GHS Lora Miana , Jamrud

GHS Lora Miana , Jamrud GHS Lora Miana Mullagori, jamrud district Khyber

11/09/2025

اہم اطلاع برائے والدین و طلباء

محترم والدین اور طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جماعت نہم و دہم کے جس بھی طالب علم کی حاضری 75 فیصد سے کم ہوگی، اس کا داخلہ فارم پشاور بورڈ کو نہیں بھیجا جائے گا۔

اس سلسلے میں تمام تر ذمہ داری طالب علم اور والدین پر عائد ہوگی۔
لہٰذا والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

پرنسپل
گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ

03/09/2025

گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ اور سول ہسپتال لوڑہ میانہ کے درمیان سڑک کا ایک حصہ انتہائی خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے سکول کے طلبہ، ہسپتال آنے والے مریض اور عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آج گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل صاحب، سول ہسپتال کے ایم ایس اور علاقے کے عوام نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام، خصوصاً منتخب نمائندگان ایم این اے اور ایم پی اے فوری طور پر اس سڑک کی مرمت کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام کو درپیش پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ سڑک تعلیمی اور طبی اداروں تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے، لہٰذا اس کی مرمت میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

03/09/2025

گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ میں پرنسپل صاحب کی انتھک کوششوں اور بہترین قیادت کی بدولت پانی کا بور کامیابی سے مکمل ہوا اور سولر سسٹم بھی اپنی مدد آپ کے تحت نصب کیا گیا۔ یہ سب صرف اور صرف پرنسپل صاحب کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ ادارے کی بہتری کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور سارا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔

31/08/2025

📢 اطلاع برائے والدین

والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ کل بروز پیر، یکم ستمبر سے باقاعدہ طور پر کھل رہا ہے۔

مزید یہ کہ خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کے مطابق سمسٹر سسٹم نافذ ہو چکا ہے اور پہلے سمسٹر کا امتحان دسمبر میں منعقد ہوگا۔

لہٰذا والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو مقررہ وقت پر اسکول بھیجیں تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور وہ اپنی تعلیم میں بھرپور ترقی کر سکیں۔

⏰ ٹائمنگ: صبح 7:30 بجے تا دوپہر 1:35 بجے

آپ کے تعاون کا شکریہ۔
پرنسپل
گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ

Class 6th Summer Tasks  https://drive.google.com/file/d/1qdREtaR-GQJKmdzEW4brhD13AqKEXcNz/view?usp=sharing Class 7th Sum...
14/06/2025

Class 6th Summer Tasks https://drive.google.com/file/d/1qdREtaR-GQJKmdzEW4brhD13AqKEXcNz/view?usp=sharing

Class 7th Summer Tasks: https://drive.google.com/file/d/1RWTSV0yEg_UyaU82nLNIBxyEClYKVdbm/view?usp=sharing

Class 8th Summer Tasks: https://drive.google.com/file/d/1tMs78drEU8o0zN6gmhjTYSPCokWErGp-/view?usp=sharing

Class 9th Summer Tasks: https://drive.google.com/file/d/1LfssORtwvBlbAKAQ1auU2cjzY1gEhEaX/view?usp=sharing

Class 10th Summer Tasks: https://drive.google.com/file/d/1GlZF-GAkoqDys3zxsBVbfGNQLOAunBBa/view?usp=sharing

**والدین کرام السلام علیکم!**

محترم والدین، گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ کے تمام حاضر طلباء کو گرمائی چھٹیوں کا ہوم ورک پرنٹ شدہ شکل میں دے دیا گیا ہے۔ ہوم ورک بورڈ پر بھی لکھوا دیا گیا ہے اور اسے تفصیل سے سمجھایا گیا ہے۔ اگر کسی طالب علم کو پرنٹ شدہ کاپی درکار ہو تو وہ کوثر خان اور منیر خان کی دوکان سے رابطہ کر سکتا ہے۔

