Sir Humayun Online Tutor

Sir Humayun Online Tutor

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sir Humayun Online Tutor, Education Website, Civil Line Jauharabad, Jauharabad.

السلام و علیکم !!!

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ہمارے اِس پیج کو لائک اور فالو کیجیے۔

یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کر دیں۔ شکریہ۔
👇👇👇
https://youtube.com/@SirHumayunOnlineTutor

26/03/2026

میر تقی میر کے اس شعر کی تشریح کریں۔

14/01/2026

السلام علیکم ! اگر آپ بھی سکول مافیا ، ٹیوشن مافیا اور رٹّا مافیا سسٹم سے تنگ ہیں تو ہمارے ساتھ جُڑ جائیں۔ انشاءاللہ آپ مایوس نہیں ہو گے۔ گھر بیٹھے آپ کے بچوں کے لیے ایک ایسا تعلیمی ماحول آپ کو فراہم کیا جائے گا کہ آپ مندرجہ بالا تمام تعلیمی مافیا کے محتاج نہیں رہیں گے۔ انشاءاللہ



18/10/2025

فارسی پڑھاتے ہوئے

24/07/2025

‏پاکستان میں والدین کی اکثریت اب بھی میڈیکل اور انجینئرنگ کو ہی کامیابی سمجھتی ہے۔ لیکن دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ آنے والے پانچ سالوں میں دنیا کے 10 بہترین شعبے سامنے آئے ہیں جو آپ کے بچوں کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔

اسکے لیے Hays ہائز سیلری گائیڈز کی مدد لی گئی ہے۔

ڈیٹا سائنس:
آنے والا دور ڈیٹا کا ہے۔ ڈیٹا سائنٹسٹ 2025 میں $90,000 تک کما سکتے ہیں، اور 2030 تک یہ آمدن $165,000 تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں اس کی ڈیمانڈ عروج پر ہے۔ FSc کے بعد ڈیٹا سائنس میں BS یا MS کریں۔

مشین لرننگ (AI):
مصنوعی ذہانت (AI) اب صرف فلموں تک محدود نہیں۔ مشین لرننگ اسپیشلسٹ کی تنخواہ 2025 میں $95,000 اور 2030 میں $170,000 تک متوقع ہے۔ ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں دلچسپی رکھنے والے بچے یہاں ترقی کر سکتے ہیں۔

بزنس اینالسٹ:
کاروباری تجزیہ کاروں کی تنخواہیں 2025 میں $70,000 تک اور 2030 میں $125,000 تک بڑھ سکتی ہیں۔ امریکا اور برطانیہ میں خاص ڈیمانڈ۔ بزنس ایڈمنسٹریشن یا اکنامکس کی تعلیم حاصل کر کے دنیا بھر میں مواقع حاصل کریں۔

سوفٹ ویئر ڈیویلپر:
ڈیجیٹل دنیا سوفٹ ویئر ڈیویلپرز کے بغیر نامکمل ہے۔ ان کی تنخواہ 2025 میں $75,000 اور 2030 میں $140,000 ہو گی۔ کمپیوٹر سائنس میں BS آپ کے بچے کو عالمی مواقع فراہم کر سکتا ہے۔

پراجیکٹ مینجمنٹ:
پراجیکٹ منیجر 2025 تک $85,000 اور 2030 تک $155,000 کما سکیں گے۔ بزنس مینجمنٹ یا PMP سرٹیفکیشن آپ کے بچے کی صلاحیتوں کو چار چاند لگا سکتا ہے۔ آسٹریلیا اور امریکا میں بےشمار مواقع موجود ہیں پروفشنل ڈگری کے بعد یہ زیادہ کارآمد ہے ۔

ایچ آر مینیجر:
HR
کے شعبے میں پیشہ ور افراد کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ 2025 میں آمدن $70,000 اور 2030 میں $125,000 تک ہو گی۔ HR مینجمنٹ کی تعلیم آپ کے بچے کو دنیا بھر میں باوقار جابز فراہم کرے گی۔

پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ (سپلائی چین):
سپلائی چین اور پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ 2025 میں $60,000 اور 2030 میں $110,000 کمائیں گے۔ دبئی، سعودی عرب، اور آسٹریلیا میں بہترین مواقع۔ بزنس اور سپلائی چین کی ڈگری آپ کے بچے کی زندگی بدل سکتی ہے۔

