District Education Office Female Khyber

District Education Office Female Khyber This page is useful for the teachers as well as for the masses of the area for keeping them inform about the different things concerning Female Education

18/08/2026
15/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس

▪️ "پڑھو خیبرپختونخوا" منصوبے کے تحت صوبے کا مکمل نصاب ڈیجیٹلائز کرکے تمام درسی کتب طلبہ کو موبائل فون پر دستیاب کی جائیں گی۔

▪️ طلبہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کسی بھی وقت اور اپنی سہولت کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر 5 ارب روپے کی ایک مرتبہ سرمایہ کاری سے سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کی بچت ممکن ہوگی۔

▪️ صوبے کے 90 فیصد گھرانوں میں موجود اسمارٹ فونز کو تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔

▪️ صوبے کے 50 سے زائد سکولوں میں آن لائن تدریس کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ اگست کے آخر تک 500 سکول ورچوئل لرننگ سے منسلک ہوں گے۔

▪️ ورچوئل لرننگ نظام میں سائنس کی جدید ورچوئل لیبارٹریز اور عالمی زبانوں کی تدریس شامل کی جائے گی۔

▪️ چینی، کوریائی، فرانسیسی، عربی، ہسپانوی اور انگریزی زبانوں کی ورچوئل لیبز جلد فعال ہوں گی۔

▪️ ورچوئل سکول دو شفٹوں میں فعال ہوں گے، جبکہ ایشیائی اور یورپی ٹائم زونز کے مطابق کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

▪️ اردو، انگریزی اور پشتو زبان میں بھی ڈیجیٹل تدریس متعارف کرائی جائے گی۔

▪️ ڈیجیٹل نظام میں تدریس، امتحانات، اسائنمنٹس، حاضری اور تعلیمی نگرانی ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔

▪️ مصنوعی ذہانت (AI) اور اساتذہ کی مشترکہ معاونت سے ہر طالب علم کی استعداد اور تعلیمی پیش رفت کے مطابق ذاتی نوعیت کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

▪️ طلبہ کو لائیو کلاسز، ریکارڈ شدہ لیکچرز، ہوم ورک، امتحانات اور فوری تعلیمی معاونت ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اجلاس سے خطاب
▪️ خیبرپختونخوا حکومت کا ہر بچے تک عالمی معیار کی تعلیم پہنچانے کے لیے نظامِ تعلیم میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے کا فیصلہ۔

▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات کے ذریعے سکول سے باہر لاکھوں بچوں کو تعلیمی دھارے میں لایا جائے گا۔

▪️ ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دراز اور سکولوں سے محروم علاقوں سمیت ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

▪️ آئندہ دو برس کے دوران صوبے میں شرح خواندگی میں 30 سے 35 فیصد اضافے کا ہمارا ہدف ہے۔

▪️ 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری محکمہ تعلیم کے بجٹ کے مقابلے میں نہایت معمولی مگر نتائج کے اعتبار سے انقلابی ثابت ہوگی۔

▪️ ڈیجیٹل اصلاحات گزشتہ 78 برس کے روایتی نظام سے زیادہ مؤثر ثابت ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

▪️ ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات صوبے میں تعلیم کی فراہمی کو زیادہ مؤثر، آسان اور کم لاگت بنائیں گی۔

▪️ ڈیجیٹل نظامِ تعلیم سے بچیوں کی تعلیم میں حائل جغرافیائی اور سماجی رکاوٹوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

On the occasion of Independence Day, 14th August 2026, the District Education Officer (Female), Khyber, Mst. Nazakat Tab...
14/08/2026

On the occasion of Independence Day, 14th August 2026, the District Education Officer (Female), Khyber, Mst. Nazakat Tabassum, along with her staff officers, visited Government Girls High School Jamrud and Government Girls High School Yar Afzal Jamrud to witness the Independence Day celebrations. The events were organized with great zeal, enthusiasm, and patriotic spirit, wherein the students and teaching staff actively participated in various activities, including national songs, speeches, and other programmes highlighting the significance of Pakistan’s Independence and fostering a sense of patriotism among the students.

On this auspicious occasion, a plantation drive was also formally commenced in the female schools of District Khyber as part of the initiative to promote environmental awareness, greenery and a clean and healthy school environment. In this connection, Mst. Nazakat Tabassum DEO Female Khyber planted a tree at her office, thereby setting an example and emphasizing the importance of collective responsibility towards environmental protection and a greener Pakistan.

