Government High School, Jhang City Session 1983 -1987

Government High School,  Jhang City Session 1983 -1987 جھنگ میرا سوہنا شھر ھے
ان تمام دوست احباب سے جو گورنمنٹ

15/08/2026
22/07/2026

ہڈرزفیلڈ برطانیہ میں سابق قادیانیوں کی تاریخی ختمِ نبوت کانفرنس ایک نئے باب کا آغاز

22 جولائی 2026
تحریر مولانا سہیل بن عبد الرحمن باوا ناظم اعلیٰ ختم نبوت اکیڈمی لندن☝️📋
29اور 30 اپریل 2026 کو لندن میں جماعتِ قادیان کے سرے فارم ہاؤس میں منعقد ہونے والا تاریخی مکالمہ بظاہر ایک معمول کا علمی پروگرام نہیں تھا، بلکہ اس کے اثرات آج بھی مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ بعد کے واقعات کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ اس مکالمے نے برطانیہ میں جماعتِ قادیان کی تاریخ کا ایک اہم باب رقم کر دیا ہے۔
اس مکالمے کے بعد جماعتِ قادیان لندن سے وابستہ متعدد اہم شخصیات، معروف خاندانوں کے افراد، جماعت کے اعزاز یافتہ ارکان اور مختلف ذمہ داریاں نبھانے والے کئی افراد نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ یہ صورتِ حال اپنی نوعیت کے اعتبار سے غیر معمولی ہے اور اس کے اثرات مسلسل نمایاں ہو رہے ہیں۔
اب ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جماعتِ قادیان کو چھوڑنے والے ان افراد نے 16 اگست 2026 کو ہڈرزفیلڈ میں ایک عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میرے علم کے مطابق برطانیہ میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ جماعتِ قادیان سے علیحدگی اختیار کرنے والے اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور ختمِ نبوت کے موضوع پر مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کریں۔
اس کانفرنس کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ برطانیہ کے معروف صحافی ڈیکلن ہنری کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اس اہم پیش رفت کا خود مشاہدہ کریں۔ اسی طرح برطانیہ بھر سے جماعتِ قادیان چھوڑنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کانفرنس کے دروازے صرف سابق قادیانیوں کے لیے نہیں، بلکہ عام احمدیوں کے لیے بھی کھلے ہیں۔ انہیں خصوصی دعوت دی گئی ہے کہ وہ آئیں، سنیں اور سوال کریں۔ مزید برآں، جماعتِ قادیان کی قیادت اور ذمہ داران کو بھی باقاعدہ دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں تاکہ وہ بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں اور براہِ راست ان افراد کی بات سنیں جنہوں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
میرے نزدیک یہ جماعتِ قادیان اور عام احمدیوں دونوں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ اگر اتنی بڑی تعداد میں افراد جماعت سے الگ ہو کر عالمِ اسلام کا حصہ بن رہی ہے تو یقیناً اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی سنجیدہ وجہ موجود ہے۔ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ ان افراد کے مؤقف کو سنا جائے، ان کے دلائل کا جائزہ لیا جائے اور کھلے ذہن کے ساتھ حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کی جائے۔
میری نظر میں 16 اگست 2026 کی ہڈرزفیلڈ ختمِ نبوت کانفرنس صرف ایک اجتماع نہیں، بلکہ برطانیہ میں جاری ایک اہم فکری اور دینی تبدیلی کی عکاس ہے۔ آنے والا وقت اس کانفرنس کی اہمیت اور اس کے اثرات کو مزید واضح کرے گاان شاء اللہ 🏅🏅🏅

ملتان میں نوشاب سینما کے قریب ریلوے روڈ (سٹیشن -حرم گیٹ) والی گلی میں 5مرلہ کا ریزیڈینشل/ کمرشل ٹائپ پلاٹ فقط 75 لاکھ می...
06/03/2026

ملتان میں نوشاب سینما کے قریب ریلوے روڈ (سٹیشن -حرم گیٹ) والی گلی میں 5مرلہ کا ریزیڈینشل/ کمرشل ٹائپ پلاٹ فقط 75 لاکھ میں رابطہ

WHATA APP. SEND CV.0092-333-4383921 سرویئر درکار ہے سیوریج اور روڈ انفراسٹرکچر کے لیے
23/01/2026

WHATA APP. SEND CV.0092-333-4383921
سرویئر درکار ہے سیوریج اور روڈ انفراسٹرکچر کے لیے

Address

JHANG CITY
Jhang City
35200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government High School, Jhang City Session 1983 -1987 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share