Farooqi online Quran Academy

Farooqi online Quran Academy FOQ is a project to provide online Quran tuition worldwide. Many of our brothers and sisters living

I am an Quran teacher and have been teaching Quran for the past 15 years. I am here to teach Quran with Tajweed, Hifz, Nazira and Translation in Urdu for any age fellow. Till now my 12 students passed Wifaq Exam (Exam authority for Hifz students). I worked as Assistant Researcher at Paigham TV, Lahore, Pakistan from 3 years and Quran teacher in Al Furqan Academy, Faisal Abad, and Jamia Rehmania Lahore, Pakistan for almost 7 years and would love to share my knowledge and experience with interested ones.

07/09/2026

قرآن مجید کی خوبصورت تلاوت: قارون کی سرکشی اور اس کا انجام | فضیلۃ الشيخ بندر بليلة

امام ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’غیبت نے کتنے ہی نیک لوگوں کے اعمال برباد کر دیے، کتنے ہی عمل کرنے والوں کے اجر ضا...
23/08/2026

امام ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’غیبت نے کتنے ہی نیک لوگوں کے اعمال برباد کر دیے، کتنے ہی عمل کرنے والوں کے اجر ضائع کر دیے اور کتنی ہی مرتبہ ربّ العالمین کی ناراضی مول دلائی! غیبت گھٹیا لوگوں کا مشغلہ اور بے بس لوگوں کا ہتھیار ہے۔ یہ ایسا لقمہ ہے جسے اہلِ تقویٰ کے منہ بار بار اُگل چکے ہیں اور ایسی آواز ہے جسے معزز لوگوں کے کان ناپسند کرتے ہیں۔‘‘

(ابن الجوزی رحمہ اللہ، التذكرة في الوعظ، ص: 124)

امام ابن مفلح رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’لوگ تمہارے بارے میں جو کچھ کہیں، اس سے غمگین نہ ہو۔ اگر ان کی بات جھوٹی ہے تو یہ تم...
22/08/2026

امام ابن مفلح رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’لوگ تمہارے بارے میں جو کچھ کہیں، اس سے غمگین نہ ہو۔ اگر ان کی بات جھوٹی ہے تو یہ تمہارے لیے ایسی نیکی بن جائے گی جو تم نے خود نہیں کی، اور اگر ان کی بات سچی ہے تو سمجھو کہ تمہاری ایک غلطی کی سزا دنیا ہی میں جلد مل گئی۔‘‘

(الآداب الشرعية: 1؍ 12)

20/08/2026
لوگوں کی رضا کے لیے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالوعلامہ ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’جان لو! اکثر لوگ اس وجہ سے ہلاک...
20/08/2026

لوگوں کی رضا کے لیے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو

علامہ ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’جان لو! اکثر لوگ اس وجہ سے ہلاک ہوئے کہ وہ لوگوں کی مذمت سے ڈرتے تھے اور ان کی تعریف کو پسند کرتے تھے۔ پھر ان کے تمام کام لوگوں کی رضا کے مطابق ہونے لگے؛ تعریف کی امید میں اور مذمت کے خوف سے۔ یہ چیز ہلاکت میں ڈالنے والی ہے، اس لیے اس کا علاج ضروری ہے۔‘‘

مختصر منهاج القاصدين، ص: 212

امام ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’اے گناہوں میں بہت آگے بڑھ جانے والے! اپنے کم رونے پر بھی رو؛ کیونکہ اہلِ تقویٰ تو...
19/08/2026

امام ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’اے گناہوں میں بہت آگے بڑھ جانے والے! اپنے کم رونے پر بھی رو؛ کیونکہ اہلِ تقویٰ تو گناہوں سے بچتے ہوئے بھی اپنے گناہوں پر روتے تھے، اور تم گناہوں میں مبتلا ہو کر بھی بے فکری میں ہو۔‘‘

ابن الجوزی رحمہ اللہ، الخواطر، ص 254

18/08/2026

امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’خوش نصیب ہے وہ شخص جو مرے اور اس کے گناہ بھی اس کے ساتھ ختم ہو جائیں، اور بڑی ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو مر جائے مگر اس کے گناہ سو، دو سو سال تک باقی رہیں؛ وہ قبر میں ان کی وجہ سے عذاب پاتا رہے اور ان کے ختم ہونے تک ان کے بارے میں اس سے سوال ہوتا رہے۔‘‘

(امام غزالی، إحياء علوم الدين، 4/424؛ امام شاطبی، الموافقات، 1/361)

امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"اگر تمہیں قرآن پڑھتے ہوئے دل میں بھاری پن محسوس ہو، تو جان لو کہ تمہارے دل پر کوئی ...
17/08/2026

امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

"اگر تمہیں قرآن پڑھتے ہوئے دل میں بھاری پن محسوس ہو، تو جان لو کہ تمہارے دل پر کوئی گناہ مسلط ہو گیا ہے۔ اسی نے تمہیں اللہ کی کتاب سے غافل کر دیا ہے، اور تمہارے دل کو تم سے پھیر دیا ہے۔

اس لیے اپنے نفس کے خلاف جہاد کرو اور پڑھتے رہو، اور کثرت سے استغفار کرو، کیونکہ جب دل پاک ہو جاتا ہے تو وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے کلام سے سیر نہیں ہوتا۔"

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

"اگر تمہارے دل پاک ہو جائیں تو تم اپنے رب کے کلام سے کبھی سیر نہ ہو سکو گے۔"

(الدراء والدواء: ص 546)

بیمار دل کی علامتعلامہ عبدالرحمن السعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’بیمار دل کی علامت یہ ہے کہ وہ باطل اور نقصان دہ خیالات کی...
16/08/2026

بیمار دل کی علامت

علامہ عبدالرحمن السعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’بیمار دل کی علامت یہ ہے کہ وہ باطل اور نقصان دہ خیالات کی طرف بہت جلد مائل ہو جاتا ہے۔‘‘

یعنی جس طرح جسم بیماری کی حالت میں نقصان دہ چیزوں سے جلد متاثر ہوتا ہے، اسی طرح دل کی بیماری کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ انسان کا دل باطل، گمراہ کن اور نقصان دہ افکار کو آسانی سے قبول کرنے لگے۔

حوالہ: علامہ عبدالرحمن السعدی رحمہ اللہ، تيسير اللطيف المنان، ص: 324

Address

Ravi Road, Lahore
Jabbo
5400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooqi online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Farooqi online Quran Academy:

Shortcuts

Share