مالیاتی تجزیہ کار (فنانشل اینالسٹ):
مالیاتی تجزیہ کاروں کی آمدن 2025 میں $65,000 اور 2030 میں $120,000 ہو گی۔ فنانس اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں تعلیم حاصل کر کے عالمی منڈی میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

سسٹینیبلٹی اسپیشلسٹ (ماحولیات):
ماحولیات اور پائیداری پر کام کرنے والوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ 2025 میں آمدن $70,000 اور 2030 میں $130,000 تک جائے گی۔ ماحولیات میں ڈگری حاصل کریں اور ترقی یافتہ ممالک میں اپنا کیریئر بنائیں۔

اپنے بچوں کو میڈیکل اور انجینئرنگ تک محدود نہ رکھیں۔ دنیا بدل رہی ہے۔ نئے کیریئرز کو اپنائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

اس تھریڈ کا مقصد والدین اور بچوں کو ان کی کیریئر گائیڈنس دینا تھا

سیلری اور کیریئر گروتھ کے لیے مڈل ایسٹ یو کے اسٹریلیا نیوزی لینڈ اور امریکہ کی مارکیٹوں کو سٹڈی کیا گیا

‏ایک اہم بات :
بعض لوگ اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کہ پڑھنا وہی چاہیے جس میں انٹرسٹ ہو تو عرض یہ ہے کہ غریب ادمی کی پہلی جنریشن میں یہ چوائس نہیں ہوتی اسکو ہر ممکن طور پر پڑھ لکھ کر اپنے حالات سدھارنے پڑتے ہیں ہاں ان کی دوسری اور تیسری نسل پھر سبجکٹ سلیکشن کا رسک لے سکتی ہے۔

06/06/2025

محبت ویلی اور ہیبٹس اکیڈمی کا

”لائف ماسٹری سمر کیمپ“

آپ کے بچوں کو مستقبل کا لیڈر بنانے کا سنہری موقع!

والدین متوجہ ہوں!

اگر آپ اپنے بچوں کو آرام دہ، بے عملی اور ناکام زندگی کی راہ پر گامزن نہیں کرنا چاہتے، انہیں سستی اور نکمے پن سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ "لائف ماسٹری سمر کیمپ" خاص طور پر آپ ہی کے لیے ہے۔ یہ کیمپ صرف لیڈرز تیار کرتا ہے – ایسے لیڈرز جو عملی زندگی کو 'آؤٹ آف باکس' انداز میں جینا جانتے ہیں۔

ہمارا طریقہ کار:

ہم نے ان 30 دنوں کے لیے جو نصاب ترتیب دیا ہے، وہ کوئی عام نصاب نہیں ہے۔ یہ لیڈر آف دی لیڈرز حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم، صحابہ کرام، اور دنیا کے تمام بہترین ورلڈ کلاس لیڈرز کی زندگیوں کا گہرا مطالعہ اور ان پر عمل کرنے کے بعد حاصل کیے گئے نتائج کا نچوڑ ہے۔ الحمدللہ! یہاں ہر وہ چیز عملی طور پر کروائی جائے گی جس سے اللہ تعالیٰ نے افراد، خاندانوں اور قوموں کو عروج بخشا ہے اور آئندہ بھی بخشتا رہے گا۔

محبت ویلی اور ہیبٹس اکیڈمی میں 30 دن: ایک تبدیلی کا سفر:

آپ کے بچوں کو 30 دن محبت ویلی اور ہیبٹس اکیڈمی میں رکھ کر زندگی کی 12 اہم کیٹگریز میں عملی زندگی گزارنا سکھا دیں گے۔

30 دنوں میں آپ کے بچے کیا سیکھیں گے اور کیا کریں گے؟

یاد رکھیں، یہ کیمپ آپ کے بچوں کی شخصیت کو نکھارنے اور انہیں خود مختار بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

