Hamara Jatoi

Hamara Jatoi Hamara Jatoi

08/12/2024

بی۔ ایس نرسنگ میں داخلہ
(Admission BS nursing)
*پنجاب گورنمنٹ نے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے، داخلے کی آخری تاریخ 23 دسمبر ہے۔*

اپلائی کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل باتوں کو جاننا ضروری ہے

*`۰` گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ کے علاؤہ باقی تمام کالجز میں صرف خواتین اپلائی کر سکتی ہیں*

*`۰` امیدواروں کا میٹرک (سائنسی مضامین کے ساتھ) اور ایف ایسی پری میڈیکل میں 50 فیصد نمبرز کے ساتھ پاس ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنا لازمی ہے*

*`۰` عمر کی حد اب پچیس کی بجائے 35 سال کر دی گئی ہے اور اب امیدوار کا غیر شادی شدہ ہونا بھی شرط نہیں ہے*

*`۰` چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران امید وار کو ماہانہ 31470 سٹائپینڈ دیا جائے گا، جب کہ انٹرن شپ میں سیلری کا معاملہ ابھی تک زیر بحث ہے*

*`۰` اپلائی کرنے کےلیے ویب سائیٹ پہ شناختی کارڈ رجسٹرڈ کر کے سائن کرنا ضروری ہے۔ تاکہ داخلے کی درخواست سمیت 500 کا چالان بھی وہیں سے اپلوڈ ہو سکیں*

*`۰` امید وار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا بھی لازمی ہے*

حق ایک ایسا باریک بین صراف ہے جو ذرا سی کھوٹ کو بھی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ وہ خالص سونا چاہتا ہے۔ آزمائشوں کی ...
21/07/2024

حق ایک ایسا باریک بین صراف ہے جو ذرا سی کھوٹ کو بھی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ وہ خالص سونا چاہتا ہے۔ آزمائشوں کی بھٹی میں گزر کر جب تک ساری کھوٹ جل نہ جائے اور پورے عیار کا کندن نکل نہ آئے ، وہ اپنے نام سے اس کو بازار میں لانے کی ذمہ داری لینا پسند نہیں کرتا۔ کیوں کہ وہ حق ہے، باطل نہیں ہے کہ کھوٹے سکے اور ملمع کیے زیور بیچتا پھرے۔

09/07/2024

مرنے کے بعد اگر پتہ چلا کہ اللّہ کا وجود نہیں ہے؟
ہریش کمار۔ فزکس میں PhD کے بعد بھارت کی ایک اہم یونیورسٹی میں لیکچرار پوسٹ ہوا۔ ہندو دھرم سے پہلے ہی متنفر تھا۔ 1986 لندن میں دوران تعلیم اسٹیفین ہاکنگز کے لیکچرز اور کتب سے ایسا متعارف ہوا کہ خدا کا ہی منکر ہو گیا۔ اور ایسا منکر کہ بڑے بڑے مسلم، عیسائی اور یہودی علماء سے بھرپور مباحثہ کرتا۔
یہاں تک کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی مجھے قائل نہ کر سکے۔
ڈاکٹر بتاتے ہے۔کہ 2005 کی چھٹی کے دن کی ایک صبح مسلم سبزی فروش نے بیل کی۔ ہم گزشتہ 20 سال سے سبزی اسی سے خرید رہے تھے۔ اس دن میں نے اسے چائے کی آفر کی تو اس نے قبول کر لی۔ حسب معمول خدا یا اللّہ کے وجود پر اس سے بحث شروع کر دی۔ 30 منٹ کی گفتگو سے معلوم ہوا وہ سیدھا سادہ مسلمان ہے۔ جو 5 وقت نماز پڑھتا ہے۔ ہاں وہ سودے میں بہت ہی صاف گو اور ایماندار تھا۔ مناسب دام میں بیچتا تھا۔ آخر چلتے ہوئے اس نے ایک ایسی بات کی جس نے میری زندگی ہی بدل دی۔ وہ کیا تھی:-
ڈاکٹر جی! تم نے خود بولا کہ تقریبا 6000 سے 10000 سال سے انسانی تاریخ میں پیغمبروں کی کہانیاں چل رہی ہیں اور سب کے سب ایک اللّہ، اور جنت دوزخ کی بات کرتے ہیں۔ اور سائنس مرنے کے بعد کے حالات کا جواب ہی نہیں دے سکتی۔ تو اب 2 ہی امکانات ہیں؛
1۔۔۔ اللّہ کا وجود نہیں ہے
2۔۔۔ اللّہ ہے
*اگر تو اللّہ کا وجود نہ ہوا* تو مرنے کے بعد ہم دونوں برابر ہونگے۔
لیکن *اگر آگے جا کر اللّہ موجود ہوا* آپ تو پھر پکڑے جائیں گے۔
دونوں صورتوں میں فائدے میں کون ہوا۔ آپ خود ہی فیصلہ کر لینا۔
اس لئے بہتر یہ ہے اللّہ کو مان لیں اور اس کے کہنے پر چلیں۔ اس کا قرآن تو انسان کا سیدھی راہ پہ چلنے کا کہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے ساری زندگی (امکان)Probability کے لیکچرز دیئے۔ لیکن اس کے جانے کے بعد سوچا کہ اس Probability کی طرف تو کبھی میرا دھیان ہی نہیں گیا۔ کہ دونوں صورتوں میں *اللّہ کو ماننے والا فائدہ میں ہے* ۔
قصہ مختصر اس سوچ کے بعد خیال آیا کونسا آسمانی مذہب بہتر ہے۔ مذاہب کا علم تو مجھے پہلے ہی کافی تھا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک لیکچر میں 1400 سال سے پورا قرآن مجید کا حرف بحرف ایک ہونے کا سنا تو انگلینڈ میں کرسچن مشنری ادارے سے اس کی حقیقت دریافت کی تو سب نے اس کی تصدیق کی
الحمداللہ آج مجھے اور میرے سارے گھر کو مسلمان ہوئے 15 سال ہو گئے۔ ۔

