10/05/2026
*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم**
*قابلِ احترام ماؤں کے نام،*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماں! وہ ہستی جس کی آغوش پہلی درسگاہ ہے، جس کی لوری پہلا سبق ہے، اور جس کی دعا زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔
آج *مدرز ڈے* کے موقع پر، ہم آپ کے اُس صبر کو سلام پیش کرتے ہیں جو تھکتا نہیں، اُس محبت کو سلام جو کم نہیں ہوتی، اور اُن قربانیوں کو سلام جن کا کوئی نعم البدل نہیں۔
آپ کی گود سے نکل کر ہی ہمارے کلاس رومز میں چراغ جلتے ہیں۔ آپ کی تربیت کی روشنی سے ہی یہ بچے کل کے معمار بنیں گے، ان شاء اللہ۔
ہمارے سکول کی پوری ٹیم آپ کی شکر گزار ہے۔ آپ کا اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ آپ کو صحتِ کاملہ، عمرِ دراز، اور اپنی اولاد کی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔ آپ کا سایہ تا دیر قائم و دائم رہے۔ آمین یا رب العالمین۔
*پرنسپل*