GBHS Sherdil Behrani Dera Allah Yar Jaffarabad

GBHS Sherdil Behrani Dera Allah Yar Jaffarabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GBHS Sherdil Behrani Dera Allah Yar Jaffarabad, School, Jhatpat.

‼️
20/08/2026

‼️

17/08/2026

چیئرمن جی ٹی اے بی گل خان بہرانی صاحب ذوالفقار جمالی صاحب
حفیظ محمد کھوسہ صاحب کو ھیڈماسٹر تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے

03/08/2026
اعلانِ عامگورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیردل بہرانی کے وہ طلباء جو ہارڈ بال کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ...
18/07/2026

اعلانِ عام

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیردل بہرانی کے وہ طلباء جو ہارڈ بال کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ٹرائلز میں حصہ لینا چاہتے ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کروائیں۔

تمام دلچسپی رکھنے والے طلباء 23 جولائی تک سکول انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ ان کی بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

بحکم:سکول انتظامیہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیردل بہرانی ڈیرہ اللہ یار جعفرآباد

22/05/2026

"کنڑیکٹ اور SBK اساتذہ کرام مستقل کیا جائے"

15/05/2026

اہم اطلاع برائے دہم پاس طلباء

تمام طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے رزلٹ کارڈز سکول ہذا کو موصول ہو چکے ہیں۔

تمام طلباء سکول کے اوقات کار کے دوران اپنے رزلٹ کارڈز وصول کرسکتے ہیں۔

نوٹ:
رزلٹ کارڈ صرف طالب علم یا والد/ سرپرست کو دیے جائیں گے۔ کسی رشتے دار٫ سؤٹر٫ ماسات یا دوست کو رزلٹ کارڈ ہرگز نہیں دیے جائیں گے۔۔

بحکم: ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیردل بہرانی ڈیرہ اللّٰہ یار

موضوع: مسلسل غیر حاضری پر تنبیہمحترم والدین اسر پرست / عزیز طلباءقلمی ہے کہ نیا تعلیمی سال مارچ 2026 سے شروع ہو چکا ہے ج...
22/04/2026

موضوع: مسلسل غیر حاضری پر تنبیہ

محترم والدین اسر پرست / عزیز طلباء

قلمی ہے کہ نیا تعلیمی سال مارچ 2026 سے شروع ہو چکا ہے جبکہ درج ذیل طلباء بغیر اطلاع کے اسکول سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔ مسلسل غیر حاضری سے ان کی تعلیم کا شدید حرج ہو رہا ہے اور یہ ادارے اور بلوچستان بورڈ کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے والدین و سرپرست کے ہمراہ مورخہ 22 اپریل 2026 تک اسکول میں حاضر ہو کر غیر حاضری کی معقول وجہ تحریری طور پر جمع کرائیں۔ آئندہ بغیر اجازت غیر حاضر رہنے کی صورت میں ادارہ قواعد کے مطابق تادیبی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، جس میں رجسٹریشن منسوخ کرنا ، نام خارج کرنا اور امتحان فارم روکنا شامل ہے۔

براہ کرم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

والسلام

ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیردل بہرانی ڈیرہ اللہ یار

✨ نظم و ضبط کی خوبصورت مثال — گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شیر دل کی شاندار اسمبلی
22/04/2026

✨ نظم و ضبط کی خوبصورت مثال — گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شیر دل کی شاندار اسمبلی










رزلٹ سالانہ امتحانات برائے سال 2025,26آج گورنمنٹ ہائی سکول شیر دل بہرانی ضلع جعفرآباد میں سالانہ امتحانات برائے سال 2025...
28/02/2026

رزلٹ سالانہ امتحانات برائے سال 2025,26

آج گورنمنٹ ہائی سکول شیر دل بہرانی ضلع جعفرآباد میں سالانہ امتحانات برائے سال 2025،26 کے نتائج کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔محترم امان اللہ صاحب اور جاوید علی مستوئی نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ادارہ ہذا کے ہیڈ ماسٹر اصغر علی کھوسہ صاحب اور اساتذہ کرام نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔بعد ازاں ہیڈ ماسٹر اصغر علی صاحب نے بہترین انداز میں سالانہ امتحانات منعقد کرنے اور بروقت رزلٹ تیار کرنے پر اساتذہ کرام اور امتحانی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔ہیڈ ماسٹر صاحب نے طلباء سے خطاب کیا اور کامیاب ہونے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جب کہ ناکام ہونے والے طلباء کو مزید سخت محنت کرنے کی تلقین کی۔

Address

Jhatpat
80500

Telephone

+92838510386

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBHS Sherdil Behrani Dera Allah Yar Jaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category