The Honourable Minister for Elementary & Secondary Education, Government of Khyber Pakhtunkhwa, accompanied by the Secre...
22/07/2026

The Honourable Minister for Elementary & Secondary Education, Government of Khyber Pakhtunkhwa, accompanied by the Secretary, Director Elementary & Secondary Education and other senior officers, visited District Education Office Khyber to review the overall state of education in the district, with particular emphasis on the promotion and improvement of female education.

The visiting dignitaries reaffirmed the Government's commitment to strengthening the education sector in District Khyber and emphasized that coordinated efforts by all stakeholders are essential to achieve meaningful improvements in educational standards and opportunities for every child.

14/07/2026

صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے ایبٹ آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے "سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول 2026" کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں کمشنر ہزارہ ڈویژن، چیئرمین ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام، اساتذہ اور صوبے بھر سے آئے ہوئے تقریباً 2 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم نے طلبہ کے ہمراہ کیک کاٹ کر فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ طلبہ نے تقاریر، ٹیبلوز، بینڈ پرفارمنس اور دیگر سرگرمیاں پیش کیں۔

اس موقع پر ارشد ایوب خان نے کہا کہ یہ فیسٹیول صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی، شخصی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، مختلف علاقوں کی ثقافت سے روشناس کرانا اور ان میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔

اصلاحات، معیاری امتحانی نظام، اساتذہ کے وقار کی بحالی، پوسٹنگ و ٹرانسفر کے نظام میں بہتری اور پرائمری سکولز کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ کا قیام محکمہ تعلیم کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیر تعلیم نے اساتذہ اور افسران پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے سے محنت جاری رکھیں تاکہ صوبے کا تعلیمی نظام مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

مندرجہ ذیل تقرر یافتہ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تقرری کے اُریجنل  ارڈرز وصول کرنے کے لیے کل بمورخہ 03-07-...
02/07/2026

مندرجہ ذیل تقرر یافتہ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تقرری کے اُریجنل ارڈرز وصول کرنے کے لیے کل بمورخہ 03-07-2026 بروز جمعہ صبح 11:00 بجے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افس فیمیل خیبر جمرود تشریف لائیں۔ شکریہ

📢 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس فیمیل خیبر کا قابلِ فخر اقدام District Khyber کی ایڈمنیسٹریشن انتظامیہ کے تعاون اور خصوصی معاونت س...
23/05/2026

📢 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس فیمیل خیبر کا قابلِ فخر اقدام

District Khyber کی ایڈمنیسٹریشن انتظامیہ کے تعاون اور خصوصی معاونت سے پی ٹی سی (Parent Teacher Council) کے ذریعے بھرتی کیے گئے 511 اساتذہ کی تنخواہیں کامیابی کے ساتھ متعلقہ سکولوں کے پی ٹی سی اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس فیمیل خیبر نے یہ اہم کام تمام اضلاع سے پہلے مکمل کرکے ایک نمایاں مثال قائم کی ہے، جو ادارے کی محنت، ذمہ داری اور تعلیمی بہتری کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

یہ کامیابی ایڈمنسٹریشن انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور متعلقہ عملے کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے بروقت اس عمل کی تکمیل کو یقینی بنایا۔

آئیں مل کر تعلیم کے فروغ اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کام جاری رکھیں۔

خیبرپختونخوا میں اے آئی انقلاب!وزیر اعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت تعلیم کے شعب...
22/04/2026

خیبرپختونخوا میں اے آئی انقلاب!

وزیر اعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت تعلیم کے شعبے میں ایک تاریخی قدم, پاکستان کا پہلا ورچوئل اسکول اور اے آئی ٹیچر متعارف کروانے کا فیصلہ۔

🔹 پبلک سیکٹر میں پہلا ورچوئل اسکول اور اے آئی ٹیچر

🔹 اے آئی ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی منظوری

🔹 بیرون ملک اور آؤٹ آف اسکول بچوں کو ریگولر طلبہ کا درجہ

🔹 دور دراز علاقوں کیلئے تعلیم تک آسان رسائی

تعلیم میں جدت، ہر بچے تک موقع - یہی ہے نیا خیبرپختونخوا!

Address

Jamrud Fort

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Office Female Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share