09/05/2026
پروفیسر حافظ بلال نواز نے گورنمنٹ پرائمری اسکول جمکے چیمہ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط، انتظامی امور اور دیگر تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے معزز پرنسپل جناب انیسُ المصطفیٰ شاہد صاحب کی جانب سے کیے گئے شاندار اصلاحی اقدامات، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور تعلیمی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بے حد سراہا۔
یقیناً ایسے مخلص اور محنتی تعلیمی رہنما قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