08/09/2025
گورنمنٹ ہائی سکول 99 دس آر کا ایک اور اعزاز
محمکہ تعلیم پنجاب کی طرف سے منعقد ہونے والے میرٹ بیسڈ ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کے بعد سینئر ہیڈ ماسٹر جناب راؤ شمشاد علی صاحب (سابق سیکرٹری بہاولپور بورڈ) بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول135/10.R اور جناب عامر وقاص صاحب ایس ایس ٹی بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 135/10.R جدید تعینات ہو گئے ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ ہمارے سکول کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان دونوں اساتذہ نے ہمیشہ طلبہ کی تعلیم و تربیت اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔
ہیڈ ماسٹر و سٹاف مخلص دعاوں کے ساتھ ان دونوں معزز اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابی اور مزید عزت عطا فرمائے، اور جہاں بھی خدمات انجام دیں علم و ہنر کی شمع ۔ کو روشن کرتے رہیں