* مکمل ڈیجیٹل ڈیٹاکس: 30 دن موبائل کے بغیر گزاریں گے۔
* خود اعتمادی اور عملیت: اپنے تمام کام خود اپنے ہاتھوں سے کریں گے۔
* دینی و اخلاقی تربیت:
* پانچوں نمازیں باجماعت ادا کریں گے۔
* قرآن کا وِزڈم (دانش) سیکھیں گے اور اسے اپنی زندگی میں لاگو کریں گے۔
* 30 دن سنت اور ورلڈ کلاس وِزڈم اور مینرز کے مطابق ہر کام کریں گے۔
* نماز عشاء کے بعد سنت کے مطابق فوراً دعائیں پڑھتے ہوئے سویا کریں گے اور صبح اذانِ فجر کے ساتھ سنت کے مطابق دعائیں پڑھتے ہوئے اٹھ جایا کریں گے۔ اِن شاء اللہ۔
* جسمانی سرگرمیاں: تازہ پانی میں سوئمنگ کریں گے۔
* اظہارِ خیال اور قیادت: پبلک سپیکنگ سیکھیں گے۔
* نظم و ضبط اور خود کفالت:
* اپنا بستر خود بچھائیں گے اور خود پیک کریں گے۔
* رات کو کھلے آسمان کے نیچے گراؤنڈ میں، پانی چھڑک کر، چارپائیوں پر پیڈسٹل فین لگا کر تاروں بھری رات میں سوئیں گے۔
* اپنے کپڑے خود دھوئیں گے اور خود استری کریں گے
* اپنے کمرے اور واش رومز خود صاف کریں گے۔
* کسان کی زندگی کا تجربہ:
* لکڑیوں پر اپنا کھانا خود بنائیں گے۔
* اپنے برتن خود دھوئیں گے۔
* درختوں کی گوڈی کریں گے۔
* فصلوں کو پانی لگائیں گے۔
* جانوروں کو چارہ ڈالیں گے۔
* جانوروں کا دودھ نکالیں گے۔
* دودھ کو جاگ لگائیں گے، اس سے مکھن نکالیں گے اور اس مکھن سے تندوری پراٹھے بنا کر کھائیں گے۔ اِن شاء اللہ۔

یہ صرف 10 فیصد ہے
اس کے علاوہ 90 فیصد مزید پریکٹیکل عملی کاموں سے گزریں گے۔
ان شاء اللہ

زندگی کی 12 کیٹگریز میں ماسٹری

ان تمام سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ، آپ کے بچے زندگی کی درج ذیل 12 کیٹگریز کے اندر اپنے گولز سیٹ کریں گے اور انہیں حاصل کرنے کے عملی طریقے، تکنیکس، فریم ورکس، ٹولز اور حکمتِ عملیاں سیکھیں گے اور اپنے اوپر لاگو کریں گے۔
* Health and Fitness (صحت اور تندرستی)
* Intellectual Life (ذہنی زندگی)
* Emotional Life (جذباتی زندگی)
* Character (کردار)
* Spiritual Life (روحانی زندگی)
* Love Relationship (محبت کے تعلقات)
* Parenting (والدین کا کردار)
* Career (پیشہ ورانہ زندگی)
* Financial Life (مالی زندگی)
* Quality of Life (معیار زندگی)
* Social Life (سماجی زندگی) یہاں بارہویں کیٹگری شامل نہیں تھی، اس لیے اسے شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ مکمل ہو سکے
* Life Vision (زندگی کا وژن)
تاریخ: یکم جولائی سے 31 جولائی 2025 تک!

ایک بار پھر غور کریں! یہ کیمپ آپ کے بچوں کو مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے، خود مختار بننے اور ایک کامیاب لیڈر کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار کرے گا۔ ہیبٹس اکیڈمی اور محبت ویلی کا یہ سمر کیمپ آپ کے بچوں کی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی لائے گا۔
کیا آپ تیار ہیں اپنے بچوں کو نوابی سے نکال کر ایک حقیقی لیڈر بنانے کے لیے؟

17/04/2025

السلام و علیکم!

کافی عرصے سے یوٹیوب چینل اور یہ پیج بنایا تھا اور ارادہ بھی کیا تھا کہ اس پیج اور یوٹیوب چینل کو ریگولر بیس پہ لے کے چلوں گا لیکن کچھ گھریلو مصروفیات کی بنا پہ جاری نہیں رکھ سکا۔ اس لیے تمام سٹوڈنٹس اور میرے چاہنے والوں سے دل سے معذرت خواہ ہوں۔🙏

الحمدللہ! بہت جلد "Sir Humayun Online Tutor" پر آپ سب کو اردو ادب کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ لیکچر:

مکمل نصاب پر مبنی ہوں گے۔

آسان اور جامع انداز میں ہوں گے۔

تو تیار ہو جائیے!
علم کا یہ سفر شروع ہونے والا ہے۔
ہمارے ساتھ جُڑے رہیے اور اپنے دوستوں کو بھی اطلاع دیں۔

یوٹیوب چینل لنک
👇
https://www.youtube.com/

آپ کا اپنا آن لائن ٹیوٹر
محمد فرخ محمود ہمایوں
Lecturer Urdu | Sir Humayun Online Tutor

