پریس ریلیز
ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ، ضلع جھنگ
بطور صدر ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ضلع جھنگ، میں اس پریس ریلیز کے ذریعے محکمہ تعلیم پنجاب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ، اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی توجہ ضلع جھنگ کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو درپیش شدید مالی اور انتظامی مشکلات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔
گزشتہ چار ماہ سے ضلع جھنگ کے تمام اے ای اوز کو ان کا جائز حق، یعنی انسپیکشن الاؤنس تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
الاؤنس کی ادائیگی کے لیے بارہا بل جمع کروانے کے باوجود، محکمہ کی جانب سے مختلف تاخیری حربے اور غیر واضح جوازات پیش کیے جا رہے ہیں۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ "یہ الاؤنس چھٹیوں کے دوران قابلِ ادائیگی نہیں"، کبھی "فلڈ ڈیوٹی میں مصروفیت" کا بہانہ بنا کر معاملہ مؤخر کر دیا جاتا ہے۔جبکہ اسکے متعلق محکمہ کا وضاحتی لیٹر بھی جاری ہو چکا ہے۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ دیگر اضلاع کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو یہ الاؤنس باقاعدگی سے ادا کیا جا رہا ہے، مگر ضلع جھنگ کےاے ای اوز کے ساتھ یہ غیر منصفانہ رویہ روا رکھا جا رہا ہے۔ اس طرزِ عمل نےاے ای اوز کو نہ صرف مالی مشکلات بلکہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار بنا دیا ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ضلع جھنگ کےاے ای اوز ہر موقع پر اپنی خدمات انتہائی دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری سے انجام دیتے ہیں۔ چاہے وہ فلڈ ڈیوٹیز ہوں، بی آئی ایس پی کے پے آرڈرز کی تقسیم، راشن کی تقسیم، یا کسی بھی قسم کی ویریفیکیشن، اےای اوز نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دیے ہیں اور کبھی کسی ذمہ داری سے پہلوتہی نہیں برتی۔
تاہم اس کے باوجود ان کے جائز مالی حقوق کی مسلسل عدم ادائیگی ان کی حوصلہ شکنی اور استحصال کے مترادف ہے۔
*مطالبات*
ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ضلع جھنگ درج ذیل مطالبات پیش کرتی ہے:
1. تمام زیر التواء انسپیکشن الاؤنس بلز فی الفور کلیئر کر کے اےای اوز کو ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
2. مستقبل میں الاؤنس کی ادائیگی کو ٹائم فریم کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک تمام بل سائن شدہ اے ای اوز کو باعزت طریقے سے دیے جائیں۔
3. بلوں کی ادائیگی میں تاخیر سے ہونے والی انکم ٹیکس کٹوتی کا بوجھ اے ای اوز پر ڈالنا ناانصافی ہے لہٰذا اس عمل کو روکا جائے۔
اعلانِ لائحہ عمل
ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ:
جب تک تمام زیر التواء بلز اور الاؤنسز مکمل طور پر جاری نہیں کیے جاتے،
ضلع جھنگ کے تمام اے ای اوز دفتر ڈاک اور محکمانہ میٹنگز کے بائیکاٹ کو جاری رکھیں گے۔
اگر حکام بالا نے صورتحال کو نظرانداز کیا تو تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ضلع جھنگ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے،جو کہ ان کے حقوق کی بحالی تک جاری رہے گا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ حکام بالا اس معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے انصاف، شفافیت اور بر وقت ادائیگی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ایکشن لیں گے-
جاری کردہ:
سید عدیل حیدر شاہ
صدر، ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز
ضلع جھنگ
Association Of AEOs, Punjab - District Jhang
We believe in UNITY for promoting the standards of EDUCATION through protection of our RIGHTS.
*اعلامیہ*
ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ضلع جھنگ
ضلع شیخوپورہ کے چند غنڈہ صفت وکلاء کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) پر جان لیوا حملہ، دفتر میں توڑ پھوڑ اور دیگر افسران پر قاتلانہ حملے کی ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز بھرپور مذمت کرتی ہے۔
یہ افسوسناک اور ناقابلِ برداشت واقعہ نہ صرف افسران کے لیے عدمِ تحفظ کا باعث ہے بلکہ تعلیمی نظام کی ساکھ پر بھی کاری ضرب ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ہم حکومتِ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ تعلیمی افسران کو تحفظ فراہم ہو سکے۔
میڈیا سیل
*ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز*
*ضلع جھنگ *
15/05/2025
Celebrating my 7th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
21/04/2025
20/04/2025
Theme of the month april Leader ship
Difference between leader and boss
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Jhang Sadar