10/12/2025
Muslim Muslim Training Academy Jhang
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muslim Muslim Training Academy Jhang, Tutor/Teacher, jhang sadar, Jhang Sadar.
*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*
👈 مسلم تربیتی اکیڈمی اپنی سوسائٹی میں ایک منفرد قسم کی تربیتی ورکشاپ ھے جہاں بچوں کی ذہنی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ھے۔
*Every Sunday Classess*
First Class 👇
*10 Am to 12 Pm*
Second Class 👇
*12 Pm to 2 Pm*
10/12/2025
مسلم تربیتی اکیڈمی کی جانب سے دین کی خدمت کا کام سوشل ورکنگ کے علاوہ فزیکلی طور پر بھی جاری و ساری ھے۔ مسلم تربیتی اکیڈمی کی جانب سے اس ماہ کا تمام تر راشن تقسیم کردیا گیا ھے۔ اللہ پاک اس گروپ سے تعاون کرنے والے تمام دوست احباب کی نیکیاں قبول و منظور فرماۓ۔آمین
(مسلم تربیتی اکیڈمی
تربیت اور خدمت ایک ساتھ)
👨💻 بزرگوں کا کہنا ہے کہ بچہ سات سال تک ماں باپ کا غلام ہوتا ہے۔ پھر سات سال سے چودہ سال تک وہ ماں باپ کا مشیر ہوتا ہے، یعنی ان کی بات مان لیتا ہے اور کبھی کبھی اپنے مشورے بھی دیتا ہے۔ چودہ سال کے بعد یا پھر وہ ماں باپ کا دوست ہے یا پھر ماں باپ کا دشمن ہوتا ہے۔ اگر آپ نے ان کی اچھی تربیت کی تو یہ آپ کے غلام بے دام اور آپ کے خدمت گار ہیں۔ آپ کی خوشی میں ان کی خوشی اور آپ کی ناراضگی میں ان کی ناراضگی ہے۔ لیکن اگر آپ نے اچھی تربیت نہیں کی تو پھر چودہ سال کے بعد بچے کی اچھی تربیت کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ تو ایسا ہی ہے کہ سخت لوہا کسی کے سامنے رکھ دیا جائے اور اس سے کہا جائے کہ اس لوہا کو کسی خاص شکل میں ڈھال دو۔ یقیناً سخت لوہا کا ڈھالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، اس لئے بچپن سے ہی اپنی اولاد کی اچھی تربیت کریں۔۔۔۔۔۔✍️
منجانب : مسلم تربیتی اکیڈمی جھنگ
👨💻ہر وہ شخص صاحب شعور ہے جو ہجوم کی سوچی سمجھی نعرے بازی اور شخصیت پرستی سے ہٹ کر اپنے طور پر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔....✍️
منجانب : مسلم تربیتی اکیڈمی جھنگ
تربیت اور خدمت ایک ساتھ
👨💻بچے مستقبل میں قوم کے معمار ہوتے ہیں، اگر اُنہیں صحیح تربیت دی جائے تو اس کا مطلب یہ ھوگا کہ ' معاشرے میں ایک اچھے اور مضبوط معاشرے کے لیے ایک صحیح بنیاد ڈال دی گئی۔ بچوں کی اچھی تربیت سے ایک مثالی معاشرہ اور قوم وجود میں آتی ہے، اس لیے کہ ایک اچھا پودا ہی مستقبل میں تناور درخت بن سکتا ہے۔ میں اپنے معاشرے میں بحثیت مسلمان اپنی زمہ داری بخوبی سرانجام دے رہا ھوں۔ دین کی خدمت کا یہ کام میں ایک بڑے لیول پر کرنا چاہتا ھوں۔ مُجھے اُمید ھے کہ تمام مسلمان بھائی میرے اس کام میں میرا ضرور ساتھ دے گے۔ اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔۔✍️
منجانب : مسلم تربیتی اکیڈمی جھنگ
(تربیت اور خدمت ایک ساتھ)
چئیرمین : استاد صداقت
👨💻موجودہ دور میں بچوں کی تربیت ایک پیچیدہ اور اہم موضوع بن چکی ہے۔ موجودہ دور کی تیز رفتار ترقی، ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوااستعمال اور معاشرتی تبدیلیوں نے بچوں کی زندگی میں نئے مسائل کو جنم دیا ہے۔ ماؤں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ان مسائل کو سمجھیں اور ان کا مناسب حل تلاش کریں تاکہ بچوں کی شخصیت کو صحیح معنوں میں پروان چڑھایا جا سکے۔۔۔✍️
منجانب : مسلم تربیتی اکیڈمی
تربیت اور خدمت ایک ساتھ
19/01/2025
👨💻ماشاللہ زارون ، انزل اور انس بچوں کی بہت اچھی کوشش ھے ۔ ایسی چیزیں آرٹ اور کرافٹ کلاسس کا حصہ ھے یعنی فن اور دستکاری ۔(دماغ کی مہارت اور ہاتھوں کی کاریگری)
اس میں کاغذی ہوائی جہاز، کاغذ کے پنکھے اور کشتی یہ سبھی دلچسپ اور آسان کاغذی دستکاری ھے جو بچے کاغذ کی محض ایک شیٹ سے بھی بناسکتے ھے۔ مزید اس میں گتے یا آئس کریم سٹکس کے استعمال سے مختلف چیزیں بنانا مثلاً قلعہ یا گھر ، کسی عمارت کا نقشہ یا ڈیزائن تخلیق کرنا شامل ھے۔
یہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے بہترین طریقے ھے۔ سبھی والدین اپنے بچوں کو ایسی سرگرمیوں کا لازمی حصہ بناۓ ۔۔۔۔✍️ شُکریہ
منجانب : مسلم تربیتی اکیڈمی جھنگ
تربیت اور خدمت ایک ساتھ
یہ ہے مسلم تربیتی اکیڈمی جہاں بچوں کو معاشرتی آداب اور زندگی کے طور طریقہ عملی طور پر سکھانے کی بھرپور کوشش جاری ھے۔
15/01/2025
👨💻 خوفِ خدا اور استاد کی ذمہ داری۔۔۔۔۔
✍️۔۔۔ ایک استاد کو بہترین پڑھانے کے لیے دنیاوی ترغیبات کی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ:
"خوفِ خدا کے علاوہ کوئی چیز ایک استاد کو بہتر پڑھانے پر قائل نہیں کر سکتی۔"
✍️ جب ایک استاد یہ یقین رکھتا ہے کہ وہ اللہ کے سامنے اپنی ذمہ داریوں کا جواب دہ ہے، تو وہ:
✅ خلوصِ نیت کے ساتھ پڑھاتا ہے۔
✅ طلبہ کی تعلیم و تربیت کو عبادت سمجھتا ہے۔
✅ عدل و انصاف سے کام لیتا ہے۔
💡 استاد کی کامیابی خدا کے خوف، محنت، اور دیانت داری میں پوشیدہ ہے۔
اللہ ہمیں اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
*منجانب : مسلم تربیتی اکیڈمی*
*تربیت اور خدمت ایک ساتھ*
*مسلم تربیتی اکیڈمی میں داخلے جاری ھے۔*
*Admission open From Muslim Training Academy Jhang*
*Age (6-15 year)*
بچے آپ کا سرمایہ ہیں ۔ ان کی اچھی تربیت آپ کی اصل کامیابی ھے۔
*Limited Seats Available from Muslim Training Academy Jhang*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Jhang Sadar
Jhang Sadar
35200