20/07/2024
The Caravanians' Mathematical Society-CMS
The CMS is an organization of current and old students of mathematics of Government Graduate College Jhang.
Our main purpose is to help departmental administration to enhance quality of education and provide platform to students to show their abilities.
20/07/2024
Actions always prove why words mean nothing....
03/02/2024
صبح بخیر دوستو!
مہینوں سے قوم جس دن کا انتظار کر رہی ہے، بالآخر وہ دن آنے کو ہے، وہ دن ہے آپ کا، آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا دن یعنی کہ انتخابات کا دن۔ جمہوریت بھی ایک ارتقائی سفر ہے، دیکھیں کبھی لوگ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ بادشاہ ہمارے رائے سے منتخب ہوں گے یا ہماری رائے بھی اہمیت رکھتی ہے۔ اب بھی جمہور کی رائے کو اس طرح اہمیت نہیں دی جاتی جس طرح کہ دی جانی چاہئے یا جس طرح دوسرے جمہوری معاشروں میں ہوتا ہے، لیکن پھر بھی کسی حد تک تو مقتدرہ غیر جمہوری قوتیں عوامی رائے سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ الیکشن کو فکس میچ بنانے کے لیے طرح طرح کے حربے اور افواہوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
خاص طور پر نوجوانوں کو مختلف افواہوں سے گمراہ کیا جارہا ہے۔ سب سے زیادہ گمراہ کن افواہ یہ ہے کہ ایک خاص جماعت کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے اور اس جماعت کے امیدواروں کو ہر حلقے میں پندرہ ہزار تک فیک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ حالانکہ یہ صرف افواہ ہی ہے، اتنی دھاندلی کبھی نہیں ہو سکتی۔ پہلے ہوتی ہو گی اس ڈیجیٹل دور میں ایسا ممکن نہیں۔ اتنے لوگوں کی رائے کو دبایا نہیں جا سکتا۔ آپ لوگ اس افواہ سے بدگمان نہیں ہوں اور اپنے پسند کے امیدوار یا جماعت کو ووٹ دیں اپنا ووٹ ضائع ہرگز نہیں کریں۔ ووٹ لازمی دیں تاکہ آپ کو جو رائے ہے اس کا احترام کیا جائے۔ زیادہ تر نوجوان یہ سوچ کر ووٹ نہ دینے کا سوچ رہے ہیں کہ غیر جمہوری قوتیں اتنی طاقتور ہیں کہ ہمارا ووٹ کوئی حیثیت نہیں رکھتا وہ اپنی مرضی کے امیدوار کو ہی جتوائیں گے۔ ایسی افواہیں پھیلا کر وہ لوگ آپ کو اپنی رائے کا اظہار کرنے سے روک رہے ہیں، آپ ان کے منہ میں خاک ڈالیں اور آٹھ فروری کو اپنے ووٹ سے اپنی رائے کا اظہار کریں۔ کتنی ایک آوازیں دبا لیں گے، کتنی دھاندلی کر لیں گے، آپ ووٹ لازمی دیں، اگر پچھلے الیکشن میں پچاس فیصد دھاندلی ہوئی تھی تو ااس الیکشن میں اس سے کم دھاندلی ہو گی کیوں کہ پڑھا لکھا ووٹر کافی بڑھا ہے۔ جیسا کہ میں نے شروع میں کہا کہ جمہوریت ایک ارتقائی عمل ہے اور معاشرے آہستہ آہستہ حقیقی جمہوریت یعنی کہ عوام کی حکومت عوام کے ذریعے کی طرف جا رہے ہیں۔ آپ برطانیہ کی مثال دیکھ لیں، جمہوریت میں اس سٹیج تک آنے کے لیے انہیں کتنا کٹھن سفر کرنا پڑا ہے۔ الیکشن کے خلاف یا ووٹ نا دینے کی ترغیب دینے والی کسی بھی افواہ کی طرف دھیان نہیں دیں، آٹھ فروری کو اپنے حقِ رائے دہی کو استعمال کرتے ہوئے ووٹ لازمی دیں، اپنی خاطر اور اپنے ملک و قوم کی خاطر۔ جو شخص آپ کے پاس آئے اور غیر جمہوری قوتوں کی گن گانے لگے کہ کس طرح ماضی میں انہوں نے الیکشن کو ٹرگر کیا یا جب ان کا موڈ بنا انہوں نے منتخب حکومتوں کو اقتدار سے باہر پھینک دیا۔ اب ہمارے معاشرے میں جمہوریت قدرے بہتر ہے، دیکھیں پچھلی حکومت کو باہر کرنے کے لیے کسی بھی غیر جمہوری عمل کی بجائے انہوں نے جمہوریت کے ذریعے ہی ان کے خلاف اسمبلی میں ووٹنگ کروا کر ان کو لا باہر کیا۔ اب وہ دور نہیں رہا کسی نا کسی حد تک آپ کے ووٹ کو عزت دینا پڑے گی۔ آپ کے ووٹ دینے سے ہی اس کو عزت ملے گی، بددل ہو کر گھر بیٹھ جائیں گے تو غیر جمہوری قوتوں کو اپنی من مانیاں کرنے کا ایک اور موقع مل جائے گا۔