#اردوادب

18/11/2024

اردو غزل کا آغاز و ارتقاء اور غزل کی خصوصیات

15/11/2024

سرگودھا یونیورسٹی

نصاب ایم اے اردو

نصاب کا خاکہ

سالِ اول

پہلا پرچہ : اردو غزل

دوسرا پرچہ : اردو ادب کی تاریخ

تیسرا پرچہ : اردو کا افسانوی ادب

چوتھا پرچہ : تنقیدِ ادب ، نظریہ و عمل

پانچواں پرچہ : اردو لسانیات اور قواعد

سالِ دوم

چھٹا پرچہ : اقبال کا خصوصی مطالعہ

ساتواں پرچہ : اسالیبِ نثرِاردو

آٹھواں پرچہ : اردو نظم

۔

۔

نواں ، دسواں پرچہ : (کوئی سے دو)

تدریسِ اردو

فنِ صحافت اور اردو صحافت

اردو ڈرامے کی روایت

فارسی زبان و ادب / عربی زبان و ادب

تحقیقی طریقہ کار ( صرف مقالہ لکھنے والے طالب علموں کے لیئے )






31/10/2024

آن لائن پڑھنے کے لیے وٹس ایپ جوائن کیجیے۔ شکریہ۔
Whatsapp Number: 0346 2878539

25/10/2024

*🥰خلاصة النحو کی کہانی 🥰*

*گاٶں میں ایک غریب آدمی رہتا تھا جن کا نام لفظ تھا 🤓۔۔

ان کے دو بھائی تھے ایک کا نام موضوع دوسرے کا نام مہمل تھا👬🏻😁

موضوع بہت ہوشیار لڑکا تھا ہر چیز کا معنی بتاتا سمجھ میں آجاتا تھا۔۔۔🤣

اور مہمل وہ پاگل تھا🥴 ہر چیز الٹا بتاتا جس کا کوئی معنی نا نکلتا تھا۔۔۔😂

اور موضوع کے دو بیٹے تھے ایک کا نام مفرد تھا دوسرے کا نام مرکب تھا 👬🏻۔۔😁

مفرد اکیلا اکیلا ہوتا تھا مرکب سب کے ساتھ مل کر چلتا تھا۔۔😜

مرکب کے بھی دو دوست تھے ایک کا نام مرکب ناقص دوسرے کا نام مرکب تام تھا 👬🏻۔۔😝

مرکب ناقص بڑا نالائق لڑکا تھا😫 ہمیشہ ادھوری بات کرتا کسی کو سمجھ نہیں آتی تھی۔۔😁

مرکب تام بھائی بہت اچھا لڑکا تھا ایسی بات کرتا کہ پاگل بھی سمجھ جاتا تھا وہ ہر چیز کی خبر دیتا تھا سچ جھوٹ ملا کر اس لیے وہ خود کو وزیر نحو کہتا تھا😎 ۔۔۔😜

پھر اچانک گاؤں میں یتیم لڑکا آگیا جن کا نام کلمہ تھا 🥺۔۔😁

جس کے ساتھ تین لوگ اور بھی تھے جن کا نام اسم، فعل، حرف تھا۔۔🤣

اسم بیچارہ بہت امیر تھا اپنا سب کچھ خود کرتا کسی سے کچھ مدد نہیں لیتا🤓۔۔😜

فعل بھائی ہمیشہ کنجوسی سے اپنا کام خود بھی کرتا دوسروں کو بھی لیکر آتا اکیلا ڈرتا تھا کوئی کام غلط نا ہو۔۔ 😝

حرف بھائی بہت غریب تھا😔 نا کھانے کو کچھ نا پہنانے کو کچھ اسم فعل سے لیکر اپنا وقت گزارتا تھا۔۔ 🤣

اسم بھائی کی دو بیویاں تھیں👭🏻 ایک کا نام معرفہ تھا دوسری کا نام نکرہ۔۔😁

معرفہ آنٹی ہمیشہ خود کو خاص سمجھتی تھی☺️۔۔😜

نکرہ آنٹی وہ سادہ رہتی تھی خود کو کچھ نہیں سمجھتی تھی😀 ۔۔۔😂

آنٹی معرفہ کے سات بچے تھے تیں لڑکیاں چار لڑکے
*بچوں کے نام* ضمیر۔ علم ۔ اشارہ ۔موصول ۔ معرف بلام ۔ معرف بلاضافتہ ، معرف بالندا 😁۔۔