براہ کرم اپنے بچوں کے روزانہ کے ہوم ورک کی نگرانی کریں اور یقینی بنائیں کہ وہ اسے مقررہ وقت پر مکمل کریں۔ چھٹیوں کے بعد تمام ہوم ورک کی باقاعدہ جانچ کی جائے گی۔ ہماری گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں۔ آپ کے تعاون سے ہم بچوں کی بہتر تعلیمی کارکردگی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

نوٹ: تمام طلباء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دیے گئے ہوم ورک کو باقاعدگی اور سنجیدگی سے مکمل کریں گے۔

پرنسپل
گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ

گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ  گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں 15 جون 2025ء سے 31 اگست 2025ء تک بند رہے گا۔ تمام تعلیمی سرگ...
14/06/2025

گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں 15 جون 2025ء سے 31 اگست 2025ء تک بند رہے گا۔ تمام تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر 2025ء سے بحال ہوں گی-

اطلاع عامگورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں6 جون (جمعہ) سے 9 جون (پیر) تک بند رہے گا۔اسکول ...
05/06/2025

اطلاع عام
گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں
6 جون (جمعہ) سے 9 جون (پیر) تک بند رہے گا۔

اسکول 10 جون (منگل) سے معمول کے مطابق کھل جائے گا۔

تمام طلباء، اساتذہ اور والدین کو عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد!

اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور یہ ایام خوشیوں سے بھرپور ہوں۔

02/06/2025

محترم والدین،
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول میں طلبہ کے موبائل فون لانے پر مکمل پابندی ہے۔ اس پابندی کا مقصد تعلیمی ماحول کو منظم اور بہتر بنانا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

براہِ کرم اپنے بچوں کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ موبائل فون ہرگز سکول نہ لائیں۔

📌 اگر کوئی طالبعلم موبائل فون سکول لاتا ہے تو:
✅ موبائل فون فوری طور پر ضبط کر لیا جائے گا۔
✅ والدین کو سکول بلا کر وضاحت طلب کی جائے گی۔
✅ اس کے علاوہ سخت تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، جس میں معطلی یا سکول سے اخراج تک شامل ہو سکتا ہے۔

سکول انتظامیہ طلبہ کے روشن مستقبل اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے آپ کے مکمل تعاون کی خواہاں ہے۔

آپ کی شراکت داری اور تعاون کا شکریہ۔

سکول انتظامیہ گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ

گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ میں آج بزمِ ادب کے تحت ایک خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ طلباء نے تلاوت، نعت اور ...
31/05/2025

گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ میانہ میں آج بزمِ ادب کے تحت ایک خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ طلباء نے تلاوت، نعت اور پُراثر تقاریر پیش کیں-

پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں طلباء کو ادب و اخلاق کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک باادب اور بااخلاق طالب علم ہی معاشرے کا حقیقی سرمایہ ہوتا ہے۔

آخر میں عادل محمود صاحب نے ادارے اور وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے دعا کی-

24/05/2025

نوٹس
جماعت نہم و دہم کے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مورخہ 27 مئی 2025 (بروز منگل) تک اپنا داخلہ ہر صورت میں یقینی بنائیں۔
مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ لینے کی صورت میں لیٹ فیس (Late Fee) عائد کی جائے گی-

پرنسپل
گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ مینہ

19/05/2025

اطلاع برائے والدین/طلبہ

جماعت دہم کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اسکول میں اپنا داخلہ اور حاضری یقینی بنائیں، اور تدریسی کتب وصول کریں۔

اگر اس کے باوجود کوئی طالب علم داخلہ لینے سے رہ گیا تو اُسے اسکول میں داخلہ نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی کوئی رعایت دی جائے گی۔

منجانب: پرنسپل و اسکول انتظامیہ
گورنمنٹ ہائی اسکول لوڑہ میانہ، ملاگوری، جمرود

Address

Jamrud Fort

Telephone

+923339538492

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Lora Miana , Jamrud posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category