Govt CH. Altaf Hussain High School Jhelum

Govt CH. Altaf Hussain High School Jhelum

Share

Altaf Hussain High School Is The Best School Of Jhelum ! IT Is Lovely,Brilliant And Perfect SChool.

04/05/2026

ماشاء اللہ
سکول میں نئے آنے والے بچوں کا پہلی ہی نشست میں اس قدر اعتماد کے ساتھ خوبصورت انداز میں نعت شریف پڑھنا قابلِ تعریف ہے۔۔

23/04/2026

🌟 فخرِ ادارہ — ہمارے قابلِ فخر سابق طالب علم غضنفر غمگین کشمیری🌟

ہمیں بے حد خوشی اور فخر ہے کہ ہمارے معزز سابق طالب علم ( جو کہ ادارہ میں 14-2013 میں زیر تعلیم رہے) نے اپنے قلم کے ذریعے اپنے ادارے کے بارے میں ایک نہایت خوبصورت اور متاثر کن کالم تحریر کیا، جو ایک معروف اخبار میں شائع ہوا۔ ✍️📰

یہ صرف ایک کالم نہیں بلکہ ہمارے تعلیمی معیار، اساتذہ کی محنت اور ادارے کی بہترین روایات کا عملی اعتراف ہے۔

آپ کی یہ کاوش نہ صرف ہمارے ادارے کے لیے اعزاز ہے بلکہ موجودہ طلبہ کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے کہ محنت، لگن اور محبت کے ساتھ انسان اپنے ادارے کا نام کیسے روشن کر سکتا ہے۔ 🌱

📌 ہم اپنے اس قابلِ فخر سابق طالب علم کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

"ادارے وہی کامیاب ہوتے ہیں جن کے طالب علم ان کا نام زندہ رکھتے ہیں" 💫




22/04/2026

🌿 ستھرا پنجاب – صاف ماحول، روشن مستقبل 🌿

الحمدللہ! ہمارے اسکول میں حکومتِ پنجاب کے ویژن "ستھرا پنجاب" کے تحت ایک بامقصد اور آگاہی پر مبنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں طلباء میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے پروجیکٹر کے ذریعے ایک معلوماتی ویڈیو دکھائی گئی، جس میں صاف ستھرے ماحول کے فوائد اور گندگی کے نقصانات کو مؤثر انداز میں بیان کیا گیا۔

بعد ازاں معزز ڈپٹی ڈی ای او ملک صفدر صاحب نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیا اور روزمرہ زندگی میں صفائی اپنانے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔۔ انہوں نے طلباء کو یہ بھی تلقین کی کہ وہ نہ صرف خود صفائی کا خیال رکھیں بلکہ اپنے گھر، اسکول اور معاشرے میں بھی اس پیغام کو عام کریں اور صفائی کا عملی نمونہ پیش کریں۔

🎯 ۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء میں صفائی کے شعور کو بیدار کرنا اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانا تھا۔

✨ آئیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ:
"ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں گے اور ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔"









Photos from Govt CH. Altaf Hussain High School Jhelum's post 21/04/2026

آج کے دن سکول میں (اورینٹیشن میٹنگ) کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ادارہ ہٰذا کے ہیڈ ماسٹر چوہدری انعام الحق صاحب نےکی۔ ان کے ساتھ کلاس ششم کے انچارج صاحبان بھی موجود رہے۔
اس میٹنگ میں بچوں کو بتا گیا کہ۔۔
پیارے طلبہ!
آج کا دن آپ کی نئی تعلیمی زندگی کا ایک اہم آغاز ہے۔
یہ ادارہ نہ صرف آپ کو تعلیم دے گا بلکہ آپ کی شخصیت کو بھی نکھارے گا۔
ہمارا سکول ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے جہاں:
📝 اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جاتی ہے
👔 نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جاتا ہے
.... اور اخلاقی تربیت پر زور دیا جاتا ہے۔
طلبہ سے گزارش گزارش کی گئی کہ۔
- وقت کی پابندی کریں
- یونیفارم کا خیال رکھیں
- اساتذہ کا احترام کریں
- اپنے سکول کا نام روشن کریں
🎯 ہمارا مقصد صرف اچھے نمبر لینا نہیں بلکہ:
ایک اچھا انسان بنناہے ۔
معاشرے کا مفید فرد بننا ہے۔
محنت کریں، ہمت نہ ہاریں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
تمام نئے آنے والے بچے سکول سے انتہائی خوش تھے اور بہتر مستقبل اور سکول کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم بھی تھے۔



20/04/2026

20 اپریل 2026 اسمبلی کے خوبصورت مناظر۔


17/04/2026

🎤۔ پیکٹا رزلٹ 2026 میں شاندار کامیابی پر پوزیشن ہولڈر بچوں میں تقسیمِ انعامات کی باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔
🏆 ادارہ ہٰذا تمام بچوں کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے ہر دم کوشاں اور پُر عزم ہے۔ 🏅
💌۔۔۔ سید معین الدین شاہ صاحب (EST) کی طرف سے خصوصی طور پر بچوں کو نقد انعام سے نوازا گیا۔ ۔۔


14/04/2026

گورنمنٹ چوہدری الطاف حسین ہائی سکول سول لائنز جہلم میں (Session 2026-27) میں نئے داخل ہونے والے بچوں کو باقاعدہ ویلکم کیا گیا۔۔ ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذٰا اور سینئر ٹیچر صاحبان کی طرف سے گفٹس اور ویلکم کارڈز تقسیم کیے گئے۔ ادارہ بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

04/04/2026

خوشخبری برائے اہلِ علاقہ

گورنمنٹ چوہدری الطاف حسین ہائی سکول جہلم میں داخلہ جاری ہے۔ 📉✨
🎓 ششم تا میٹرک داخلے جاری ہیں
🎁 خصوصی سہولیات:
📖 مفت کتابیں
📝 مفت داخلہ
🎓 مفت تعلیم
✨ ہماری خصوصیات:
✔ تجربہ کار اساتذہ
✔ بہترین ڈسپلن اور اخلاقی تربیت
✔ معیاری تعلیم
🏫 پتہ: سول لائنز جہلم
⏰ سکول ٹائم: صبح 8:00 بجے تا دوپہر30 :1 بجے
⏳ محدود وقت کے لیے داخلے جاری ہیں
👨‍👩‍👧‍👦 اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں
📣 اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر گھر تک پہنچ سکے


Photos from Govt CH. Altaf Hussain High School Jhelum's post 01/04/2026

سالانہ امتحانات 2026 میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں تقسیم انعامات کی تقریب۔۔

01/04/2026
01/04/2026

یکم اپریل 2026 سالانہ رزلٹ کے لیے ہال میں تیاری

Want your school to be the top-listed School/college in Jhelum?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Civil Lines Jhelum
Jhelum
49600

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:45
Tuesday 08:30 - 14:45
Wednesday 08:30 - 14:45
Thursday 08:30 - 14:45
Friday 08:30 - 12:30