02/09/2023

PAK Vs IND
New target for Pakistan
226 in 36 overs

ان کے پاس وسائل کی کمی نہیں ،مگر ان کا ضمیر مردہ ہے۔شرم کرو یہ مٖفت کی بجلی واپس کرو.
02/09/2023

ان کے پاس وسائل کی کمی نہیں ،مگر ان کا ضمیر مردہ ہے۔شرم کرو یہ مٖفت کی بجلی واپس کرو.

29/08/2023

*سب سے بڑی نعمت سکون ہے۔
اللّٰہ سے
ذہنی اور جسمانی سکون مانگا کریں
اللہ پاک۔ہم سب کے سکون کو برقراررکھےآمین یا رب العالمین...!!🌹♥️🌹* . .

26/08/2023

‏بجلی کے مہنگے ترین بلز اور مہنگے پٹرول کی وجہ کیا ہے ؟؟؟
آئی ایم ایف نے ہزاروں ایکڑ رکھنے والے وڈیروں جاگیرداروں پہ بھی زرعی انکم ٹیکس لگانے کی ہدایت کی تھی۔ رئیل اسٹیٹ پہ بھی ٹیکس لگانے کی ہدایت کی تھی جس پہ اسحاق ڈار نے اسمبلی میں کھڑے ہے کے کہا تھا کہ ان دونوں پہ کوئی ٹیکس نہیں لگے گا . کروڑوں اربوں روپوں کی دکانیں چلانے والے ٹریڈرز کوئی ٹیکس نہیں دیتے۔ اس ملک کی ساری کی ساری حکمران اشرافیہ کوئی ٹیکس نہیں دیتی۔

شبر زیدی کا انٹرویو سن لیں۔ اس نے ٹیکس لگانے کی بات کی تھی تو سارے ایم این ایز اور سنیٹر آگے سے بدمعاشی پہ اتر آئے تھے

اس ملک کی انتہا درجے کی بے شرم بے غیرت ترین اشرافیہ ہے جو ایک روپیہ ٹیکس دینے کو تیار نہیں۔ اس لئے بجلی اور پٹرول مہنگا کر کے سارا بوجھ عام عوام پہ ڈالا جاتا ہے۔
Please Follow The Art of Happiness
اس ملک کا ماڈل ڈے ون سے یہی ہے کہ غریب عوام ٹیکس دیتی ہے اور حکمران اشرافیہ اس پہ عیاشی کرتی ہے۔ آئندہ جاگیرداروں وڈیروں اور جرنیلوں کے جلسوں میں نچنے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ یہی لوگ آپ کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین رہے ہیں۔

جن کرپٹ سیاست دانوں کی خاطر دوسروں سے لڑ رہے ہوتے ہو۔ وہی تمہاری اس حالت کے زمہ دار ہیں.

25/08/2023

*تمام پنجاب بورڈز اوور آل کامیابی کا تناسب 50/50 رہا*۔۔۔۔
قریبا آدھے Candidates جماعت نہم میں فیل قرار پاۓ۔
BISE GRW 53.71%
BISE RWP 50.49%
BISE LHR 49.60%
BISE FSD 52.12%
BISE DGK 56.96%
BISE BWP 50.02%
BISE SGD 51.74%
یاد رہے کہ 2023-2024 کے تعلیمی سال میں پاسنگ مارکس 33 فیصد کی بجائے 40 فیصد ہوں گے۔
مزید یہ کہ Analytical سوالات کی پرسنٹیج سوالیہ پرچے میں بتدریج بڑھتی جائے گی۔
لہذا اگلے سالوں میں پاسنگ پرسنٹیج اس سے بھی کم ہونے کے چانسز ہیں۔

