Al Haram Online Qur'an Center

Al Haram Online Qur'an Center

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Haram Online Qur'an Center, Education, Street NO 1, Jauharabad.

31/10/2024

تعدادکی کثرت کی وجہ سے مہمانان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئےسردیاں گزارنامشکل لگ رہاہے، اس لیےسخت سردی سےپہلے لینٹر تعمیرکرنےکاارادہ کیا ہے، احباب سےدعاؤں کی درخواست ہے... اللہ کریم اپنےپیارےحبیب ﷺ کےصدقےاسباب مہیا فرمادے!
آمین

28/06/2024

ایک بڑے شخص سے کسی نے پوچھا آپ نےکبھی ولی اللہ دیکھا ہے؟
اس نے کہا: میں تو ابھی ایک ولی اللہ سے مل کر آرہا ہوں،
تفصیل پوچھی گئی تو بتایا ، ریلوےاسٹیشن پر اترے تو سامان اٹھانے کے لئے قلی کی ضرورت پڑی، بہت سے قلی حضرات دوڑے آئے میری نظر ایک ایسے قلی پر پڑی جو نہایت آرام سےنماز میں مشغول تھا، ہم نے فیصلہ کیا اس کا ہی انتظار کریں گے، وہ فارغ ہوا تو میں نے اس سے پوچھا کیسے بندے ہو، ٹرین کی آمد ہی تو تمہارے رزق کا سامان ہے تم نے رزق کمانےکے وقت میں نماز کیوں شروع کر دی، اس قلی نے جواب دیا، جو رازق ہے وہ میرے حصے کا رزق مجھ تک ضرورت پہنچا دیتا ہے، اب جس رازق نےآپ کو میرے لئے روکے رکھا کیا مجھے جچتا ہے اسکی عبادت لیٹ کر دوں؟
بھلا اس سے بڑا ولی اللہ کون ہو سکتا ہے؟

منقول

28/06/2024

‏شہد کا ایک قطره زمین پر گر گیا.
‏ایک چھوٹی سی چیونٹی آئی اور اُس نے اس شہد کے قطرے سے تھوڑا سا چکھا۔ اُسے بڑا مزا آیا۔
‏اسے کام سے جانا تھا تو جب وہ جانے لگی تو اس شہد کا مزہ اس کے منہ میں مزید پانی لانے کا سبب بنا، اُس کا منہ بھر آیا: کیا زبردست اور مزے دارشہد ہے۔
‏کتنا میٹھا!
‏آج تک ایسا شہد نہیں کھایا!!
‏وہ لوٹی اور شہد میں سے تھوڑا سا اور چکھ لیا...
‏اس نے دوبارہ جانے کا عزم کیا مگر اُس نے محسوس کیا کہ یہ تھوڑا سا شہد کھانا کافی نہیں ہے، اُسے اور کھانا چاھئے۔
‏وہ رکی اور اس مرتبہ کھانے کے بجائے شہد پر گر پڑی تا کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرلے!
‏وہ چیونٹی شہد میں غوطہ زن ہو گئی اور لطف اندوز ہونے لگی۔
‏مگر افسوس کہ وہ شہد سے باہر نہ نکل سکی۔
‏شہد کی چکنائی کی وجہ سے اس کے پیر زمین سے چپک گئے تھےاور اس میں انہیں ہلانے کی طاقت نہ رہی.
‏وہ شہد میں رہ گئی یہاں تک کہ وہ اسی میں ہی مر گئی
‏اس کی لذت اندوزی نے شہد کو ہی اس کی قبر میں تبدیل کر دیا ۔
‏ایک دانا کا قول ھے:
‏دنیا شہد کے ایک بہت بڑے قطرے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے!
‏پس جو بھی اس قطرہ شہد میں سے تھوڑا اور بقدر کفایت کھانے پر اکتفاء کرے وہ کامیاب رہے گا
اللہ اکبر کبیرا
لالچ بری برا ہے اللہ کریم ہم سب کو بچاے آمین ثم آمین.

