IBA Qualified Jest/ect SINDH

IBA Qualified Jest/ect SINDH

Share

All updates, news and developments regarding Teachers and Education of Sindh.

30/01/2026

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے شب برأت کی مناسبت سے 15 شعبان 1447 بمطابق 4 فروری 2026 کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر ہوگا۔

25/12/2025
15/07/2025

*سندھ حکومت کی طرف سے رواں ماہ ٹیچرز لائسنس ٹیسٹ پاس امیدواروں کو ٹیچنگ لائسنس دینے کا فیصلہ*

*وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس، سندھ میں 3 ہزار اسکول کی اپگریڈیشن اور دیگر اہم فیصلے۔*

* 3 ہزار سے زائد اسکول کی اپگریڈیشن سے 8 سے 10 لاکھ بچوں کو مڈل تک تعلیم مکمل کرنے میں آسانی ہوگی۔*

کراچی (15 جولائی 2025) وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت نئے مالی سال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ٹیچرز لائسنس کے اجراء، اسکول اپگریڈیشن، طلباء کی حاضری کو ڈجیٹلائیز کرنے، اسکول انفرا اسٹرکچر، اسٹوڈنٹ ٹیچر تناسب کے جائزے سمیت اساتذہ کی مانیٹر اور دیگر اہم معاملات کے سلسلے میں فیصلے کیے گئے۔ کراچی میں منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، اسپیشل سیکریٹری تعلیم سید جنید احمد، چیف پروگرام مینجر ریفارم سپورٹ یونٹ ڈاکٹر جنید سموں، ڈی جی پلاننگ ڈولپمینٹ اینڈ ریسرچ عبدالقدیر انصاری، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا رسول بخش شاہ، ڈائریکٹر ایچ آر کشور کمار، مانیٹرنگ اینڈ اویلوئیشن ونگ کے افسران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کی کامیابیوں، چیلنجز، درپیش مسائل اور آئیندہ حکمت عملی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ہومن ریسورس ونگ کی طرف سے آگاہی دی گئی کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام یعنی 30 جون 2025 تک آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے 93118 اساتذہ کو آفر لیٹرز جاری کیے گئے اور اساتذہ کا ڈیٹا بھی اپڈیٹ کر لیا گیا ہے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ نئی اساتذہ کی تعیناتی کے مرحلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی، اساتذہ کی تنخواہیں شروع کرنے کے حوالے کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جاۓ جبکہ کے آنے والی شکایات پر جلد کارروائی کی جاۓ، صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ نئی اساتذہ کی تعیناتی کا ایس ٹی آر کی بنیاد پر جائزہ لے کر رپورٹ اور تجاویز پیش کی جائیں۔ ایچ آر ونگ کی طرف سے بتایا گیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں مانیٹرنگ اسسٹنٹ، سب انجنیئر، الیکٹریکل انجنیئر اور ارلی چائلڈ ٹیچرز کی نوکریوں کے لیے ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں جس پر آگلا لائحہ عمل طے کرنا باقی ہے، اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا مانیٹرنگ اسسٹنٹ، سب انجنیئر، الیکٹریکل انجنیئر کے لیے 50 جبکہ ارلی چائلڈ ٹیچرز کے لیے پاسنگ مارک 55 کو ہی برقرار رکھا جاۓ گا جس میں رعایت نہیں دی جاۓ گی، ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 169 مانیٹرنگ اسسٹنٹ، 146سب انجنیئرز، 15 الیکٹریکل انجنیئرز جبکہ ارلی چائلڈ ٹیچرز کی ٹیسٹ پاس کرنے والے 585 اساتذہ کی طعیناتی مرحلہ پالیسی کے مطابق مکمل کیا جاۓ گا، صوبائی وزیر تعلیم نے ریفارم سپورٹ یونٹ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوۓ کہا کہ سندھ بھر کے اسکولز کی نیڈ بیسڈ اسسمینٹ کی جاۓ تا کہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ صوبہ کے کن اضلاع کے اسکولز میں اساتذہ کی زیادہ ضرورت ہے، اس ضمن میں اسٹوڈنٹس ٹیچر تناسب پر ہر صورت میں عمل کیا جاۓ، اس کے علاوہ طلباء کی داخلا کی مانیٹرنگ، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ فیشل ریکگنیشن حاضری کے حوالے سے اقدامات لیے جائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے یہ بھی ہدایت کی کہ کلسٹر پالیسی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، جن اسکولز میں ہیڈ ماسٹرز کے لیے بجیٹ مختص کیا گیا ہے ان کو کلسٹر پالیسی کے مطابق رویو کیا جاۓ تا کہ کلسٹرز کو مزید بہتر کرنے میں مدد مل سکے۔ اجلاس میں سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈولپمینٹ اتھارٹی (اسٹیڈا) کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر کی طرف سے بتایا گیا کہ سندھ میں ٹیچنگ لائسنس کے امتحان میں پاس امیدواروں کو نوکری اور پروموشن دینے کے لیے حائل قانونی معاملات حل کر لیے گئے ہیں جس سے لائسنس یافتہ اساتذہ کی نوکریوں کو قانونی تحفظ مل چکا ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے ہدایت کی ٹیچرز لائسنس پاس امیدواروں کو رواں ماہ کے اندر ہی لائسنس اور پروموشن دیے جائیں، جبکہ آئیندہ ٹیچرز لائسنس ٹیسٹ اور پالیسی کے جائزہ کے لیے اسٹیڈا بورڈ آف گورننس کا اجلاس جلد بلایا جاۓ، جس میں ٹیچرز پروفیشنل ڈولپمینٹ اور ٹریننگ کے شعبہ کو مزید فعال بنانے کے کیے حکمت عملی ترتیب دی جاۓ انہوں نے کہا کہ لائسنس کے قانون معاملات حل ہونے کے بعد اب ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ ٹیسٹ پاس امیدواروں گریڈ 16 میں ایلمنٹری اسکول ٹیچر تعینات کیا جاۓ گا، جس کے تحت لائسنس کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے والے 298 جونیئر اسکول ٹیچرز اور 112 پرائمری اسکول ٹیچرز کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں ایلمنٹری اسکول ٹیچر جبکہ 30 ارلی چائیلڈ ٹیچر کو گریڈ 15 سے گریڈ 16 میں ایلمنٹری اسکول ٹیچر کا پروموشن دیا جاۓ گا، اس کے علاوہ 168 فریش امیدواروں کو سندھ پبلک سروس کمیشن سے سوٹبلٹی کے بعد گریڈ 16 میں ایلمنٹری اسکول ٹیچر (EST) کی نوکری کے لیے آفر دیا جاۓ گا، جبکہ محکمہ میں گریڈ 16 اور اس سے آگے کے گریڈز میں پہلے سے کام کرنے والے 12 اساتذہ کو نتخواہ میں 2000 روپے الائونس دیا جاۓ گا، اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ ٹیچنگ لائسنس کا ٹیسٹ 646 امیدواروں نے پاس کیا تھا جس میں سے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 620 امیدواروں کو لائسنس دیا جاۓ گا۔ اجلاس میں پلاننگ، ڈولپمینٹ اینڈ ریسرچ ونگ کے ڈائریکٹر جنرل نے آگاہی دی کہ پی ایس ڈی پی کے تحت 400 سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ اسکول اپگریڈیشن پالیسی 2025 کے تحت نرمی کرتے ہوۓ 10 ہزار سے زائد اسکولز کو پرائمری سے پوسٹ پرائمری اسکولز میں اپگریڈ کرنے کا پلان ترتیب دے دیا گیا، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے ہدایت دی کہ پہلے مرحلے میں 3000 اسکول کو فوری اپ گریڈ کیا جاۓ اس عمل سے 8 لاکھ سے 10 لاکھ بچوں کو پرائمری کے بعد ایلمینٹری اسکول تک تعلیم مکمل کرنے میں آسانی ہوگی انہوں نے کہا کہ پوسٹ پرائمری اسکولز کا تعداد بڑھانے کے ساتھ ڈراپ آئوٹ کے تناسب کو کم کیا جا سکے، “ہم ایسے پرائمری اسکول کو اپگریڈ کریں گے جہاں طلباء کی تعداد زیادہ ہے اور جہاں قریب میں کوئی مڈل اسکول موجود نہیں ہوگا۔” صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ کی مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیمز کی پی سی 4 جبکہ نئی اسکیمز کے لیے پی سی 1 جمع کروانے کی بھی ہدایت کردی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے ہدایت کہا کہ “تمام تر چیلینجز کے باوجود ہم نے محکمہ تعلیم کے مسائل کو حل کرنے میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں مگر اب بھی بہت کام کرنا باقی ہے، جس کے لئے ذمہ داری کا احساس ہونا لازمی ہے۔”

22/06/2025

نواب شاھ پريس ڪلب تي گسٽا سنڌ جي ھنگامي پريس ڪانفرنس
- گسٽا سنڌ ھلندڙ بجٽ 2025-26 ۾ سنڌ گورنمينٽ طرفان وڌايل پگھارن جي اعلان کي مڪمل نامنظور ڪندي احتجاجي تحريڪ ھلائڻ جو چتاءُ ڏيئي ڇڏيو اھو سنڌ جي ملازمن سان زيادتي آھي جيڪا برداشت نه ڪئي ويندي.

07/06/2025

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!

Want your school to be the top-listed School/college in Islamkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamkot
69240