District Education officer Jaffarabad

District Education officer Jaffarabad Education information Jaffarabad

24/01/2026
یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے ڈیرہ اللّٰہ یار میں میگا ایونٹ مورخہ 5 اگست 2025 کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنم...
05/08/2025

یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے ڈیرہ اللّٰہ یار میں میگا ایونٹ

مورخہ 5 اگست 2025 کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈیرہ اللّٰہ یار میں ایک عظیم الشان، باوقار اور بامقصد میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس قومی نوعیت کے پروگرام کا اہتمام معروف فلاحی ادارہ WORDS NGO کی معاونت سے کیا گیا، جبکہ تقریب کے سرپرست و معاون خصوصی (Sponsor) ڈاکٹر محمد حیات جمالی تھے، جنہوں نے ہمیشہ تعلیمی اور قومی سرگرمیوں کی سرپرستی کی ہے۔

تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد میڈم عائشہ بگٹی نے کی، جنہوں نے اپنے پراثر خطاب میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور کہا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے پروگرامز بچوں میں قومی شعور پیدا کرتے ہیں۔"

مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جناب خالد خان تھے، جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ دن ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا سبق دیتا ہے۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور پاکستان ہر فورم پر ان کی آواز بنے گا۔"

اس پروگرام میں صوبائی وزیر S&GD عبدالمجید بادینی کے فوکل پرسن بخشاء خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم جعفرآباد کے تمام افسران، اساتذہ کرام، والدین، طلبہ و طالبات اور مقامی معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلوز اور خاکے پیش کیے جن میں کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ حاضرین ان کی پرفارمنس سے بے حد متاثر ہوئے۔

آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مورخہ: 1 اگست 2025ءڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد میڈم عائشہ بگٹی نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول ڈیرہ اللّٰہ یار اور گور...
01/08/2025

مورخہ: 1 اگست 2025ء

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد میڈم عائشہ بگٹی نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول ڈیرہ اللّٰہ یار اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈیرہ اللّٰہ یار کا بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران دونوں اسکولوں کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو حاضر پایا گیا، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں نظم و ضبط کے ساتھ جاری تھیں۔ محترمہ عائشہ بگٹی نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تدریسی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی ای او جعفرآباد کا کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اب تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں، لہٰذا تمام طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ اسکولوں میں باقاعدگی سے حاضری یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سال کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

اس موقع پر میڈم عائشہ بگٹی نے دونوں اسکولوں کے اساتذہ سے ملاقات کی اور 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز سے منائی جائیں تاکہ طلبہ و طالبات میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بیدار ہو۔

28/05/2025
مورخہ: 3 مئی 2025ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد، میڈم عائشہ بگٹی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد، جناب اظہر شہزاد کی زیرِ صدارت ...
03/05/2025

مورخہ: 3 مئی 2025

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد، میڈم عائشہ بگٹی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد، جناب اظہر شہزاد کی زیرِ صدارت SBK آرڈرز تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر میڈم عائشہ بگٹی نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

میڈم عائشہ بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے، اور SBK کے تحت ہونے والی نئی بھرتیاں اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں۔ ان بھرتیوں کے ذریعے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا گیا، اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کریں گی۔ ساتھ ہی، انہوں نے تمام اساتذہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری اور خلوص نیت سے انجام دیں اور غیر حاضری سے گریز کریں۔

تقریب میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ:
"ہم وزیرِ تعلیم محترمہ راحیلہ درانی، سیکرٹری ایجوکیشن جناب صالح محمد ناصر، ڈائریکٹر ایجوکیشن اختر کھیتران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم عائشہ بگٹی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں آرڈر فراہم کیے اور ہمیں تعلیمی میدان میں خدمت کا موقع دیا۔ ہم ان شاء اللہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن سے نبھائیں گے۔

ضلع جعفرآباد میں SBK یونیورسٹی کے تحت محکمہ تعلیم میں خالی عارضی ٹیچنگ آسامیوں کیلئے تعیناتی آرڈرز تقسیم کرنے کا شیڈول ج...
30/04/2025

ضلع جعفرآباد میں SBK یونیورسٹی کے تحت محکمہ تعلیم میں خالی عارضی ٹیچنگ آسامیوں کیلئے تعیناتی آرڈرز تقسیم کرنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا

Government Boys High School (GBHS) Haq Bahoo Farm, District JaffarabadDistrict Education Officer Madam Aysha Bugti condu...
29/04/2025

Government Boys High School (GBHS) Haq Bahoo Farm, District Jaffarabad

District Education Officer Madam Aysha Bugti conducted a surprise visit to GBHS Haq Bahoo Farm on April 29, 2025. During the visit, she inspected the academic environment, teacher attendance, and classroom activities. She interacted with students to assess the quality of education and reviewed school records and facilities.

Madam Aysha appreciated the efforts of the Head Master and teaching staff where appropriate and issued necessary instructions for areas needing improvement. The visit aimed to ensure accountability, improve educational standards, and motivate the school staff for better performance.

