The Savvy School Mian Faisal Iqbal Campus

The Savvy School Mian Faisal Iqbal Campus There is something for everyone here. The variety, activities and creativity of the events done by the faculty members of Allied Schools Ghazi Campus Okara

20/02/2023

محترم والدین
السلامُ علیکم
امید کرتے ہیں کہ آپ بخیریت ہوں گے۔
الحمدللہ رب العالمین کے فضل و کرم سے سیشن 2022-2023 کے امتحانات اپنے اختتام کو پہنچے، ان شاءاللہ 27 فروری کو نتائج کے ساتھ پی ٹی ایم (PTM) ہوگی اور یکم مارچ سے سیشن 2023-2024 کا آغاز ہو جائے گا۔ اپنے بچوں کی کتابوں اور یونیفارم کے لیے جلدازجلد کیمپس سے رابطہ کریں تاکہ طلباء کی کتابیں جلد کے لیے دی جا سکیں اور وقت ضائع کیے بغیر پڑھائی شروع ہو سکے۔
طالب علم کی بہترین کارکردگی کے لیے اسکے استاد اور والدین دونوں کا برابر کردار ہوتا ہے، بچے ہمارے پاس چھے گھنٹے جبکہ باقی اٹھارہ گھنٹے آپ کے پاس ہوتے ہیں اور ان دنوں تقریبآ دس دن تعطیلات کے دوران بچوں کی انجوائے منٹ کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی خیال رکھیں، نماز پنج گانہ، تلاوت قرآن پاک، اردو اور انگلش لکھائی (خوشخطی) کے لیے مشق جاری کروائیں، بڑے بچوں کو تازہ اردو یا انگلش اخبار پڑھنے کی مشق کروائیں، رات اپنے ساتھ بٹھا کر نیوز سنوائیں۔
ہم بطورسکول انتظامیہ اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ جو چھ گھنٹے آپ کا بچہ ہمارے پاس ہوتا ہے وہاں ہم اپنی پوری انرجی صرف کرتے ہیں،یہاں سارے کانسپٹ کلئیر کروا کر اور تمام سبق سمجھا کر گھر بھیجا جاتا ہے۔اب گھر جا کراس سبق کو یاد کروانا اور اس علم کے مطابق عمل کروانا آپکی ذمہ داری ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے اور اپنے بچے کو خود وقت دیں گے کیونکہ آپ سے بڑھ کر کوئی بھی اسکا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔ معاملات کی نزاکت کو سمجھنے گزرا ہوا وقت کبھی ہاتھ نہیں آیا،اور اس وقت آپکے بچے کو سب سے زیادہ آپکی ضرورت ہے۔جو کام بچے کو سکول میں دیا جائے، اسکو یاد کروا کر بھیجیں ۔کلاس ٹیچر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔آئندہ ماہ سے ہم جس سیشن کا آغاز کر رہے ہیں اسکے بہترین نتائج کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔
اس کے ساتھ ہی بچے کے کردار کی تعمیر میں اپنا مثبت بھرپور رول ادا کریں. ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے پیغام پر فکر مند ہوں گے۔خدا ہمارا، آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
والسلام
منجانب
*پروفیسر ذوالفقار علی سلیمی*
پرنسپل

04/10/2022
09/09/2022

آج صبح 7 بجے کے قریب کھاریاں روڈ پر بنے کباڑ خانے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ آگ بھڑک اٹھی، بر وقت فائر بریگیڈ پہنچنے پر کسی بھی جانی نقصان کے بغیر آگ پر قابو پا لیا گیا،۔ الحمد للہ

20/07/2022
31/01/2022

*دی سیوی سکول میاں فیصل اقبال کیمپس جلالپور جٹاں*
*محترم والدین*
*السلام علیکم!*
ہم اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ لائف سکلز یعنی ذہنی، جسمانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ بچوں کی شخصیت کی بہترین نشوونما کے لیے والدین کی مشاورت اور تعاون ہمہ وقت ضروری ہے
محترم والدین ! بچوں کی زندگی کو منظم کرنے کے لیےصبح بچوں کو سکول کے وقتِ مقررہ 8:30 سے پہلے ضرور پہنچا دیا کریں۔ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔
بچوں کو صاف ستھرے یونیفارم اور پالش شدہ جوتوں کے ساتھ بھیجیں۔
بالوں اور ناخنوں کی تراش خراش با قاعدگی سے کروائیں۔
بچوں کو اپنے کام خود کرنے کا اور خصوصی طور پر رات سونے سے پہلے اپنابیگ اور یونیفارم وغیرہ خود منظم کرنے کا عادی بنائیں۔
روزانہ بچوں کی *ڈائری* باقاعدگی سے چیک کریں اور دستخط کریں۔
سکول میں پڑھائے گئے کام کی روزانہ کی بنیاد پر دہرائی کروائیں۔ ابھی *بھیجے گئے سلیبس* میں سے 20 فروری 2022 تک سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں لہذا 4 فروری سے پہلے بچوں کے *نامکمل شدہ نو ٹ بکس وغیرہ مکمل کروا لیں اور بچوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق چیکنگ بھی کروا لیں تاکہ دورانِ امتحانات بچوں کو تیاری میں کوئی دشواری پیش نہ آئے, ان دنوں بچوں کو سکول سے چھٹی نہ کروائیں* کیونکہ روزانہ سالانہ امتحان کی تیاری کے سلسلہ میں دہرائی ٹیسٹ ہورہے ہیں۔
تعلیمی مسائل کے حل کے لیے بروقت ہی متعلقہ فرد سے رابطہ کرکے بچے کےتعلیمی معیارکو بہتر بنایاجاسکتا ہے
والدین ادارہ ہذا میں پیش آنے والی کسی بھی دشواری کی صورت میں پرنسپل سے کسی بھی وقت مندرجہ ذیل موبائل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
0317-7267877
برائے مہربانی بچوں کو چھٹی ہوتے ہی گھر لے جانے کا بندوبست کریں۔
وقتِ مقررہ پر لے جانے سے بچے کوناصرف مناسب آرام کا وقت مل جائے گا بلکہ ذہنی استعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔
آپکے تعاون سے سکول کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
شکریہ
پروفیسر ذوالفقار علی سلیمی
پرنسپل

Annual Awards Distribution Ceremony held yesterday at Allied Schools Ghazi Campus Okara
10/04/2016

Annual Awards Distribution Ceremony held yesterday at Allied Schools Ghazi Campus Okara

Address

Kharian Road
Jalalpur Jattan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Savvy School Mian Faisal Iqbal Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category