Dar ul Ulom Ghosia Azizia Anwar e Haq Bahoo

Dar ul Ulom Ghosia Azizia Anwar e Haq Bahoo

Share

حضرت سُلطان باھُو کی خانقاہ پہ قائم عظیم دینی درسگاہ

08/09/2025

جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے دارالعلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باھو سلطان پاکستان برانچ ضلع خوشاب میں جذبہ عشقِ رسول ﷺ‏ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

Photos from Dar ul Ulom Ghosia Azizia Anwar e Haq Bahoo's post 29/04/2025

مرکزی دارالعلوم غوثیہ عزیزیہ انوارِ حق باھُو سلطان پاکستان و عالمِ اسلام میں مولانہ رومیؒ اور حضرت سلطان باھُوؒ کی نسبت سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں جناب ابراہیموف الدوست (شعبہ اردو، باکو سٹیٹ یونیورسٹی، آذربائیجان) اور جناب محمد افسر رہبین (سابق ڈائریکٹر ، وزارت اطلاعات و ثقافت افغانستان) بھی تشریف لائے۔
خصوصی آمد
صاحبزادہ سلطان محمد بہادر عزیز صاحب دامت برکاتہم العالیہ
معزز مہمانانِ گرامی نے طلباء کے ساتھ خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے سلطان العارفین حضرت سلطان باھُوؒ سے اپنی عقیدت کا والہانہ اظہار کیا اور دارالعلوم کے ماحول و ڈسپلن اور بالخصوص جانشین سلطان الفقر حضرت صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب کی تربیت کو سراہا ۔

27/04/2025

مرکزی دار العلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باهو سلطان پاکستان و عالم اسلام آف دربار عالیہ حضرت سخی سلطان محمد باھو رحمت اللہ علیہ بمقام آستانہ عالیہ شہباز عارفاں سلطان الأولياء حضرت سخی سلطان محمد عبد العزيز صاحب رحمت اللہ علیہ پر قائم ادارہ ھذا میں طلباء کرام نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں تین پوزیشنیں حاصل کیں
جس میں پہلی پوزیشن عالیہ دوم(ایف اے) کے ہونہار طالب علم محمد بلال ولد محمد اقبال نے 1079 نمبر حاصل کر کے لی
اور تیسری پوزیشن عالیہ دوم (ایف اے) کے طالب علم محمد نعمان ظفر شاہ ولد ظفر اقبال شاہ نے 1065 نمبر حاصل کر کے لی
اور تیسری پوزیشن عالمیہ دوم (ایم اے عربی و اسلامیات)کے سٹودنٹ سید عادل حسین شاہ ولد رفیق احمد شاہ نے1045 نمبر حاصل کر کے لی
الحمد للہ ادارہ ھذا حسب سابق اپنی علمی و ادبی ، فکری و نظریاتی تربیت کے ساتھ ساتھ قلبی و روحانی طریق تربیت کو بھی قائم رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہاں پر دینی و عصری تعلیم کے ساتھ روحانی تربیت کا بندوبست بھی کیا گیا ہے
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس کے تمام تر امور کی دیکھ بھال اور نگرانی حضور جانشین سلطان الفقر ششم سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب دامت برکاتہم العالیہ فرما رہے ہیں اور آپ جس طرح باقی تمام امور پر بھر پور توجہ دیتے ہیں اسی طرح علم کے ساتھ عمل اور تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی احسن انداز میں اہتمام فرما رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ادارے کے معلمین و متعلمين احباب منفرد و ممتاز نظر آتے ہیں

Photos from Dar ul Ulom Ghosia Azizia Anwar e Haq Bahoo's post 18/04/2025

حضرت سلطان العارفین سلطان باھو کی خانقاہ پہ قائم مدرسہ سے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کے ساتھ

