27/09/2026
*تمام طلبہ کے لیے اہم اپڈیٹ!🚨*
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) کی آفیشل ایپ میں ایک نئی اور بہت ہی زبردست اپڈیٹ آئی ہے۔ اب ایپ کے اندر "اسٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ" کا آپشن بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
اس اپڈیٹ کے بعد بہت سے طلبہ مسلسل یہ پوچھ رہے ہیں کہ "کیا ہمیں یہ کارڈ بنانا چاہیے یا نہیں؟"
Mera Mashwara:
میرے حساب سے آپ سب کو اپنا یہ ڈیجیٹل کارڈ ضرور بنا لینا چاہیے۔
اس کارڈ کا فائدہ کیا ہوگا؟
فی الحال یونیورسٹی کی جانب سے اس کے فوائد کے بارے میں کوئی باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن یا تفصیلی وضاحت جاری نہیں کی گئی کہ یہ کارڈ کن کن کاموں کے لیے استعمال ہوگا۔ تاہم، آنے والے وقت میں اس کے کئی فوائد ہو سکتے ہیں:
* امتحانی مرکز میں داخلہ: ممکن ہے کہ اگلے سمسٹر سے امتحانی مرکز میں داخلے کے لیے رول نمبر سلپ کے ساتھ یہ کارڈ دکھانا بھی ضروری قرار دیا جائے۔
* یونیورسٹی میں داخلہ: جب آپ کسی کام کے سلسلے میں یونیورسٹی یا ریجنل آفس جائیں، تو ممکن ہے کہ گیٹ پر شناخت کے لیے CNIC کے بجائے یہ ڈیجیٹل کارڈ دکھا کر آسانی سے داخلہ مل سکے۔
اس کے علاوہ بھی مستقبل میں اس ڈیجیٹل کارڈ کے کئی دیگر تعلیمی اور انتظامی فوائد سامنے آ سکتے ہیں۔
اس لیے بغیر وقت ضائع کیے AIOU کی آفیشل ایپ پر جا کر اپنا ڈیجیٹل اسٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ ضرور جنریٹ کر لیں۔
*باقی جیسے ہی یونیورسٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نئی اور مستند معلومات جاری ہوگی، میں آپ سب کو بروقت آگاہ کرتا رہوں گا۔*
جزاک اللہ! ❤️