16/08/2026
روحانی معالجین کی خصوصی تربیت اور روحانی علاج کا سلسلہ
16 اگست، بروز اتوار، شیخُ العاملین، بانیِ دارالرضا انٹرنیشنل، حضرت علامہ مولانا ابو نعمان پیر عرفان شریف قادری دامت برکاتہم العالیہ نے دارالرضا انٹرنیشنل میں روحانی معالجین کی خصوصی تربیت فرمائی۔
اس موقع پر حضرت نے روحانی معالجین کو روحانی علاج کے اصول، آداب، اخلاص، تقویٰ اور شریعتِ مطہرہ کی پابندی کے ساتھ خدمتِ خلق کی اہمیت پر مفصل رہنمائی فرمائی۔ بعد ازاں حضرت دامت برکاتہم العالیہ نے روحانی علاج کا سلسلہ بھی فرمایا، جس سے متعدد افراد نے روحانی فیض حاصل کیا اور اپنی مشکلات کے حل کے لیے دعائیں کروائیں۔
اللہ تعالیٰ حضرت شیخُ العاملین دامت برکاتہم العالیہ کے علمی، روحانی اور دعوتی فیوض و برکات میں مزید اضافہ فرمائے اور ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