ان میں 41 طلبا نے دورۂ حدیث مکمل کیا (جو کہ ایچ ای سی کی طرف سے گریجوایشن کے مساوی ہے) اور 21 طلبا نے فقہ اور إفتاء میں تخصص مکمل کیا (جو کہ ایم فل کے مساوی ہے) -
مدرسہ بورڈز کی طرف سے منظور شدہ نصاب میں تصوف کی کتب شامل نہیں ہیں لیکن دربار حضرت سلطان باھو پہ قائم اس مدرسہ میں تصوف کے اصول و فروع کی بنیادی کتب سبقاً پڑھائی جاتی ہیں - گلوبل افیئرز، جدید قانون، سوسائٹی اور اس طرح کے موضوعات پہ مختلف تربیتی نشستوں کا انعقاد تسلسل سے ہوتا رہتا ہے - اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں -

Photos from Dar ul Ulom Ghosia Azizia Anwar e Haq Bahoo's post 15/04/2025

مرکزی دار العلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باهو سلطان پاکستان و عالم اسلام آف دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھو رحمت اللہ علیہ بمقام آستانہ عالیہ شہباز عارفاں سلطان الأولياء حضرت سخی سلطان محمد عبد العزيز صاحب رحمت اللہ علیہ پے سال کے آغاز میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی صدر اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین عزت مآب میاں محمد ضیاء الدین صاحب اور ناظم اعلیٰ محترم الحاج محمد نواز قادری صاحب نے فرمایا
مالک الکریم کی بارگاہ اقدس میں التجاء ہے کہ تمام معلمین کرام اور متعلمين احباب کو ظاہر و باطن میں علم و عرفان کی دولت سے مالا مال فرمائے آمین

18/03/2025

اپنے مال، زکٰوۃ، فطرانہ، عشر، صدقہ اور خیرات سے مدد کریں۔

دار العلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باهو سلطان
دربارِ عالیہ حضرت سلطان باھُوؒ
جس میں طلباء کرام کو تخصص فی الفقہ (ایم فل) درس نظامی، دورہ حدیث، دروسِ قرآن، حفظ و ناظرہ، تجوید و قرآت اور علومِ اسلامیہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔
طلباء کو مفت رہائش، کھانا و دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں مہیا کی جاتی ہیں۔

برانچ: آستانہ عالیہ حضرت سخی سلطان محمد عبدالعزیزؒ صاحب، تحصیل احمد پور سیال، جھنگ
رابطہ نمبر:
047-5320594
0300-6899749

Photos from Dar ul Ulom Ghosia Azizia Anwar e Haq Bahoo's post 10/02/2025

برانچ جوہر آباد ضلع خوشاب

دار العلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باهو سلطان پاکستان و عالم اسلام برانچ جوہر آباد ضلع خوشاب میں ادارے کی جانب سے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے
پہلے مرحلے میں سال فارسی کے امتحانات ہوئے اور اب عامہ ، خاصہ اور عالیہ کے امتحانات ھو رہے ہیں
الله تعالیٰ اس ادارے کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے آمین

#دارالعلوم #فقہ #مدرسہ #قرآن #حدیث #اللہ #محمدﷺ

Photos from Dar ul Ulom Ghosia Azizia Anwar e Haq Bahoo's post 09/02/2025

برانچ ذمے والا کلور کوٹ ضلع بھکر

دار العلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باهو سلطان پاکستان و عالم اسلام برانچ ذمے والا کلور کوٹ ضلع بھکر میں ادارے کی جانب سے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے
پہلے مرحلے میں سال فارسی کے امتحانات ہوئے اور اب عامہ ، خاصہ اور عالیہ کے امتحانات ھو رہے ہیں
الله تعالیٰ اس ادارے کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے آمین

#دارالعلوم #فقہ #مدرسہ #قرآن #حدیث #اللہ #محمدﷺ

Photos from Dar ul Ulom Ghosia Azizia Anwar e Haq Bahoo's post 08/02/2025

مرکزی دار العلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باهو سلطان پاکستان و عالم اسلام میں ادارے کی جانب سے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے
پہلے مرحلے میں سال فارسی کے امتحانات ہوئے اور اب عامہ ، خاصہ ، عالیہ اور عالمیہ کے امتحانات ھو رہے ہیں
اور آخری مرحلے میں تخصص فی الفقه کے امتحانات ھوں گے
الله تعالیٰ اس ادارے کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے آمین

#دارالعلوم #فقہ #مدرسہ #قرآن #حدیث #اللہ #محمدﷺ

Want your school to be the top-listed School/college in Jhang Sadar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Jhang Sadar