مورخہ 26 اپریل 2025ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد، میڈم عائشہ بگٹی صاحبہ نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخشاء خان رخشان...
26/04/2025

مورخہ 26 اپریل 2025
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد، میڈم عائشہ بگٹی صاحبہ نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخشاء خان رخشانی اور ان کی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول قابل صدرالدین بگٹی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسکول میں بیگز، کرسیاں، بلیک بورڈز اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔ سامان کی فراہمی پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔
یہ اسکول بنیادی سہولیات سے محروم تھا، اور جب میڈم عائشہ بگٹی کو اس صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے ADEO بخشاء خان رخشانی کی مدد سے فوری اقدامات کرتے ہوئے اسکول کے لیے سامان مہیا کیا۔
میڈم عائشہ بگٹی اور ان کی ٹیم کی اس کاوش نے اسکول کے تعلیمی ماحول میں بہتری کی بنیاد رکھ دی، جس پر والدین، اساتذہ اور طلباء نے دلی مسرت اور شکریہ کا اظہار کیا

مورخہ: 24 اپریل 2025: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، جعفرآباد میڈم عائشہ بگٹی کی زیر صدارت: DEA میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں محکم...
24/04/2025

مورخہ: 24 اپریل 2025
: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، جعفرآباد میڈم عائشہ بگٹی کی زیر
صدارت: DEA میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں محکمہ تعلیم کے مختلف افسران، ہیڈ ماسٹرز، اور دیگر متعلقہ اسٹاف نے شرکت کی۔

ایجنڈا کے نکات

1. ریٹائرمنٹ کیسز کا جائزہ:
میٹنگ کے دوران مقررہ مدت ملازمت مکمل کرنے والے اساتذہ و ملازمین کے ریٹائرمنٹ کیسز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فائلوں کی جانچ پڑتال کر کے فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ ریٹائرڈ اساتذہ کو وقت پر ان کا حق مل سکے۔

2. پنشن کیسز کی پیش رفت:
زیر التوا پنشن کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا اور متعلقہ شعبوں کو ہدایت دی گئی کہ تمام ضروری کاغذات کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ پنشن کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

3. گروپ انشورنس کے معاملات:
گروپ انشورنس سے متعلق درپیش مسائل اور کلیمز کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ اساتذہ کی سہولت کے لیے کلیمز کی جلد منظوری و ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
4. ٹرانسفر کیسز:
اساتذہ کی تبادلوں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کیا گیا۔ میرٹ، ضرورت اور ادارہ جاتی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلے کیے گئے۔

5. اساتذہ کے دیگر مسائل:
میٹنگ میں شریک اساتذہ نے اپنے مختلف مسائل پیش کیے جن میں سروس بک اپڈیٹ، تنخواہوں میں تاخیر، اسکولز میں بنیادی سہولیات کی کمی وغیرہ شامل تھے۔ محترمہ ڈی ای او نے تمام مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور فوری طور پر حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

میڈم عائشہ بگٹی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت حل محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح ہے۔

ضلع جعفرآباد کے ہونہار طلباء کے اعزاز میں شاندار "ٹیلنٹ ایوارڈ شو" 2024تاریخ: 23 اپریل 2025مقام: گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول...
23/04/2025

ضلع جعفرآباد کے ہونہار طلباء کے اعزاز میں شاندار "ٹیلنٹ ایوارڈ شو" 2024
تاریخ: 23 اپریل 2025
مقام: گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول، ڈیرہ اللّٰہ یار

قومیں تعلیم سے بنتی ہیں اور نوجوان ان کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ اسی عزم کے ساتھ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ڈیرہ اللّٰہ یار میں ایک باوقار اور رنگارنگ "ٹیلنٹ ایوارڈ شو" کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع جعفرآباد کے نمایاں اور ہونہار طلباء و طالبات کو ان کی بہترین کارکردگی پر سراہا گیا۔

پروگرام کے روحِ رواں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جناب اظہر شہزاد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم عائشہ بگٹی تھے، جنہوں نے نہ صرف اپنی شرکت سے تقریب کو وقار بخشا بلکہ اپنے پُراثر خطابات سے بھی سامعین کے دلوں کو گرما دیا۔

ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے اپنی تقریر میں فرمایا:
"یہ بچے ہمارا فخر ہیں، یہ وہ چراغ ہیں جو نہ صرف اپنے گھروں بلکہ اپنے ضلع اور ملک کو بھی روشن کریں گے۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ ان کے خواب حقیقت بن سکیں۔"

ڈی ای او میڈم عائشہ بگٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"آج کے یہ ننھے ستارے کل کے روشن آفتاب ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ضلع جعفرآباد میں ایسے باصلاحیت بچے موجود ہیں جو ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔"

تقریب میں بچوں نے خوبصورت تقاریر، ملی نغمے اور ثقافتی ڈیموں پیش کیے، جنہیں شرکاء نے دل کھول کر سراہا۔ بعد ازاں ڈی سی اور ڈی ای او نے بچوں میں تعریفی اسناد، اسکول بیگز اور نقد انعامات تقسیم کیے، جو ان کے لیے مزید محنت اور ترقی کی تحریک ثابت ہوں گے۔

پروگرام میں منسٹر S&GD کے فوکل پرسن میر مٹھا خان بادینی، ADEO بخشا خان رخشانی، DOE میل محمد صلح پہنور، اور DDO فیمیل میڈم رشیدہ جتک نے خصوصی شرکت کی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

آخر میں خصوصی شکریہ ادا کیا گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول کے محترم پرنسپل کا، جنہوں نے شاندار انتظامات کر کے اس پروگرام کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

Address

Jhatpat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education officer Jaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category