18/09/2025
محترم والدین
السلام علیکم
ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویکسینیشن مہم کے بارے میں مختلف خبریں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ جسکی وجہ سے اکثریتی بچے والدین سکول نہیں بھیجتے اور سکول سے غیر حاضر رہتے ہیں جو بچوں کی قیمتی وقت کا ضیاع ہے۔
دوسری جانب والدین مسلسل اساتذہ کرام کو فون کرکے معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں اس حوالے سے آپ سب والدین کو مطلع کرنا ضروری ہے کہ
1. اس وقت کسی بھی قسم کا ویکسینیشن پروگرام ہمارے ادارے کے ساتھ طے نہیں ہوا۔
2. نہ ہی حکومت یا کسی سرکاری محکمہ صحت کی طرف سے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔
3. سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی خبریں محض پروپیگنڈا ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
4. اگر مستقبل میں حکومت یا محکمہ صحت کی طرف سے کوئی باضابطہ پروگرام طے ہوتا ہے تو والدین کو بروقت اور تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
5. واضح رہے کہ کسی بھی قسم کی ویکسینیشن صرف اور صرف والدین/سرپرست کی تحریری اجازت کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
براہ کرم افواہوں پر توجہ نہ دیں بلا خوف و خطر اپنے بچوں کو سکول بھیجا کرو کیونکہ کسی بھی ادارے میں پڑھنے والے ہمارے بچے ہیں۔