23/08/2026
ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جھوکیو کی سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ کوٹری انسپکٹر غلام اصغر تنیو کی سربراہی میں کوٹری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوںں روپے مالیت کی مضر صحت پوری برآمد کر لی۔
کارروائی کے دوران دو ملزمان سید بلاول اور سیف الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 150 بیگز میں مضرصحت منشیات میں استعمال ہونے والا چورا برآمد کر لیے گئے، جنہیں قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
*ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
جامشورو پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
ترجمان جامشورو پولیس
Sindh Police Pakistan Police Fan Club Sindh Police News Updates Unofficial Karachi Police office e office Karachi Police - KPO Police Of A D Khuwaja Police Awam Saath Saath