احیائے اُردو

احیائے اُردو براس ٹیکس کہ اس منصوبے کے تحت اردو زبان کیلئے نئے زمانے کی جدید اور منفرد اصطلاحات پیدا کرنا ہیں جوکہ ہم روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرسکیں

It doesn't matterقائداعظم کا سوال، جرح اور نقطہءاعتراض سب بہت اچانک، برمحل و برجستہ تھے۔مخالف وکلاءاور خود مجسٹریٹ بھی ہ...
16/08/2023

It doesn't matter

قائداعظم کا سوال، جرح اور نقطہءاعتراض سب بہت اچانک، برمحل و برجستہ تھے۔مخالف وکلاءاور خود مجسٹریٹ بھی ہمیں تو سہمے سہمے ، پچکے پچکے سے لگے۔ یہ بات ہم تحقیراً نہیں کہہ رہے ، اس لیے کہ خود ہم ، بقول مرزا”مبہوت“ اور گھگیائے گھگیائے سے بیٹھے تھے۔”اگر فقط ملزمانہ demeanour (حلیہ۔قیافہ) کی بناءپر شناخت پریڈ میں ملزم کی شناخت کرائی جاتی، تو ہر پھر کے ہر گواہ کی انگشت شہادت تمہاری ہی جانب اٹھتی۔“ انہوں نے کہا۔
میجر مارٹن کلیدی گواہ استغاثہ تھا۔ اس سے کئی دن تک جرح ہوتی رہی۔ جس دن میں کورٹ میں موجود تھا، لنچ کے بعد قائداعظم نے ایک ٹیکنیکل اعتراض کیا۔ جس پر وکیل سرکار مسرا بولا:"It doesn't matter" مجسٹریٹ احمد حسین نے بھی اس کی تائید میں وہی فقرہ دہرایا:
It doesn't matter"

جب قائد کے دوسرے اور تیسرے اعتراض پر بھی مجسٹریٹ نے وہی فقرہ It doesn't matter" دہرا کر اعتراض تحکمانہ انداز سے رد کردیا تو وہ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ مونوکل کے بالکل درست فوکس کو مزید درست کرنے کے بعد کہا:
”Your Honour, it seems that nothing matters in this court“
یہ کہا اور ایک شان استغنا کے ساتھ مونوکل اتار کر بیٹھ گئے۔
سنا ہے اس کے بعد صرف اس عدالت ہی میں نہیں، آگرے کی کسی بھی عدالت میں ”It doesn't matter"“ سننے میں نہیں آیا۔۔

قائدِ آعظم فوجداری عدالت میں، شام شعر یاراں
مشتاق احمد یوسفی

"چہرہ اور منظر جب چشم بینا سے گزر کر باطن کی کٹھالی پہنچتے ہیں تو جذب دروں کی تپش و تابش سے خطوط پگھلنے لگتے ہیں۔ پھر دی...
16/08/2023

"چہرہ اور منظر جب چشم بینا سے گزر کر باطن کی کٹھالی پہنچتے ہیں تو جذب دروں کی تپش و تابش سے خطوط پگھلنے لگتے ہیں۔ پھر دیکھے بھالے خد و خال کچھ اور ہی روپ سروپ اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ وہ کیفیت ہے جب رنگ باتیں کرے اور باتوں سے خوشبو آئے۔"

پلکوں سے پینٹ کرنے والا مصور، شام شعر یاراں
مشتاق احمد یوسفی

مشہور درختوں کے نام اردو میں
21/12/2022

مشہور درختوں کے نام اردو میں

مشہور درختوں کے نام اردو میں Part-1
14/09/2022

مشہور درختوں کے نام اردو میں
Part-1

13/09/2022
آج کے الفاظ
06/07/2022

آج کے الفاظ

21/06/2022

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احیائے اُردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category