02/01/2026
*بہت بڑی خوشخبری*
بی آئی ایس پی کفالت کی قسط کی رقم 1 جنوری 2026 سے 14,500 روپے فی سہ ماہی کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ 1 جنوری 2026 یا اس کے بعد نام ثبت کرنے والے تمام مستحقین کو 14,500 روپے کی پہلی کفالت قسط ملے گی۔ اس کے علاوہ جنوری سے مارچ 2026 اور بعد کی قسطوں کے لئے بھی یہی شرح 14,500 روپے ہوگی۔
تاہم یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2025 کی کفالت قسط، جو جنوری 2026 میں ادا کی جائے گی، اس کی شرح 13,500 روپے ہی رہے گی کیونکہ یہ قسط شرح میں تبدیلی سے پہلے کی ہے۔
یہ وضاحت مستحقین کے درمیان قسطوں کی تاریخوں اور شرحوں میں مغالطے سے بچنے کے لئے جاری کی جا رہی ہے۔
شکریہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
حکومتِ پاکستان