15/01/2026
⚡ ایک دور تھا جب بجلی نہیں ھوتی تھی تب کپڑے اس طرح سے استری ھوتے تھے۔۔ جب کہ
آج ھم بجلی کا ایک بٹن دبائیں اور استری گرم ۔
+++++ ( تحریر :-- 🖊️ راحیل قریشی)++++++
ایک زمانہ تھا جب کوئلے سے گرم ھونے والی استری ھر گھر کی ضرورت تھی۔ بھاری بھرکم لوھے کی بنی استری جسکے اندر جلتے ھوئے کوئلے بھر دیئے جاتے تھے۔ اس استری میں ھوا کے لیئے سوراخ بھی ھوتے تھے تاکہ کوئلے دھکتے رہیں۔ استری میں لکڑی کا ہینڈل ھوتا تھا
تاکہ ہاتھ جلنے سے محفوظ رھے۔
درزی اور گھریلو خواتین پہلے کوئلہ جلاتے پھر، انگارے استری میں ڈالتے، جب لوھے کی استری گرم ھو جاتی تو بڑی مہارت سے کپڑوں کو استری کیا کرتے تھے۔اس میں ذرا سی لاپرواھی سے کپڑا جل جاتا تھا یا کالا پڑ جاتا تھا۔۔ آج یہ پرانے دور کی چیزیں ھمیں ماضی کی یاد دلاتی ہیں۔جب سہولت کم، مگر کام میں برکت زیادہ تھی۔
کیا آپ نے کبھی یہ استری استعمال کی یا دیکھی بھی ہے؟
کمنٹ میں ضرور بتائیں 👇