ASO-Pakistan Official

ASO-Pakistan Official An Official Page Of Asgharia Students Organization Pakistan.

1967ع میں وادی مہران کے مادر علمی، ادارے جامعہ سندہ میں زیر تعليم اہلبیت علیهم السلام کے عشق و محبت میں سرشار کچھ نوجوانوں نے مل کر امام حسین کے معصوم فرزند حضرت علی اصغر کے مقدس نام سے منسوب انجمن اصغریہ کی بنیاد رکھی۔ ہدف اور مقصد یہ تھا کہ اس بڑی درسگاہ میں جہاں مختلف شعبہ جات میں تعلیم اور تحقیق کے ذریعے مہارت حاصل کی جاتی ہے، جہاں پر مختلف خیالات کے نوجوان اکٹھے ہوتے ہیں، جہاں پر بہت سے مکتبہ

فکر اور ملے جلے خیالات کے سلسلے جڑتے ہیں، وہاں پر اہلبیت کے عشق و محبت کے ساتھ اپنے دلوں کو ہر قسم کی آلودگی سے بچانے کے لیئے ایک ایسی انجمن کی بنیاد رکھی جائے، یا ایک ایسا گروہ تشکیل دیا جائے جس سے ایک طرف سوچ اور فکر کو آلودگی سے بچایا جائے تو دوسری جانب ناپسندیدہ آوازوں کے درمیاں میں ایک دل کش نعرے کی آواز بلند کر کے تعلیم و تحقیق کی جانب آنے والوں کا رخ باب العلم کی جانب کیا جائے تا کہ علم اس دروازے سے حاصل کیا جا سکے جس کے لئے کائنات کے رسول صہ نے فرمایا کہ “میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے”۔ اس نیک جذبے کے تحت انجمن اصغریہ کی بنیاد رکھی گئی، سنده یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل کالج کو مرکز قرار دے کر کام کا آغاز کیا گیا۔ ابتداء يوم حسین کے انعقاد سے کی گئی جو اس حوالے سے بھی یادگار ہے کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ کسی تعلیمی ادارے میں فرزند رسول، حریت پسندوں کے سردار امام حسین کے مقدس نام سے دن منایا گیا اور عزم کیا گیا کہ یوم حسین کے انعقاد کے ساتھ ساتھ سالانہ مخزن ‘الحسین’ بھی شائع کیا جائے گا۔ جو بھی مقامی زبان سندھی میں پہلا مخزن تھا۔ علاہ ازیں جامعہ سندہ میں پڑھنے والے مکتب اہلبیت کے پیروکار طلبہ کے لئے باجماعت نماز ادا کرنے کا پہلے کوئی اہتمام نہ تھا، انجمن اصغریہ کے پلیٹ فارم سے انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے کر کے ہاسٹل ‘سی’ میں ایک ہال مسجد کے لئے الاٹ کروادیا جو اب تک موجود ہے، یہاں باجماعت نماز کے اہتمام کے علاوہ علماء کے دروس و تنظیمی نشستیں ہوتی رہتی ہیں۔ جامشورو کی تیز ہوائوں کے ذریعے اس حسینی مہکار نے وادی مہران کے مختلف علاقوں کا رخ کیا تو بہت جگہوں سے مطالبے شروع ہوئے کہ ہمیں بھی اس حسینی قافلے میں شامل کیا جائے، نتیجے میں چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ، سپیریئر سائنس کالج خیرپور، زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور بہت سے چھوٹے بڑے شہر اس خوشبو سے معطر ہوئے اور انجمن اصغریہ کے یونٹ قائم ہوئے۔ بزرگوں نے جب اس قدر چاہت دیکھی تو 12 مئی 1974 کو قدم گاه مولا علی حیدرآباد میں کل سندھ شیعہ طلبہ کنونشن منعقد کیا اور شرکاء کی رائے اور مطالبے سے ملک کی پہلی طلباء تنظیم، اصغریہ اسٹوڈٹش آرگنائیزیشن سندہ، کا بنیاد رکھا گیا۔ 1974ع سے 1978ع تک کا عرصہ تنظیمی وسعت، اداروں کی تشکیل، تنظیمی یونٹوں کے قیام کے ساتھ ساتھ تنظیم کے پلیٹ فارم سے مختلف علاقوں میں یوم مصطفٰی و مرتضٰی اور یوم حسین کا انعقاد کیا گیا، اور سالانہ مخزن الحسین شائع ہوتا رہا۔ اگر سوال کیا جائے کہ یوم منانا اور جلسے منعقد کرنا تو بڑی بات یا پھر بڑا ہدف نہیں ہے، یہ کام انجمنیں بھی کر رہی ہیں۔ جی ہاں بلکل انجمنیں بھی کرتی رہی ہیں مگر ایک فرق کے ساتھ ، اگر آپ ستر کی دہائی کے دوران سندھ میں شیعت کا جائزہ لیں گے تو معلوم ہو گا عمل کی طرف رغبت کم تھی، چند مناظرانه قسم کی باتیں اسٹیج سے بیان ہوتی تھیں، ہمارے منبر عمل کی دعوت سے محروم تھے، ذاکری کا رجحان عام تھا۔ اسی طرح کے ماحول میں تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے والے جلسے اور یوم اس حوالے سے منفرد اور مؤثر تھے جو ان جلسوں میں انفرادی اور اسلامی فکر رکھنے والے علماء کو مدعو کر کے سیرت آئمہ بیان کی جاتی تھی، اور عمل کی طرف رغبت دی جاتی تھی۔ 1979ع میں پڑوسی ملک ایران میں برپا ہونے والے انقلاب جس کی خصوصیت یہ تھی کہ یہ انقلاب مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کے ہاتھوں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اور اس انقلاب میں متحرک حصہ مکتب کے پیروکار طلبہ کا بھی تھا، اس لئے اس انقلاب نے ساری دنیا کے نوجوانوں کو متاثر کیا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن، جیسا کہ سندھ کے شیعہ طلبہ کی تنظیم ہے، اس انقلاب نے اصغریہ کے اندر بھی انقلابی رجحان پیدا کیا۔ تنظیم کے سینئر دوستوں نے تنظیم کے اندر تعلیم و تربیت کے مؤثر پروگراموں کی بنیاد رکھی۔ چھوٹے بڑے پروگرام منعقد ہونے لگے۔ نوجوانوں نے اپنے آپ کو اسلامی ثقافتی رنگ میں رنگنا شروع کر دیا، یعنی چہرہ باریش، ہاتھ میں تسبیح، باجماعت نمازوں کا قیام، شادی بیاہ کے موقعوں پر ہونے والی غیر ضروری رسومات اور ڈھول باجوں کا خاتمہ وغیرہ ۔

