Govt Graduate College Jauharabad

Govt Graduate College Jauharabad All the news and information about Govt Graduate College Jauharabad District Khushab

18/09/2026

Government Graduate College Jauharabad proudly holds the distinction of being the sole institution in District Khushab with the largest English faculty, the highest number of teachers, and the finest English department.

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد — تاریخی روایات کا حامل عظیم ادارہ 📚✨گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد محض ایک تعلیمی ادارہ نہ...
17/09/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد — تاریخی روایات کا حامل عظیم ادارہ 📚✨

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ علم، تہذیب، کردار اور روشن مستقبل کی تعمیر کی ایک شاندار روایت کا نام ہے۔ یہ ادارہ اپنی تاریخی علمی و ادبی روایات، قابلِ فخر اساتذہ اور باصلاحیت طلبہ کے ذریعے کئی نسلوں کی علمی و فکری تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس درس گاہ نے ہمیشہ تعلیم کے ساتھ تربیت، تحقیق کے ساتھ تخلیق اور علم کے ساتھ کردار سازی کو اپنا بنیادی مقصد بنایا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور ادارے کی علمی شناخت کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔

🌟 گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد — ماضی کی شاندار روایات، حال کی علمی سرگرمیاں اور مستقبل کے روشن خواب۔

📖 علم سے کردار تک، روایت سے ترقی تک!




#جوہرآباد


#تعلیم








ریسکیو 1122 کی گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد میں آگاہی سرگرمیریسکیو 1122 کی ٹیم نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد کا دورہ...
15/09/2026

ریسکیو 1122 کی گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد میں آگاہی سرگرمی

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کو ابتدائی طبی امداد (First Aid) کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر طلبہ کو ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنے، حادثات سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

ایسی آگاہی سرگرمیاں نوجوانوں میں خدمتِ خلق، احساسِ ذمہ داری اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ 🌸

خدا سرسبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر ۔۔
15/09/2026

خدا سرسبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر ۔۔

*اطلاع عامموٹرسائیکل کا ڈرائیونگ **لائسنس42دن*  انتظارنہیں ایک ہی دن چندلمحوں میں ریگولرموٹرسائیکل لائسنس حاصل کریںٹریفک...
13/09/2026

*اطلاع عام
موٹرسائیکل کا ڈرائیونگ **لائسنس42دن*
انتظارنہیں ایک ہی دن چندلمحوں میں
ریگولرموٹرسائیکل لائسنس حاصل کریں
ٹریفک پولیس خوشاب کی موبائل وین(گاڑی)

کل مورخہ 14 ستمبر 2026 بروز سوموار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد علاقہ تھانہ سٹی جوہرآباد پر خدمات سرانجام دے گی

کم عمر بچوں ( 16 تا 18 ) کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع ہو چکا ہے اپنے والد یا سربراہ کے ہمراہ تشریف لائیں اور موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کریں

سکول کالج کھل چکے ہیں کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے جیونائل ڈرائیونگ پرمٹ بنوا لیں

موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس بنوانےکےخواہشمند افراد کل اپنالائسنس بغیر،لرنرکےفوری ریگولرلائسنس حاصل کریں خاص طور پر موٹر سائیکل رکشہ کا لرنر لائسنس حاصل کرنے کے لیے ایک علیحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے

اسکےعلاوہ کریکٹرسرٹیفکیٹ،پولیس ویریفکیشن،گاڑی کی ویریفکیشن پولیس15کرانےکےلئے
تشریف لائیں اورموقع پرلائسنس ودیگرمزکورہ ڈاکومنٹ حاصل کریں،نہ فائل نہ فارم صرف شناختی کارڈکی کاپی ساتھ لائیں

منجانب: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ضلع خوشاب

بی ایس داخلہ شیڈول
06/09/2026

بی ایس داخلہ شیڈول

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد: محکمہ صحت و آبادی (Health & Population Department) کی ٹیم کا معلوماتی وزٹ اور آگاہی لیکچر...
02/09/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد:
محکمہ صحت و آبادی
(Health & Population Department)
کی ٹیم کا معلوماتی وزٹ اور آگاہی لیکچر
آج گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد میں محکمہ صحت و آبادی (Health & Population Department) کی ایک خصوصی ٹیم نے دورہ کیا۔ اس وزٹ کا بنیادی مقصد طلباء میں صحت، متوازن طرزِ زندگی اور عمومی آگاہی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔
ٹیم کے ماہرین نے طلباء کو ایک انتہائی جامع اور معلوماتی لیکچر دیا۔
کالج انتظامیہ اور طلباء نے ٹیم کی اس کاوش کو انتہائی سراہا اور ایسے آگاہی پروگراموں کو طلباء کی ہمہ جہت تربیت کے لیے نہایت مفاد بخش قرار دیا۔

خدا سرسبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر
01/09/2026

خدا سرسبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر

نئے تعلیمی سیشن سال اول دوم کا آغاز ہو چکا ہے۔
24/08/2026

نئے تعلیمی سیشن سال اول دوم کا آغاز ہو چکا ہے۔

Address

Jauharabad
41200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

+92454920041

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Graduate College Jauharabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category