23/08/2023

بٹگرام میں چئر لفٹ میں پھنسے افراد کا بچاؤ
الخدمت فاؤنڈیشن بنی نوع انسان کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ آج بھی بٹگرام کے علاقے میں چئیر لفٹ میں پھنسے ہوئے بچوں کو نکالنے کے لیے جب پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کو دشواری پیش آئی تو الخدمت کے رضا کاروں کو طلب کیا گیا اور الخدمت کے رضا کار چارپائی کی ڈولی بناکر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اسی رسی کے ذریعے کیبل کار سے معصوم بچوں کو نکالنے کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔
الخدمت کے یہ رضاکار شمالی علاقوں میں سیلاب متاثرہ افراد کو اسی طرح سے دریا کی موجوں سے بچا کر لائے تھے ۔
یقیناً یہ رضاکار اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں
آج تمام میڈیا الخدمت فاؤنڈیشن کا نام لینے سے کیوں گھبرارہا ہے ؟
وطن کے ان سپوتوں کو جو 6000 فٹ کی بلندی پر رات کے اندھیرے میں جنگل اور سنگلاخ پہاڑوں ،دریا کی روانی اور آکسیجن کی کمی کے باوجود اس قومی خدمت میں مصروف ہیں انہیں سیلوٹ پیش کرنے کو جی چاہتا ہے ۔
اور زبان سے یہ بات نکلے بغیر نہیں رہتی
اے قوم اگر دے تو ساتھ ہمارا
ہم لوگ بدل سکتے ہیں حالات کا دھارا

معروف ماہر تعلیم پروفیسر (ریٹائرڈ ) حافظ ڈاکٹر محمد اقبال آئی۔ای۔آر پنجاب یونیورسٹی لاہور۔

23/08/2023

مختلف کیڈٹ کالجز میں داخلہ کے
خواہشمند طلباء و والدین کی آگاہی کے لیے
مختلف کیڈٹ کالجوں کا شیڈول شیئر کیا جاتا ہے۔

▪️گریزن کیڈٹ کالج کوہاٹ
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 اکتوبر
▫️ٹیسٹ ۔ 20 نومبر
▫️رابطہ نمبر ۔092252970013

▪️ ملٹری کالج جہلم
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 15 ستمبر
▫️ٹیسٹ ۔ 5 نومبر
▫️رابطہ نمبر ۔0544650581

▪️ ملٹری کالج مری
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 15 ستمبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 5 نومبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 03436556424

▪️پی اے ایف کالج مری
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 ستمبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 20 اکتوبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 0519547113

▪️پی اے ایف کالج سرگودھا
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 ستمبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 20 اکتوبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 0483729702

▪️ کیڈٹ کالج حسن ابدال
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 ستمبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 20 اکتوبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 03431224224

▪️ کیڈٹ کالج پلندری
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 15 نومبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 25 نومبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 05825960006
Please Follow The Art of Happiness
▪️ کیڈٹ کالج بٹراسی
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 نومبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 20 دسمبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 03333507976

▪️ کیڈٹ کالج چکری
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 20 اکتوبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 10 نومبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 04236630297

▪️ کیڈٹ کالج مظفر آباد
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 20 نومبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 5 دسمبر
Please Follow Behtreen Adab

21/08/2023

دفعہ 144 کیا ہے

دفعہ 144 پاکستان کوڈ آف کریمنل پروسیجر ہے ۔۔
اور گورنمنٹ یہ لاء تب لگاتی ہے جب ملک میں کوئی ہنگامی صورتحال ہو یا وبائی امراض پھیل جائیں ۔
دافع 144 کے تحت 2 سے 4 لوگوں کا ایک ساتھ کھڑا ہونا منع ہوتا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی میٹنگ یا ریلی کی اجازت نہیں ہوتی ۔۔
اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے 3 سال کی سزا یا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوتی ہے ۔

اللہ کریم کے خصوصی فضل سے  اپنی نوعیت کی منفرد کتاب"غیر معمولی تعلیمی قیادت" پرنٹ ہوگئی ہے۔ایڈوانس پے منٹ کرنے والے احبا...
16/08/2023

اللہ کریم کے خصوصی فضل سے اپنی نوعیت کی منفرد کتاب"غیر معمولی تعلیمی قیادت" پرنٹ ہوگئی ہے۔ایڈوانس پے منٹ کرنے والے احباب کو روانہ کر دی گئی ہے۔ آپ بھی اس کتاب کا مطالعہ کر کے سیکڑوں سکولوں کے تجربات میں شریک ہو سکتے ہیں۔
* کتاب حاصل کرنے کے لیے نمبر 03008122697 پر رابطہ کیجیے۔
* آپ کتاب کو بک لائین 38 ۔اردو بازار لاہور سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ سے دعاوں کی خصوصی درخواست۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)

Address

Jatoi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Jatoi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Hamara Jatoi:

Shortcuts

Share

Category