لہذا کسی بھی قسم کی افواہ کی زد میں نہیں آئیں، آٹھ فروری کو گھر سے نکلیں اور ووٹ لازمی کاسٹ کرییں، آپ کا ووٹ ہی آپ کی قسمت بدل سکتا ہے۔
سنی عباس
آپ گھر سے باہر یا دوران سفر کوئی چیز کھاتے ہیں اور ریپر/کچرا گاڑی میں ہی رکھتے ہیں یا ہاتھ میں اٹھائے پھرتے ہیں کہ کوئی کوڑا دان وغیرہ نظر آئے تو اس میں پھینیکں۔ آپ حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ کچرا ڈسٹ بن میں ہی پھینکا جائے تو مسکرائیے، آپ ایک شاندار انسان ہیں۔ آپ مہذب آدمی ہیں۔ آپ واقعی میں تعلیم و تربیت یافتہ ہیں۔
آپ کچھ کھا کر کچرا وغیرہ پارک، سڑک یا گاڑی کا شیشہ نیچے کر کے راستے میں ہی پھینک دیتے ہیں تو آپ کو اطلاع ہو کہ تعلیم، تربیت، ماں باپ، استاد وغیرہ آپ میں کوئی فرق نہیں ڈال سکے۔ آپ انسان نہیں۔ صرف ایک دو پایا مخلوق ہیں۔ آپ ایک جانور ہیں۔ بلکہ معذرت، میں نے جانوروں کو بھی بڑا باشعور دیکھا ہے۔ آپ کو جانور کہہ کر ان بیچاروں کو کیوں بدنام کیا جائے۔
Tahir Chaudhry کی وال سے
We are going to organise a club for the old students of MATHEMATICS of Govt. College Jhang with name "The Caravanians' Mathematical Society-CMS(Alumni)"...
Stay tuned...
THE POWER OF READING✔
Did you know that successful people at the top level are readers ?
1. Mark Zuckerberg.
They will tell you about Mark and Facebook but they would not tell you about his habits of reading.
Mark reads a book in a week and that's equivalent to 50 books in a year.
2. Ben Carson.
They will tell you how magical Ben is but they would not tell you what made him great.
He reads books since a child. From being a "F" student to an "A" through reading his mum put away the TV just to allow him and his siblings to concentrate on reading.
3. Mark Cuban.
They will tell you about the riches Mark Cuban is but without telling you about how he arrived there.
He is also a great reader.
3. Oprah winfrey.
They will point out to you how influencial oprah is without letting you know how she gets there.
She is a greater reader.
In one of her interviews, she said that reading is the path to freedom and reading books gave her the possibility to move forward and achieve more in life.
3. Barack Obama.
Don't you know that barack is the only great leader who modernized African Americans ?
Well he learned many things from books.
Reading makes him great.
4. Warren buffet.
" To become a rich, find yourself a book. Value-added books ".
Sure buffet reads 5-6 hours a day.
What is his annual income ?
Books help accrued his wealth.
5. Elon Musk.
Is elon a scientist ?
No. He built a spaceship and satellites by reading and learning.
He reads a lot of books.
He also reads 5-6 hrs a day.
Imagine reading the whole day ?
6. Bill Gates.
The former Microsoft CEO is a great reader.
He reads one book a week. That's equivalent to 50 books in a year.
There are thousands of people who made it through books.
" Book is the ticket to anywhere and anything ".
Now that we realize what make people great, we should read a lot of books.
Instead of copying successful people's lifestyle better focus on their life story.
.
.
