08/09/2026
**آج رخصت ہو رہے ہیں آپ، مگر یادیں ساتھ رہیں گی،
اس اسکول کی ہر راہ میں آپ کی باتیں ساتھ رہیں گی۔**
**فرض نبھایا آپ نے ہمیشہ بڑی ایمانداری سے،
حفاظت کی ہماری محبت، خلوص اور وفاداری سے۔**
**دروازے پہ کھڑے رہ کر ہمیں اپنوں سا سنبھالا،
آپ نے اپنے فرض سے اس اسکول کو خوب سنوارا۔**
**آج ملا ہے آپ کو آرام کا خوبصورت موقع،
دعا ہے خوشیوں سے بھرا ہو آپ کا ہر نیا دن و لمحہ۔**
**آپ رخصت ہوئے ہیں، مگر دل سے کہاں جائیں گے،
ہم آپ کو ہمیشہ عزت اور محبت سے یاد کریں گے۔ ❤️**