Workers welfare Boys School Jauharabad Evening Shift

Workers welfare Boys School Jauharabad Evening Shift

Share

Human resource and labor department workers welfare fund

14/08/2025
13/09/2024

Hmary school ki bus. Khushab sy jauharabad k liye niklty huye. Driver Muhammad Riaz sb, conductor Ijaz shah sb

01/03/2024

جماعت چہارم کے طالبِ علم محمد عبید اللہ بزم ادب میں نعت کے اشعار پیش کر رہے ہیں۔ ورکرز ویلفیئر سکول بوائز جوہرآباد ایوننگ شفٹ

13/02/2024

Distribution of stationery among students is More Fun then it look like.

18/11/2023

💕اپنے بچوں کو آنے والے دور کے لیے تیار کریں*

جسمانی طور پر بھی ذہنی طور پر بھی اور روحانی طور پر بھی...

ان کو اردو انگریزی اور عربی لازمی طور پر سکھائیں، اسلامی تاریخ اور تہذیب کے بارے میں مکمل آگاہ کریں...

اپنے بچوں کو لازماً ہنر سکھائیں، کوئی نہ کوئی ہاتھ کا کام جو ان کو مصروف بھی رکھے اور جس سے آنے والے وقت میں یہ کارامد ہو سکیں۔

سلطان عبدالحمید کارپینٹر تھے، لکڑی سے بنایا ہوا ان کا فرنیچر آج بھی محفوظ ہے۔
سلطان سلیمان زیورات بناتے تھے...
اورنگزیب بادشاہ قرآن کریم لکھتےتھے..

اپنے بچوں کی جسمانی اور ذہنی طور پر لازماً ایسی تربیت کریں کہ مشکل اور نامساعد حالات میں وہ برداشت کرنے کے قابل ہوں، جس طرح بواۓ سکاوٹ یا کیڈٹ کی تربیت ہوتی ہے، جنگل میں خیمہ لگانا، آگ جلانا، کھانے پکانا، شکار کرنا اور ہتھیار چلانا۔

آج کل ہمارے بچے بہت آرام طلب اور نازک ہو چکے ہیں، ماضی میں ہمارا تمام تر تعلیمی نظام بچوں کو دین اور ادب کے ساتھ ہنر بھی سکھاتا تھا، تمام مسلمان اپنے ہاتھوں میں مخصوص ہنر رکھتے تھے اور ہاتھ سے کام کرتے تھے...
کوئی لوہے کا کام جانتا تو کوئی لکڑی کا، کوئی کپڑا بناتا تو کوئی چمڑے کا، کوئی مرغبانی کرتا تو کوئی گلہ بانی یا کاشتکاری...

*آگے آنے والا دور مشکلات اور جنگوں کا دور ہے، اپنے بچوں کو اس کے لئے تیار کریں۔*

اب ڈگریاں ہاتھ میں لے کر کالج سے نکل کر نوکریاں تلاش کرنے کا دور ختم ہوگیا...

بہت سے لوگ ابھی بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ دنیا دوبارہ پرانی ڈگر پر واپس چلی جائے گی، آپ ہوش میں آ جائیں دنیا بدل گئی ہے، اب دنیا دوبارہ اس ڈگر پہ کبھی نہیں لوٹے گی...

اب ہم دجالی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، ایک کرونا نے ہی کیسا گھما دیا ہے.

آگے کے فتنے اس سے بھی مزید سخت ہونگے، اور یہ کوئی فرضی بات نہیں، ایک تو سب حالات آنکھوں کے سامنے ہیں، اور مزید
*ان سب حالات کی خبر افضل الرسل سرکار دو عالم نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دی ہوئی ہے کہ یہ سب ہو کر رہے گا،*
دونوں جہاں میں کامیاب ھوگا وہی جو مومن ہو گا، دانشمندی اور ایمان و عمل کو اختیار کرے گا.

*اس لیے ایمانی،،،، روحانی،، اعصابی,جسمانی مضبوطی بہت ضروری ہے، اگر زندہ رہنا ہے اور ان تمام فتنوں سے بچنا ہے تو اب ذرا جاگ جائیں...!!!*

جزاکم اللہ خیرا💕

03/11/2023

تلاوت قرآن پاک سورۃ الضحیٰ طالب علم محمد طلحہ جماعت چہارم ورکرز ویلفیئر سکول بوائز جوہر آباد ایوننگ شفٹ

Photos from Workers welfare Boys School Jauharabad Evening Shift's post 21/05/2022
21/05/2022

سکول بس

21/05/2022

محترم والدین
اسلام علیکم
ورکرز ویلفیئر سکول بوائز ایوننگ شفٹ جوہر آباد 21 مئی 2022 سے 31 جولائی جنوری 2022 تک موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے بند رہے گی۔ باقاعدہ کلاسز شیڈول کے مطابق 1 اگست 2022 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
1. کے جی سے پنجم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بروز سوموار 23 مئی 2022 کو کیا جائے گا اور طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کے ہوم ورک کے ساتھ ان کی نئی کلاسوں کے لیے پرانی کتابیں دی جائیں گی چھٹیوں کا کام مکمل کرنا لازمی ہے اور موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
2. ان چھٹیوں کا بہترین استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء مذکورہ کام کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کریں۔
3. آپ سے گزارش ہے کہ بچے کی پرانی کتب اور ناظرہ قرآن کی جیکٹس لازماً سکول میں جمع کرائیں تاکہ اگلی جماعت کے لئے کتب کا حصول ممکن ہو سکے
4. نتائج کے اعلان کے دن اپنے بچے کے مناسب بال کٹوانے کے ساتھ مکمل اور صاف وردی میں سکول بھیجیں۔
نوٹ: صرف کتابیں جمع کرانے والے بچوں کو ہی رزلٹ دیا جائے گا۔
خوش رہیں !
انتظامیہ ورکرز ویلفیئر سکول بوائز ایوننگ شفٹ جوہر آباد

Want your school to be the top-listed School/college in Jauharabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Jauharabad