پیر آف بھلوال شریف

پیر آف بھلوال شریف Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پیر آف بھلوال شریف, Educational consultant, Islamabad.

♻️عامل، پیر اور مرشد: ✅فکری الجھنیں اور حقیقتِ تصوف🖊ازقلم: پیر آف بھلوال شریف  پیر محمد احسان دانش قادری 💚معاشرتی سطح پر...
29/09/2026

♻️عامل، پیر اور مرشد:
✅فکری الجھنیں اور حقیقتِ تصوف
🖊ازقلم: پیر آف بھلوال شریف پیر محمد احسان دانش قادری
💚معاشرتی سطح پر الفاظ کا غلط استعمال بعض اوقات اتنے بڑے فکری بگاڑ کا سبب بن جاتا ہے کہ حق و باطل کا فرق مٹ کر رہ جاتا ہے۔ آج ہمارے ہاں تعویذ گنڈے اور جھاڑ پھونک کرنے والے کو بھی ، پیر ، سمجھ لیا جاتا ہے اور دین کی راہ دکھانے والے مربی کو بھی یہی نام دے دیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی فکری الجھن ہے جس نے عام انسان کو شدید ذہنی و عملی ابہام میں مبتلا کر رکھا ہے۔ لوگ عموماً عامل، پیر اور مرشد تینوں کو ایک ہی خانے میں رکھ دیتے ہیں، حالانکہ اسلام کی روح، تصوف کے اصول اور اصطلاحات کی رو سے ان تینوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے اس فکری غبار کو صاف کرنا انتہائی ضروری ہے۔ آئیے قرآن و سنت اور اولیائے کرام کی تعلیمات کی روشنی میں ان تینوں اصطلاحات کی واضح تفریق کو سمجھیں:
1۔ عامل (Practitioner of Amliyat):
عامل وہ شخص ہے جو مختلف قسم کے منتر، اعداد، نقوش، جفر، تعویذات یا دم درود کے فن یعنی علمِ عملیات کا ماہر ہوتا ہے۔ عملیات کرنے والا ہر شخص مسلمان ہو، یہ بھی ضروری نہیں؛ دنیا کے ہر مذہب اور خطے میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو سحر، جادو، جنات یا روایتی ٹوٹکوں کے علاج کا دعویٰ کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عامل کا تعلق روحانی تربیت، تزکیۂ نفس یا شریعت کی ترویج سے نہیں ہوتا، بلکہ وہ ایک فن یا ہنر کا ماہر ہوتا ہے۔ اسے دین یا روحانیت کا پیشوا قرار دینا سراسر حماقت ہے۔
2۔ پیر (The Spiritual Guide ):
"پیر" فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا لغوی معنی بوڑھا، بزرگ یا تجربہ کار استاد ہے۔ اسلامی اصطلاح میں پیر وہ صاحبِ علم شخصیت ہوتی ہے جو شریعت کا عالم ہو، سنتِ نبوی کا پابند ہو، لوگوں کو دین کی دعوت دینے والا ہو اور مریدوں کی ظاہری و باطنی اصلاح کا فریضہ انجام دیتا ہو۔ اسلام میں کسی کو پیر ماننے کی بنیاد اس کا علم، تقویٰ اور عمل ہوتا ہے۔ پیر اپنے مرید کو کتاب و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔ وہ کوئی جادوگر یا عامل نہیں بلکہ شریعت کا پاسبان ہوتا ہے۔
3۔ مرشد (The Ultimate Spiritual Guide):
صوفیائے کرام اور اولیائے کاملین کی اصطلاح میں مرشد کا مقام پیر سے بھی بلند اور عمیق تر ہوتا ہے۔ مرشد کے لغوی معنی راہ دکھانے والا یا ہدایت دینے والا، ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لیے یہی لفظ استعمال فرمایا ہے۔ مرشد صرف ایک ظاہری استاد یا تعویذ دینے والا نہیں ہوتا، بلکہ وہ عارفِ باللہ ہوتا ہے جو مرید کے دل کی دنیا سنوارتا ہے۔ وہ انسان کو دنیا کی حب سے نکال کر خالقِ حقیقی کی محبت میں جوڑتا ہے۔ مرشد کا سینہ فیض کا سمندر ہوتا ہے، جو اپنے مرید کے باطن کے زنگ کو ذکرِ الٰہی، اخلاص اور صحبتِ صالحین کے ذریعے صاف کرتا ہے۔
🪔خلاصہ کلام:
عامل ایک فن کار یا عمل کرنے والا ہے جس کا تعلق صرف چند ظاهری طریقوں یا ٹوٹکوں سے ہے۔ پیر ایک عالم، مبلغ اور بزرگ استاد ہے جو شریعت اور اخلاق کا درس دیتا ہے۔ مرشد وہ کامل روحانی مربی ہے جو شریعت، طریقت اور حقیقت کے راستے پر چلاتے ہوئے بندے کا دل اللہ سے جوڑ دیتا ہے۔
جب تک ہم ان تینوں لفظوں کا فرق نہیں سمجھیں گے، معاشرے میں جعلی اور نام نہاد عاملوں کا راج رہے گا اور لوگ حقیقی روحانیت اور تصوف کے نور سے محروم رہیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نسبت کے اس تقدس کو سمجھیں اور ہر عامل کو پیر یا مرشد سمجھنے کی غلطی سے توبہ کریں۔

