📢 اہم اعلان
پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کی جانب سے تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل سے آن کیمپس کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
تمام کلاسز ہفتہ وار طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گی۔ طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پہلے سے گروپس میں شیئر کیے گئے ٹائم ٹیبل کے مطابق اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے۔
شکریہ
پرنسپل
گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم
Government Graduate College G. T. Road Jhelum
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Graduate College G. T. Road Jhelum, Education, Jhelum.
اعلان برائے طلبہ و والدین
گورنمنٹ گریجویٹ کالج، جی ٹی روڈ جہلم کے تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے تاحال سرمائی تعطیلات میں توسیع کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
لہٰذا کالج کل بروز پیر، 12-01-2026 سے حسبِ معمول کھل رہا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری ہوں گی۔
سرد موسم کے پیشِ نظر طلبہ کو یونیفارم کے ساتھ جیکٹ، کیپ اور جاگرز کسی بھی رنگ میں پہننے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ موسم کی سختی سے بچاؤ ممکن ہو۔
اگر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے تعطیلات میں توسیع کا کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے تو طلبہ کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔
پروفیسر مبشر افتخار
پرنسپل
گورنمنٹ گریجویٹ کالج
جی ٹی روڈ، جہلم
12/11/2025
PTM Is in progress at Govt Graduate College GT Road Jhelum
📍Industrial Visit by BS IT Department – Govt. Graduate College GT Road Jhelum
The students and teachers of the BS IT Department visited “Rev 9 Solutions”, an emerging IT company at Citi Housing Society, Jhelum, as part of their industrial exposure visit. 💻✨
During the visit, students observed how professional IT projects are executed in the real market environment and gained valuable insights into practical applications of their studies.
Special thanks to Mr. Aqeel and Mr. Asad for their warm hospitality and for providing our students this wonderful learning opportunity. 👏
— Prof. Mubashar Iftikhar
Principal, Govt. Graduate College GT Road Jhelum
College will remain closed on Monday 13th of October 2025
17/09/2025
📢 Vacant Positions Announcement – CTIs
Government Graduate College GT Road, Jhelum
Applications are invited for the following College Teaching Interns (CTIs) positions at Govt. Graduate College GT Road Jhelum:
Sr. # Subject Positions
1 . Civics (1)
2 . Arabic (2)
3 . Computer Science/ IT (3)
4 . Islamiat (5)
5 . Pakistan Studies (2)
6 . Physics (3)
7 . Urdu (2)
👉 How to Apply:
Interested candidates are advised to apply online through the official DPI Colleges page.
DPI Colleges, Punjab, Lahore Higher Education Department-HED Punjab
Principal
Government Graduate College G.T. Road, Jhelum
موٹروے پولیس کے زیراہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد
پرنسپل پروفیسر مبشر افتخار کی صدارت، پروفیسر وقار جعفری کی خصوصی شرکت
انسپکٹر مشاہد حسن کا ٹریفک قوانین پر جامع لیکچر، طلبہ کو تحائف بھی تقسیم
بینرز اور پمفلٹس کے ذریعے روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کیا گیا۔۔
رپورٹ : ظہیر عبّاس
03/09/2025
Alhamdulillah student of 2nd year Sarmad Waqar Govt. Graduate College GT Road Jhelum got first position in Naat competition at division level.
30/08/2025
In accordance with the revised schedule issued by the UOG, all B.S. classes at this institution shall begin on September 08,2025. Please come on the specified date before 8:30 a.m. A short orientation class for all B.S. disciplines shall be held in the College Hall right at 8:30, after which you will be sent to your allocated classrooms for studies. This forum is open for any further information or query required by students.Thank you.
