30/09/2026
*جڑانوالہ: انجمن تاجران رجسٹرڈ کے عہدیداران کی نئے پرنسپل سے ملاقات، پھولوں کا گلدستہ پیش*
جڑانوالہ: انجمن تاجران رجسٹرڈ جڑانوالہ کے چیئرمین حاجی محمد اشرف مونگا، جنرل سیکرٹری چوہدری عمران طاہر اور شیخ مصطفین مونگا نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول جڑانوالہ کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ملک فیاض اختر وسیر سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیداران نے پرنسپل ملک فیاض اختر وسیر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ پرنسپل نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل سیکرٹری چوہدری عمران طاہر نے کہا کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول جڑانوالہ ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے، جہاں طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک فیاض اختر وسیر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی تعلیمی کارکردگی اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