ضمیر بھائی بس وہ۔ تم میں ،تو ، وہ ، سارہ دن کرتا رہتا ۔۔🤣

علم بھائی اپنے آپ کو خاص سمجھتا کہتا میرے جیسا کوئی نہیں😎۔۔۔😝

اشارہ بھائی وہ بس دوسروں پر بلا وجہ اشاروں کے غلط الزام لگاتا رہتا اسے سکون نہیں ملتا

😋

موصول بھائی ہمیشہ وہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر کام کرتا 👻۔۔😁

معرف بللام بہن اتنی نخیرلی کے بس ان کی ہمیشہ گھر میں لڑائی رہتی میرے شروع میں الف لام لگاؤ کیوں کہ وہ میری جان ہے ۔۔😂

معرف بلاضافتہ بہن بہت ہوشیار لڑکی اپنے خاص نام کو اپنے خاص پسندیدہ کھانے سے
جوڑتی ہے تاکہ کوئی کھا نا جائے 😇۔۔

معرف بالندا بہن کی آواز اونچی رہتی تھی ۔ وہ ہمیشہ کسی نا کسی کو مدد کیلئے بلایا کرتی😁۔۔۔

👬🏻ندا بہن کے دو پکے دوست تھے ایک کا نام مذکر دوسرے کا نام مونث تھا۔۔😂

مذکر وہ جس میں کوئی لڑکی کی علامت نا ہو😀🙊 جو بتاتا ہے میں میل ہو ں لڑکا ہوں۔۔ 🤣

مونث وہ جو کہتی ہے میں لڑکی ہوں مجھے کبھی کوئی لڑکا غلطی سے بھی نا کرنا میں بہت خطرناک عورت ہوں 😂۔۔

مونث کی 3 بیٹیاں ہے جن کا نام
گول ة
الف مقصورہ...الف ممدودہ
گول ة بہن بڑی ضدی لڑکی ہے جو کہتی ہے میری شکل کو کبھی پھیرنا مت ۔۔😝

الف ممدودہ بہن بڑی اچھی عزت دار ہمدرد لڑکی ہے جو باجی ہمزہ کو بھی اپنے ساتھ لیکر آتی ہے ۔۔۔۔😜

الف مقصورہ بہن توبہ توبہ وہ باجی ھمزہ سے جیلس ہوتی ہے ان کو پاس بھی نہیں بیٹھاتی ساتھ تو دور کی بات ۔۔۔۔🤪🤪

پھر مونث کے دو سہیلیاں ایک کا نام آنٹی مونث حقیقی دوسری کا نام آنٹی مونث لفظی 👭🏻۔۔😜

آنٹی مونث حقیقی ہمیشہ اپنا مقابلہ مرد کے ساتھ کرتی ہے 😁💪🏻۔۔

آنٹی مونث لفظی وہ بہت نازک اور bp لو کا مریض ہے جس کی وجہ سے وہ مرد کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتی👩🏻‍🦽۔۔😋

اس لیے آنٹی مونث حقیقی اسے چھوڑ کر واحد کے گھر گئی واحد ہمیشہ اکیلا رہتا کوئی ساتھ نہیں دیتا تھا ۔۔۔۔😛😛

واحد کے دو بھائی ایک کا نام تثنیہ بھائی دوسری کا نام جمع بھائی ۔۔۔🤩🤩

تثنیہ بس کہتا میں دو لوگ کے ساتھ رہتا ہوں مجھے مزید کوئی نہیں چاہیے ۔۔۔😆

جمع توبہ وہ تو سارہ دن دوست بناتا رہتا اس لیے جمع سے گھر والے تنگ آگئے تھے😫 جمع بیچارہ کو گھر سے نکال دیا گیا😁۔۔۔

پھر جمع اپنے دوست جمع سالم جمع مکسر کے پاس گیا👻۔۔

جمع سالم وہ واحد ہمدرد انسان تھے شریف سے🥺🤣۔۔۔

باقی جمع مکسر جب پیسے نہیں ملتے تھے یا کھانا نہیں ملتا تھا تو گھر کے سامان توڑ کر چیزیں بناتے مختلف شکلوں میں ۔۔🤪 ☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️

صرف طلبائے کرام کےلیے☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️
.

14/10/2024

Sir Humayun Online Tutor




Want your school to be the top-listed School/college in Jauharabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Civil Line Jauharabad
Jauharabad

Opening Hours

Monday 00:00 - 00:00
Tuesday 00:00 - 00:00
Wednesday 00:00 - 00:00
Thursday 00:00 - 00:00