Principal
Govt. Graduate College G.T. Road Jhelum
تفصیلی رپورٹ
داخلہ آگاہی سیمینار، کیمپس وزٹ اور داخلہ مہم 2025-26
گورنمنٹ گریجویٹ کالج، جی ٹی روڈ، جہلم
تاریخ: جمعرات، 10 جولائی 2025
مقام: اقبال ہال، گورنمنٹ گریجویٹ کالج، جی ٹی روڈ، جہلم
تعارف
گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ، جہلم ہمیشہ سے معیاری تعلیم، ادارہ جاتی روابط اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرداں رہا ہے۔ انہی کوششوں کے تسلسل میں 10 جولائی 2025 کو کالج میں ایک مؤثر داخلہ آگاہی سیمینار اور کیمپس وزٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ضلع جہلم کے سرکاری ہائی سکولز کے سربراہان کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اور سیشن 2025-26 کے لیے داخلہ مہم کا باضابطہ آغاز تھا۔
اس تقریب میں ضلع جہلم کے 28 سرکاری ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز صاحبان نے بھرپور شرکت کی۔
چیف گیسٹ:
پروفیسر حماد رضا
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، جہلم
مہمانانِ اعزز
جناب چوہدری شاہد صدیق
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری)، جہلم
پروگرام کی تفصیل:
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مہمانانِ گرامی اور معزز شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کالج کے پرنسپل، پروفیسر مبشر افتخار نے خوش آمدیدی کلمات کے ساتھ ادارے کی تعلیمی، ہم نصابی اور انفراسٹرکچرل ترقی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو سیشن 2025-26 میں جاری داخلوں اور دستیاب شعبہ جات سے آگاہ کیا، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
داخلے جاری ہیں برائے:
FA
FSc (Pre-Medical / Pre-Engineering)
ICS
BS چار سالہ پروگرامز:
Information Technology (I.T)
Physics
English
Statistics
Mathematics
Islamiat
تمام پروگرامز اعلیٰ تعلیم یافتہ Ph.D اور M.Phil فیکلٹی کی زیر نگرانی کروائے جا رہے ہیں۔
مالی معاونت و وظائف:
کالج میں مستحق اور ہونہار طلبہ کے لیے متعدد وظائف دستیاب ہیں، جن میں نمایاں درج ذیل ہیں:
1. Alumni Fully Funded Scholarship (80% یا زائد نمبر حاصل کرنے والے یتیم طلبہ کے لیے)
2. Alumni 50% Fee Waiver (60% یا زائد نمبر حاصل کرنے والے یتیم طلبہ کے لیے)
3. فیس رعایت (کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے)
4. PEEF اسکالرشپ
5. خیرُ الناس اسکالرشپ (زکوٰۃ فنڈ)
6. ہلالِ احمر اسکالرشپ
7. ہونہار اسکالرشپ (وزیراعلیٰ پنجاب)
مہمانانِ گرامی کے تاثرات:
مہمانانِ گرامی نے اپنی تقاریر میں کالج کی تعلیمی پالیسی، تدریسی معیار اور ترقیاتی منصوبوں کو بے حد سراہا۔
پروفیسر حماد رضا اور چوہدری شاہد صدیق نے ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پرنسپل پروفیسر مبشر افتخار کی قیادت کو قابلِ تحسین قرار دیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
معزز سکول سربراہان نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے ہونہار طلبہ کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج، جی ٹی روڈ جہلم میں داخلے کی بھرپور ترغیب دیں گے۔
تقریب کی جھلکیاں:
مہمانانِ گرامی کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
سکول سربراہان کو سوینیرز اور داخلہ بروشرز دیے گئے۔
تمام شرکاء کو کالج کی جدید سہولیات جیسے BS بلاک، کمپیوٹر و سائنس لیبارٹریز، لائبریری، لیکچر تھیٹرز اور کھیل کے میدانوں کا دورہ کروایا گیا۔
آخر میں معیاری ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا، جسے تمام شرکاء نے سراہا
اختتامیہ:
یہ پروگرام ادارے کی مثبت تعلیمی پالیسی، مہمان نوازی، اور ضلعی سطح پر بین ادارہ جاتی ہم آہنگی کا مظہر تھا۔ داخلہ مہم 2025-26 کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیم، بہترین اساتذہ، تعلیمی ماحول اور مالی معاونت کی صورت میں بے شمار مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یقیناً یہ قدم ادارے کی تعلیمی ترقی اور طلبہ کی رہنمائی میں ایک نمایاں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
پروفیسر مبشر افتخار
پرنسپل
گورنمنٹ گریجویٹ کالج، جی ٹی روڈ، جہلم
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Jhelum
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 13:30 |
| Tuesday | 08:30 - 13:30 |
| Wednesday | 08:30 - 13:30 |
| Thursday | 08:30 - 13:30 |
| Friday | 08:30 - 12:00 |
| Saturday | 08:30 - 13:30 |