17/08/2026
پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کاماہانہ اجلاس کل 16 اگست بروزاتوارگورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائرسیکنڈری سکول جہلم میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمداشفاق حیدرصاحب کی صدارت میں منعقد ہوا-جس میں احسان الہی شاکر(صدر), انزک محمودبھٹی صاحب(چیئرمین), چودھری شبیرحسین صاحب(چیف آرگنائزر), محمدرفیع راجپوت صاحب(سینئرنائب صدر), بشری مختارصاحبہ(نائب صدرزنانہ), ثوبیہ سلیم صاحبہ(فوکل پرسن ایس ایس ای خواتین اساتذہ), مبشرعباس شاہدصاحب(جنرل سیکرٹری), راجہ جوادحسین صاحب(فنانس سیکرٹری) اور محمدوسیم صاحب(ڈپٹی فنانس سیکرٹری) نےشرکت کی
اجلاس میں احسان الہی شاکرصاحب نے 10 اگست کولاہورمیں ہونے والے مرکزی اجلاس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی, راجہ جواد حسین صاحب اورمحمدوسیم صاحب نے فنانس رپورٹ پیش کی اورمسقبل کےحوالے سے اپنی تجاویزپیش کیں, تحصیل باڈیزمیں تحصیل ذمہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا,ان سے مسلسل رابطے کے لیے لائحہ عمل طے کیاگیااورخالی نشستوں کے لیے ذمہ داران کاانتخاب کیاگیا- 5ستمبرکوجہلم میں ایس ایس ای مستقلی اورپے اینڈسروس پروٹیکشن کےحوالے سے ضلعی کنونشن کےلیے پروگرام فائنل کیاگیا اس کےعلاوہ ضلعی ذمہ داران کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مسقبل کے لیے اہم فیصلہ جات کیے گئےاوراساتذہ کوضلعی اورمرکزی سطح پردرپیش مسائل پرتفصیلی بات ہوئی اوران کے حل کے لیے لائحہ عمل طےکیاگیا
(میڈیاسیل پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم)
15/08/2026
15/08/2026
06/08/2026