DINY HAQ ISLAM
islam ko apni zindgi k her phalo mein shamal kare
ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا دھوکا کھانے والے کو اللہ صبر دے دیتا ہے لیکن دھو کہ دینے والے کو سکون کبھی نہیں دیتا
11/07/2025
میچیورٹی کسے کہتے ہیں۔؟
میچیورٹی کیا ہے ؟
میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے ؟
میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں۔۔ اور خاموش ہوجاتے ہیں،
بحث نہیں کرتے۔
اگر کوئی آپ کو برا بھلا بھی کہہ دے تو "Yes "
یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ "I'm"
اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں ۔
فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔
یاد رکھیں۔
گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا
ہے۔۔
نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے ۔
نہ ہی گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے۔
اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے۔
ایسے ہی زندگی کے سفر میں کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔
اس لئے ،
جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف متوجہ رہیں۔
یاد رکھیں
آپ کو تلخ نہیں ہونا آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔
آپ کو چالیں چلنے والا،
جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔
آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔
اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودنے لگ جائیں۔
آپ کو لگے زخم ہیں، دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں۔
لیکن،
ان کے لیئے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔
مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔
مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔
چھوڑ دیں جو ہوا سو ہوا،
جانے دیں جس نے جو کیا۔
اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔
زخم دینے والوں کو،
تکلیف پہنچانے والوں کو ،
روح کو روند دینے والوں کو ،
ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔
کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔
آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔
رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں.💦
06/04/2025
اسرائیلی خاتون وزیراعظم
گولڈا مئیر کا 1967 میں دیا گیا بیان:
”جب ہم نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگائی تو میں
پوری رات اس خوف سے سو نہیں سکی کہ عرب
فوجیں چاروں طرف سے اسرائیل میں داخل ہو جائیں گی
لیکن جب اگلی صبح سورج طلوع ہوا تو مجھے یہ بات سمجھ آ گئی کہ ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں کیونکہ ہم ایک ایسی(مسلمان) قوم کا سامنا کر رہے ہیں جو سو رہی ہے!“🖤🥹
*غسل کے فراٸض:*
*غسل کے تین فراٸض ہیں*
1. کلی کرنا
2. ناک میں پانی ڈالنا
3. تمام بدن پر پانی بہانا
💐💐💐💐
*غسل کی سنتیں*
*غسل کی پانچ سنتیں ہیں*
1. دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
2. استنجا کرنا
3. نیت کرنا
4. وضو کرنا
5. تمام بدن پر پانی بہانا
💐💐💐💐
*وضو کے فراٸض*
*وضو کے چار فرض ہیں*
1. منہ دھونا
2. کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا
3. چوتھاٸی سر کا مسح کرنا
4. ٹخنوں سمیت دونوں پاٶں دھونا
💐💐💐💐
*وضو کی سنتیں*
*وضو کی تیرہ سنتیں ہیں*
1. نیت کرنا
2. بسم اللہ پڑھنا
3. تین بار دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
4. مسواک کرنا
5. تین بار کلی کرنا
6. تین بار ناک میں پانی ڈالنا
7. ڈاڑھی کا خلال کرنا
8. ہاتھ پاٶں کی انگلیوں کا خلال کرنا
9. ہر عضو کو تین بار دھونا
10. ایک بار تمام سر کا مسح کرنا
11. ترتیب سے وضو کرنا
12. دونوں کانوں کا مسح کرنا
13. پے در پے وضو کرنا
💐💐💐💐
*نواقض وضو*
*وضو آٹھ چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے*
1. پاخانہ پیشاب کرنا
2. ریح یعنی ہوا کا نکلنا
3. خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا
4. منہ بھر کے قے کرنا
5. بیہوش ہو جانا
6. لیٹ کر یا ٹیک لگا کر سو جانا
7. دیوانہ ہو جانا
8. نماز میں اونچا ہنسنا
💐💐💐💐
*تیمم کے فراٸض*
*تیمم کے تین فراٸض ہیں*
1. نیت کرنا
2. کہنیوں سمیت ہاتھوں کا مسح کرنا
3. چہرے کا مسح کرنا
💐💐💐💐
*نماز کی شرائط*
*نماز کی چھ شرائط ہیں*
1. طہارت
2. سترے عورت
3. وقت
4. استقبال قبلہ
5. نیت
6. تکبیر تحریمہ
💐💐💐💐
*نماز کے فراٸض*
*نماز کے سات فرض ہیں*
1. تکبیر تحریمہ کہنا
2. قیام کرنا
3. قرأت کرنا
4. رکوع کرنا
5. سجدہ کرنا
6. آخری قعدہ تشھد کی مقدار بیٹھنا
7: عروج مصنعہ
(یعنی سلام پھیرنا)
💐💐💐💐
*نماز جنازہ کے فراٸض*
*نماز جنازہ کے دو فرض ہیں*
1. چار تکبیریں کہنا
2. قیام کرنا
💐💐💐💐
*کھانے کے آداب*
1. ہاتھ دھو کر کھانا
2. کھانے کی دعا پڑھنا یعنی بسم اللہ وعلٰی برکت اللہ پڑھنا
3. اپنے سامنے سے کھانا
4. دسترخوان بچھا کر کھانا
5. برتن پر جھک کر نہ کھانا
6. برتن کو صاف کرنا
7. مسنون طریقہ سے بیٹھ کر کھانا
8. کھانا کھانے کے بعد کی دعا پڑھنا یعنی الحمد للہ الذی اطعمنا و سقانا و جعلنا من المسلمین پڑھنا
9. اکرام مسلم کرنا
10. کھانے کے بعد ہاتھ دھونا
💐💐💐💐
*پانی پینے کے آداب*
1. بسم اللہ پڑھ کر پینا
2. دیکھ کر پینا
3. بیٹھ کر پینا
4. تین سانسوں میں پینا
5. ہر سانس کے بعد الحمد للہ کہنا
6. پینے کے بعد الحمد للہ پڑھنا
💐💐💐💐
*سونے کے آداب*
1. باوضو ہو کر سونا
2. مسنون اذکار یعنی سورہ الفاتحہ . آیتہ الکرسی . سورة حم السجدہ . سورة الملک . سورة الاخلاص . سورة الفلق . سورة الناس پڑھنا
3. بستر کو جھاڑ کر بچھانا
4. سونے سے پہلے سونے کی دعا پڑھ کر سونا یعنی اللھم باسمک اموت و احیٰ
5. سونے سے پہلے مسواک کرنا
6. داٸیں کروٹ سونا
7. قبلہ کی طرف منہ کر کے سونا
8. تہجد کی نیت کر کے سونا
9. مسنون طریقہ پر سونا یعنی قبلہ کی طرف منہ کر کے دایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر اور بایاں ہاتھ کولہے کے اوپر رکھ کر ٹانگوں میں تھوڑا خم کر کے سونا۔
❣وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا❣
💕اور اللہ پر بھروسہ کرو اور اللہ ہی کارساز کافی ہے💕
🌹بیشک 🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Jhelum