Govt. Graduate College, Tahlianwala Road, Jhelum

Govt. Graduate College, Tahlianwala Road, Jhelum Govt Graduate College Tahlianwala Jhelum is providing quality education at a very affordable price. visit college or official website https://ggcjhelum.edu.pk/

College is situated in Tahlianwala, about three kilometers to the north of Jhelum City. Total area of the college is 208 Kanal.

NOTICE
25/09/2026

NOTICE

Syllabus for Intermediate Monthly Test Sep 2026
22/09/2026

Syllabus for Intermediate Monthly Test Sep 2026

مورخہ 17 دسمبر بروز جمعرات کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں کیو ایم ایس  اسلامک سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک ع...
18/09/2026

مورخہ 17 دسمبر بروز جمعرات کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں کیو ایم ایس اسلامک سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم و سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس ضمن میں طلبہ و طالبات کے الگ الگ فنکشن منعقد کیے گئے۔ طالبات کے فنکشن میں طالبات نے انتہائی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ پروفیسر حافظ محمد عمر فاروق نے تلاوت کی۔ انگلش ڈیپارٹمنٹ سے عفت عمر اور امامہ نے نعت پڑھی پھر دف کے ساتھ گروپ میں نعت پڑھنے والی بچیوں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ پروفیسر حافظ محمد عمر فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محفل درحقیقت محفل ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور تذکرہ نعمت و شکر نعمت کے لیے سجائی گئی ہے۔ ادارہ ہذا کے پرنسپل پروفیسر طارق حسین مغل صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کو پابندئ نماز اور اخلاق کا درس دیا۔ پروفیسر محمد اکرم مدنی صاحب نے اپنے خطاب میں سابقہ آسمانی کتابوں کے تناظر میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اخلاق کریمانہ کا انتہائی خوبصورت تذکرہ کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز غلام مصطفی صاحب تھے۔ پرنسپل صاحب اور انچارج کیو ایم ایس اسلامک سوسائٹی پروفیسر حافظ محمد عمر فاروق نے قرات، نعت، اردو تقریر، انگلش تقریر ، پینٹنگ اور کیلیگرافی میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ کثرت سے درود و سلام پڑھنے والی طالبات میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے اسی طرح درود و سلام میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈیپارٹمنٹس کو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔ آخر میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور دعا کے بعد چکن بریانی کے ساتھ تمام طالبات میں لنگر تقسیم ہوا۔
طلبہ کے فنکشن میں بی ایس کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ نے انتہائی ڈسپلن کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سب سے پہلے ائی سی ایس سیکنڈ ایئر کے طالب علم محمد ابراہیم اور پروفیسر حافظ محمد عمر فاروق نے تلاوت کی۔ پھر محمد معیض، عاطف کمال اور مرزا ارمان بیگ نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت پڑھی ۔ پروفیسر حافظ محمد عمر فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات مبارکہ وجہ تخلیق کائنات، خلاصہ کائنات، اصل کائنات اور روح کائنات ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ تنویر، ہیڈ آف اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ، پنجاب یونیورسٹی نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اخلاق مبارکہ کی روشنی میں آداب زندگی پر انتہائی خوبصورت اور دلنشین بیان کیا۔ پھر قرات، نعت، اردو تقریر، انگلش تقریر، پینٹنگ اور کیلیگرافی میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گۓ۔ کیو ایم ایس اسلامک سوسائٹی کے سابقہ پریزیڈنٹ متین الیاس، صدر اسلامک سوسائٹی طہ ممتاز اور دیگر کو زبردست محنت اور قابل قدر خدمات پر کیو ایم ایس اسلامک سوسائٹی کی طرف سے خصوصی شیلڈز دی گئیں۔ یہ کالج کی تاریخ میں ایک حسین اور یادگار فنکشن تھا۔

18/09/2026

Address

TAHLIANWALA Road
Jhelum
49600

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00

Telephone

0544-734752

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College, Tahlianwala Road, Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. Graduate College, Tahlianwala Road, Jhelum:

Shortcuts

Share