12/09/2026
پنجاب کے صنعتی محنت کشوں کے بچوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم!
زیرِ صدارت سیکرٹری لیبر پنجاب دانش افضال ، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (PWWF)، نے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی (PMAS-AAUR) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
✅️ رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کے بچوں کے لیے مکمل وظائف — داخلہ، ٹیوشن، رجسٹریشن، امتحانی، لائبریری، لیب/کمپیوٹر، ہاسٹل، میسنگ اور ٹرانسپورٹ فیس شامل۔
📚 مخصوص نشستیں:
44 انڈرگریجویٹ پروگراموں میں 178 نشستیں
44 ایم فل/ایم ایس سی پروگراموں میں 52 نشستیں
پی ایچ ڈی پروگراموں میں 29 نشستیں۔
معاہدے پر ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات خان (سیکرٹری/سی ای او، PWWF) اور پروفیسر ڈاکٹر قمر الزماں (وائس چانسلر، PMAS-AAUR) نے دستخط کیے، جبکہ محترمہ انعم علی خان (ڈائریکٹر ایڈمن، PWWF) اور ڈاکٹر ثاقب مجید (ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز) گواہ کے طور پر موجود تھے۔