28/06/2024

عربی روایت سے ترجمہ

مینڈکوں کا ایک گروہ کہیں جا رہا تھا کہ اچانک ان میں سے دو بے دھیانی میں ایک گڑھے میں جا گرے۔

باہر ٹھہرے مینڈکوں نے دیکھا کہ گڑھا ان دو مینڈکوں کی استطاعت سے زیادہ گہرا ہے تو انہوں نے اوپر سے کہنا شروع کر دیا۔ ھائے افسوس، تم اس سے باہر نہ نکل پاؤ گے، کوششیں کر کے ہلکان مت ہونا، ہار مان لو اور یہیں اپنی موت کا انتظار کرو۔

ایک مینڈک کا یہ سب کچھ سن کر دل ہی ڈوب گیا، اس نے ٹوٹے دل کے ساتھ چند کوششیں تو کیں مگر اس جان لیوا صدمے کا اثر برداشت نہ کر پایا اور واقعی مر گیا۔

دوسرے کی کوششوں میں شدت تھی اور وہ جگہ بدل بدل کر، جمپ لگاتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اوپر والے مینڈک پورے زور و شور سے سیٹیاں بجا کر، آوازے کستے ہوئے، اسے منع کرنے میں لگے ہوئے تھے کہ مت ہلکان ہو، موت تیرا مقدر بن چکی ہے۔ لیکن مینڈک نے اور زیادہ شدت سے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور واقعی میں باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

سارے مینڈک اس کے گرد جمع ہو گئے اور پوچھنا شروع کیا کہ وہ کیسے باہر نکلا تو سب کو یہ جان کر بہت حیرت ہوئی کہ یہ والا مینڈک تو کانوں سے محروم اور بہرا تھا۔

مینڈک سارا وقت یہی سمجھ کر باہر نکلنے کیلیئے اپنا سارا زور لگاتا رہا تھا کہ باہر کھڑے ہوئے سارے مینڈک اس کے خیر خواہ اور دوست ہیں، جو اس کی ہمت بندھوا رہے ہیں اور جوش دلا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ تھی کہ وہ سارے اس کی ہمت توڑنے اور باہر نکلنے کے عزم کو ختم کرنے میں لگے ہوئے تھے۔

نتیجہ: کسی بھی تنقید پر بددل مت ہوں بلکہ اس تنقید کے نشتر کی سیڑھیاں بنا کر کامیابی کی منزل کی جانب بڑھتے رہیں.
منقول

💕💕💕

27/06/2024

‏یہ بھی پاکستان ہے۔🇵🇰
‏ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کا گاؤں چک نمبر 755 گ ب کے پاس سے گزرتا ہوا نجی کمپنی کا ٹریلر ہائی وے پر الٹ گیا۔ گاؤں والوں نے متعلقہ افراد کا بھرپور ساتھ دیا۔ کھانا چائے بستر اور پھر وہاں بیٹھ کر نگرانی کی۔ مجال ہے اگر کسی نے ایک بوتل بھی اٹھائی ہو یا کوشش کی ہو۔
‏سارا پاکستان چور نہیں ہے۔ اس ملک میں اچھے لوگ بھی ہیں۔اچھےبرےلوگ ہرجگہ ہرملک ہرشہرہرصوبےمیں پائےجاتے ہے.

25/03/2024
25/03/2024

اب ضرورت اس بات کی ہے کہ سب مل کر اس خباثت کو ختم کریں!

24/03/2024

خود کو اور اپنے بچوں کو اس مختصر سی دعا کا عادی بنادیں!
زندگی کے ہر شعبے میں پھر برکتیں دیکھیں!..

مزید ایسی ویڈیوز کیلئے پیج کو لائک کیجئے.

🤲🙏

















06/05/2022

ٹوٹی چارپائی اور سادہ سا لباس مگر آواز باکمال

05/05/2022

کیا کہنے! سنو ایک بار

Want your school to be the top-listed School/college in Jauharabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Street NO 1
Jauharabad