26/10/2020
حالیہ میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے اور پاکستان میڈیکل کونسل کے نئے منظور کردہ نصاب کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں متاثرہ سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی۔صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور احتجاج میں شامل طلبہ کی میزبانی کی۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے کہا کہ اگر طلبہ کے مسائل کو اگلے دو دنوں میں حل نہ کیا گیا تو ہم ان طلبہ کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنہ دیں گے اور اس دھرنا میں میں پاکستان کی باقی طلباء تنظیمات کو بھی دعوت دی جائے گی۔