Online iqra Quran Academy

Online iqra Quran Academy

Share

just for female and kids

Photos from ‎من آنم کہ من دانم‎'s post 20/09/2022
13/09/2022
20/08/2022

دنیا میں قرآن و سنت کا علم حاصل کرنے کے بعد دنیاوی تعلیم سے محروم رہ جانے پر
کوئی چند بدبخت ہی ہوتے ہیں جو پچھتاتے ہیں کہ ہم نے صرف دین سیکھا تھوڑی دنیا بھی سیکھ لیتے۔۔۔ورنہ ٪90 کو تو دین ہی کافی ہو جاتا قرآن انکو زندگی گزارنا سکھا دیتا ہے قرآن و سنت سیکھ لینے کے بعد دنیاوی تعلیم کی طلب ہی نہیں رہتی۔۔۔
لیکن!
آخرت میں۔۔۔
دنیا سے صرف دنیاوی فن سیکھ کر اور دینی تعلیم سے محروم رہ کر جانے والا ہر بد بخت ہی پچھتائے گا کہ کاش قرآن و سنت سیکھنے کہ لیے بھی کچھ وقت نکال لیا ہوتا۔۔۔کاش
وَمَا هٰذِهِ الْحَيٰوةُ الدُّنْيَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّلَعِبٌۗ وَاِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِىَ الْحَـيَوَانُۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ (العنکبوت)
اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے مگر ایک کھیل اور دل کا بہلاوا اصل زندگی کا گھر تو دار آخرت ہے، کاش یہ لوگ جانتے

12/08/2022

*با ادب با نصیب*
*بے ادب بے نصیب*

آج کے طلباء و طالبات کو اپنے والدین اور اساتذہ کو گالیاں دیتے سنا ہی ہو گا آپ نے اور جب انکو ادب و آداب کا درس دیا جائے تو سننے میں آتا ہے کہ وہ ادب اور عزت کے قابل ہی نہیں۔۔۔۔
پھر اساتذہ کی اور والدین کی وہ برائیاں بیان کی جاتی ہیں کہ الامان و الحفیظ
آج کی نسل کی ناکامی کی وجوہات میں ایک وجہ بے ادبی بھی ہے
اللّٰه پاک نے دنیا میں ہر انسان کو ایک مرتبے پر اتارا ہے
کسی کو باپ کے مرتبے پر تو کسی کو بیٹےکے مرتبے پر
کسی کو استاد کے مرتبے پر اور کسی کو شاگرد کے مرتبے پر۔۔۔۔
پھر اخلاق و آداب کے حوالے سے ہر دوسرے انسان پر کچھ حقوق عائد کیے ہیں
دوسرے انسان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے والد اور اپنے استاد کے تمام حقوق کو پورا کرے اور ان کے ادب میں کسی طرح کی کمی نہ لائے(باقی بھی تمام قابل احترام رشتوں کا احترام کرے)
کیوں کہ اس کے ذمے یہ ہی ہے
نہ کہ وہ یہ فیصلہ کرنے بیٹھ جائے کہ آیا اسکا باپ باپ ہونے کے قابل ہے یا نہیں اور اسکا استاد استاد ہونے کے قابل ہے یا نہیں
آپ سے آپ کے ذمہ مقرر کردہ آداب و حقوق کا سوال ہو گا نہ کے یہ سوال کہ کون کس قابل تھا اور کس قابل نہیں
خدا نے ایک آدمی کو جس مرتبے کے لیے چنا ہے آپ کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ اس مرتبے کے قابل ہی نہیں
لہذا آپ ہر شخص کو اس کے مرتبے پر اتاریں اپنے حصے کے اعمال پورے کریں اس کے ذاتی اعمال اس کی ذات پر چھوڑ دیں

فقط واللّٰه اعلم

07/08/2022

0Kufic Calligraphy course
Outline:
Basic and modern kufic calligraphy.
How to write alphabets in kufic calligraphy.
How to write verse on canvas in kufic script.
Joining of letter.

Class will b on WhatsApp.
Duration one month.
Registration fee.500
E- certificate will b given
Last date registration 10 August 2022
03019877975

30/06/2022

5k follwers alhmdolillah
🎊🎉

02/06/2022

اسلام علیکم
تجوید القرآن کے چوتھے بیج کا آغاز ہو رہا ہے داخلے کے لیے جلد رابطہ کریں جزاک اللّٰه

14/03/2022
28/02/2022

*سنو پیاری لڑکی! کبھی اللہ کو دیکھنے کی خواہش ہوئی ہے؟*
*کیا تم جانتی ہو کہ یہ انبیاء کی خواہشوں میں سے ایک خواہش ہے۔۔۔۔جیسے موسی کلیم اللہ علیہ السلام کی اللّٰہ پاک کو دیکھنے کی خواہش*
*اچھا کیا کبھی اسے دیکھنے کا تصور کیا ہے؟*
*نہیں؟*
*تو سن لو بشارت اے پیاری لڑکی!جنت کی سب سے بڑی نعمت اللہ پاک کا دیدار ہوگی۔۔۔*
*اور سن لو اے پیاری لڑکی! اگر تم با پردہ ہو۔۔۔۔۔*
*تو تصور کر لو۔۔۔۔*
*کہ جنت میں تمہیں خود اللہ تعالی اپنی زیارت کروانے آئیں گے*
*ہاں تصور کر لو۔۔۔! اگر تم با پردہ ہو*

Want your school to be the top-listed School/college in Jhelum?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Jhelum