللہ کی قسم میرے آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ بہت دکھ بھری داستان ہے بس اللہ سب کی بہنوں کی
جھولی خوشیوں سے بھر دے۔......
ہر کہانی میں کوئ ایک بہن ہوتی ہے
آپ کی کہانی میں بہن کا کردار کیا ہے
کمینٹس میں ضرور جواب دیں
منقول

Photos from Ctsc 15 Ghs Pandori Jhelum's post 27/05/2024
Photos from Ctsc 15 Ghs Pandori Jhelum's post 27/05/2024

Shekh iftikhar sb kay sath yadgar lamhat

26/02/2024

My Dear Son
Waseem Furqan Kayani
Wedding ceremony

TikTok · muhammadnazir0874 05/01/2024

بچے کتنے نڈر اور بے خوف ہوتے ہیں اور حقیقت پسند ہوتے ہیں لیکن سسٹم انہیں بزدل بنا دیتا ہے اور حق بات کہنا بھی چھوڑ دیتے اس لیے ایسا سسٹم چاہیے جو انہیں بے خوف بنائے

TikTok · muhammadnazir0874 Check out muhammadnazir0874's video.

GRAMMER ON FINGERS PERSONAL PRONOUNS 11/01/2023

GRAMMER ON FINGERS PERSONAL PRONOUNS PERSONAL PRONOUNSGRAMMER ON FINGERSLesson ready in just three minutesآپ کے بچوں کی سہولت کیلیے انتہائ آسان طریقہ انگلش سیکھنے کا بچہ انگلیوں پر مشق کرکے فو...

اردو اعراب urdu vowels 27/12/2022

https://youtu.be/TL_lvXYRzV4
اردو میں زہر زبر پیش جزم کا استمعال
کس طرح اواز بدل جاتی ہے
ایک لفظ بلا معنی اور استمعال پانچھ
نرسری تا سوئم کہلیے بہتریں سنق
LND کی تیاری
چینل ضرور سبسکرایئب کریں

اردو اعراب urdu vowels

Want your school to be the top-listed School/college in Jhelum?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Ctscjlm15@gmail. Com
Jhelum
49511