"لَبَّيْكَ ٱللَّٰهُمَّ لَبَّيْكَ"اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان مرکزی کونسل کے معزز رکن محترم اسد رضا امامی صاحب کو عمرہ بیت ...
17/08/2026

"لَبَّيْكَ ٱللَّٰهُمَّ لَبَّيْكَ"
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان مرکزی کونسل کے معزز رکن محترم اسد رضا امامی صاحب کو عمرہ بیت اللّٰه کی عظیم سعادت انجام دینے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


"فکری درس"اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ خان محمد ڈنگراج (ضلع نوابشاہ 1) کی جانب سے 16  اگست 2026 بروز اتوار در...
17/08/2026

"فکری درس"
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ خان محمد ڈنگراج (ضلع نوابشاہ 1) کی جانب سے 16 اگست 2026 بروز اتوار درس کا انعقاد کیا گیا۔
مدرس: محترم عبداللطیف ڈنگراج (جنرل سیکریٹری ضلع نوابشاہ 1)
(موضوع:اخلاق)


"فکری درس"اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ لیموں خان گدارو (ضلع نوابشاہ 1) کی جانب سے 15 اگست 2026 بروز ہفتہ درس ...
17/08/2026

"فکری درس"
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ لیموں خان گدارو (ضلع نوابشاہ 1) کی جانب سے 15 اگست 2026 بروز ہفتہ درس کا انعقاد کیا گیا۔
مدرس: محترم عبداللطیف ڈنگراج (جنرل سیکریٹری ضلع نوابشاہ 1)
(موضوع:اخلاق)


Congratulations to Prof. Dr. Ghulam Ali Mallah on being conferred with the prestigious TAMGHA-E-IMTIAZ by the Government...
16/08/2026

Congratulations to Prof. Dr. Ghulam Ali Mallah on being conferred with the prestigious TAMGHA-E-IMTIAZ by the Government of Pakistan.
well-deserved moment for him, his family, and the entire ASGHARIA STUDENTS AND ASGHARIA ORGANIZATION۔
We ASGHARIAN always Proud of you.


"علمی محفل"اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ فتح علی خان چانڈیو ضلع (خیرپور 1)کی طرف سے 15 آگسٹ 2026 بروز ہفتہ بعد...
16/08/2026

"علمی محفل"
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ فتح علی خان چانڈیو ضلع (خیرپور 1)کی طرف سے 15 آگسٹ 2026 بروز ہفتہ بعد نماز مغربین کو علمی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

"نئے یونٹ کا قیام"اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ضلع خیرپور 1) کی جانب سے 14  آگسٹ 2026 بروز جمعہ کو زیر صدارت براد...
16/08/2026

"نئے یونٹ کا قیام"
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ضلع خیرپور 1) کی جانب سے 14 آگسٹ 2026 بروز جمعہ کو زیر صدارت برادر شاہزیب مہدی (ضلع صدر) کی ایک نئے یونٹ گائوں چاچڑ کو قیام میں لایا گیا،
جس میں سید انصاف علی کو آرگنائزر مقرر کیا گیا


مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس29,30 اگست 2026بروز ہفتہ اور اتواررانی پور سٹی
15/08/2026

مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس
29,30 اگست 2026
بروز ہفتہ اور اتوار
رانی پور سٹی


"14 اگست 1947"یومِ آزادی پاکستان
14/08/2026

"14 اگست 1947"
یومِ آزادی پاکستان


"مجلس عزا بسلسلہ شھادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شھادت حضرت امام حسن علیہ السلام علیہ السلام"اصغریہ اسٹوڈنٹس...
13/08/2026

"مجلس عزا بسلسلہ شھادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شھادت حضرت امام حسن علیہ السلام علیہ السلام"

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ پپری (ضلع خیرپور 2) کی جانب سے 12 آگسٹ بروز اربع کو مجلس عزا بسلسلہ شھادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام حسن علیہ السلام کا پروگرام بعد نماز مغربین مسجد الحسینی میں منعقد کیا گیا۔

خطابت۔
مولانا صابر علی حسینی صاحب
ذاکر اہل بیت شاھد حسین مغل صاحب
ذاکر اہل بیت جاوید اقبال صاحب


"اسٹڈی سرکل"اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ بنگل خان چانڈیو ضلع (خیرپور 2)کی طرف سے 12آگسٹ 2026بروز بدھ بعد نماز...
12/08/2026

"اسٹڈی سرکل"
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ بنگل خان چانڈیو ضلع (خیرپور 2)کی طرف سے 12آگسٹ 2026بروز بدھ بعد نماز مغربین کو اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

انچارج۔ برادر علی جواد اصغری۔
مرکزی مالیات سیکرٹری

Address

Al-Mehdi Educational & Cultural Centre Sandoz Road
Jam Shoro

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASO-Pakistan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category