30 ستمبر "عالمی یومِ ترجمہ" کے طور پر منایا جاتا ہے.
1960 کی دہائی میں، ہر جگہ طالب علم رہنماؤں نے بنیاد پرست radical action کارروائی کے ذریعے دنیا کو بدلنے کا خواب دیکھا۔ کینٹ ایم کیتھ، جو اس وقت ہارورڈ کے طالب علم تھے، ان کا ایک اور خیال تھا جو باقیوں سے الگ تھا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ، اگرچہ دنیا مجموعی طور پر کبھی کبھی پاگل پن کی حد تک جاسکتی ہے، لیکن ہم انفرادی طور پر پھر بھی اچھائی کے کام کر سکتے ہیں اور بہتر مستقبل کے لیے تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے منشور کو "پاراڈوکسیکل کمانڈمنٹس" کا نام دیا۔
"The Paradoxical Commandments"
وہ دس متضاد احکامات ہیں جو امریکی مصنف کینٹ ایم کیتھ نے 1968 میں شائع کیے تھے:
1) لوگ غیر منطقی، غیر معقول اور خود غرض ہیں۔ لیکن پھر بھی ہر حال میں ان سے محبت کریں۔
2) اگر آپ خیر کے کام کریں گے تو لوگ آپ پر خود غرضانہ مقاصد کے حصول کا الزام لگائیں گے۔
لیکن پھر بھی ہر حال میں لوگوں سے اچھائی کریں۔
3) اگر آپ کامیابی حاصل کرتے ہیں، تو آپ کو جھوٹے دوست اور سچے دشمن مل جائیں گے، لیکن پھر بھی ہر حال میں کامیابی ضرور حاصل کریں۔
4) جو نیکی آپ آج کرتے ہیں اسے لوگ کل بھول جائیں گے۔
لیکن پھر بھی ہر حال میں نیکی کرتے رہیں۔
5) ایمانداری اور صاف گوئی سے آپ تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
لیکن پھر بھی ہر حال میں ایمانداری اور صاف گوئی سے پیش آتے رہیں۔
6) اعلیٰ و ارفع خیالات رکھنے والے عظیم ترین مَردوں اور عورتوں کی راہ میں پست ذہنیت والے حقیر مردوں اور عورتوں کی جانب سے حقارت اور بداخلاقی کے روڑے اٹکائے جاتے ہیں، لیکن پھر بھی ہر حال میں اپنے خیالات کو عظیم رکھیں۔
7) لوگ مظلوم سے محبت کرتے ہیں مگر طاقتور کی پیروی کرتے ہیں، لیکن پھر بھی ہر حال میں مظلوم کے لیے جدوجہد کریں۔
8) جس چیز کی تعمیر میں آپ برسوں گزارتے ہیں وہ راتوں رات تباہ ہو سکتی ہے۔ لیکن پھر بھی ہر حال میں تعمیرات کرتے رہیں۔
9) لوگوں کو واقعی مدد کی اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر آپ ان کی مدد کرتے ہیں تو وہ آپ پر حملہ کر سکتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ہر حال میں ان کی مدد کریں۔
10) اگر آپ دنیا کو اپنا سب سے بہترین دیں گے تو بدلے میں کچھ لوگ آپ کی عزت نفس مجروح کریں گے۔ لیکن پھر بھی ہر حال میں اپنی سب سے بہترین چیز یا صلاحیت دنیا کے سپرد کرتے رہیں۔
عربی متن "الوصايا المتناقضة" سے اردو قالب : توقیر بُھملہ
06/09/2023
Team Blood Bank GCJ, a random click during blood donation campaign, with Worthy HOD Mathematics Dr. M. Imran Anwar, honorable teachers and co-incharge Blood Bank M. Bilal Umar.
Picture Courtesy: Shoaib Mehdi(BS MATHEMATICS Sem. 6) ERT Leader Blood Bank GCJ.
Blood Bank Government Graduate College Jhang
_THE BEAUTIFUL WORDS EVER SAID ABOUT *LOVE*_
Like sheaves of corn he gathers you unto himself.
He threshes you to make you naked.
He sifts you to free you from your husks.
He grinds you to whiteness.
He kneads you untill you are pliant.
And then he assigns you to his sacred fire, that you may become sacred bread for God's sacred feast.
Khalil Jibran(The Prophet)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Govt. Graduate College Jhang, Adhiwal Chowk
Jhang Sadar