#توحید #تصوف #صوفیا #پاکستان




゚viralシ




#ایڈمن

⚖️ترازو کا کانٹا اور نسبتِ پیر؛ کس کا دامن داغدار ہوتا ہے؟🖊از قلم: پیر آف بھلوال شریف  پیر محمد احسان دانش قادری▫️دوپہر ...
28/09/2026

⚖️ترازو کا کانٹا اور نسبتِ پیر؛ کس کا دامن داغدار ہوتا ہے؟
🖊از قلم: پیر آف بھلوال شریف پیر محمد احسان دانش قادری
▫️دوپہر کی تپش میں بازارِ عام کا وہ ہجوم تھا۔ ہر شخص اپنی روزی روٹی کی تگ و دو میں مصروف تھا کہ اتنے میں ایک پرانی دکان پر گاہکوں کا تانتا بندھ گیا۔ دکان کا مالک حاجی صاحب، جو شہر کے ایک معروف اور باوقار روحانی سلسلے سے وابستہ تھے، بڑے پن سے سودا تول رہے تھے۔ ان کا چہرہ کھلا ہوا، لبوں پر مسکراہٹ اور زبان پر نرمی تھی۔ ایک نئے گاہک نے جب ترازو میں تولہ بھر کم مال دیکھا تو حیرت سے بولا: حاجی صاحب! آپ تو ایک درویش اور صاحبِ نسبت انسان کے مرید ہیں، پھر یہ ناپ تول کا کچا پن کیوں؟
یہ فقرہ سننا تھا کہ دکان پر موجود تمام لوگوں کی نظریں حاجی صاحب کے چہرے پر جم گئیں۔ حاجی صاحب کے ہاتھ کانپ گئے، پیشانی پر پسینہ آ گیا اور شرمندگی سے ان کی نگاهیں جھک گئیں۔ اس نے کوئی عام بات نہیں کہی تھی، اس نے انگلی حاجی صاحب کے بجائے ان کے مرشد پر اٹھا دی تھی۔
▫️یہی وہ کسک ہے جو آج ہمارے پورے معاشرے کے تاروپود کو ادھیڑ رہی ہے۔ جب ہم کسی پیر یا مرشد کے دستِ بیعت ہوتے ہیں، تو ہم صرف اپنے آپ کو نہیں بدلتے، بلکہ اپنے پورے سلسلے، اپنے مرشد کی تربیت اور اپنی نسبت کو بازار میں بیچنے یا سنوارنے کے ذمہ دار بن جاتے ہیں۔
▫️ذرا سوچیے! ایک مرید زندگی کے جس بھی میدان اور شعبے میں کھڑا ہو، اس کا عمل اس کے مرشد کی قلبی پاکیزگی کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔
▫️اگر وہ ڈاکٹر ہے، تو اس کا اسٹییتھوسکوپ انسانیت کا سچا مسیحا بنے، نہ کہ غریب مریضوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کا ذریعہ۔
اگر وہ استاد ہےخواہ وہ کسی جدید سکول کا معلم ہو یا دینی مدرسے کا کوئی استاد تو اس کا فرض ہے کہ وہ صرف کتابی رٹہ نہ لگائے بلکہ نسلِ نو کے اخلاق اور کردار کی ایسی آبیاری کرے کہ معاشرے میں روشنی پھیل جائے۔ اگر کوئی صحافی اس نسبت سے جڑا ہے، تو اس کا قلم کبھی جھوٹ اور مفاد پرستی کی تجارت نہیں کرے گا بلکہ سچ کی آواز بن کر کسی مظلوم اور بے کس کی ڈھارس بندھائے گا۔
اگر کوئی وکیل ہے، تو اس کی جرح اور محنت کسی بے سہارا کو انصاف دلانے کا ذریعہ بنے گی۔
اگر کوئی مزدور ہے، تو اس کا پسینہ اس کی محنت کی دیانت داری کی گواہی دے گا۔کوئی تاجر یا دکان دار ہے، تو وہ ناپ تول میں کمی اور ذخیرہ اندوزی سے کوسوں دور رہے۔
کوئی عالمِ دین، خطیب یا امام جب مسجد کے ممبر پر بیٹھے، تو وہ فرقہ واریت اور نفرتوں کی آگ لگانے کے بجائے امت کو جوڑنے، دلوں کو ملانے اور اخلاقی اصلاح کا پروانہ بنے۔
یہاں تک کہ ایک عام مسلمان جو گھر کی صفائی کرتا ہے، وہ اپنا کوڑا کرکٹ اٹھا کر گلی یا راستے میں پھینکنے کی گناہ بھری روش سے توبہ کرے، کیونکہ راستوں کی صفائی اور خلقِ خدا کو تکلیف نہ دینا بھی تو عینِ ایمان ہے۔
▫️اس کے برعکس، اگر مرید اپنے دائرۂ کار میں خیانت کرے، یا راستوں کو تنگ کرے، تو لوگ یہ نہیں کہتے کہ فلاں بندہ خراب ہے؛ بلکہ انگلی سیدھی اس کے مرشد پر اٹھتی ہے: *"اس کے پیر نے کیا تربیت کی ہوگی؟ اگر مرشد ایسا ہے تو مرید ایسا کیوں نہ ہو!"* مرید کی ایک چھوٹی سی بددیانتی اس کے مرشد کی برسوں کی ریاضت اور تبلیغ پر پانی پھیر دیتی ہے۔
▫️لیکن کیا قصہ یہیں ختم ہو جاتا ہے؟ اس سکے کا دوسرا رخ اس سے بھی زیادہ نازک ہے۔
😒سکہ اس وقت بالکل الٹ جاتا ہے جب مسندِ ارشاد پر بیٹھنے والا خود شریعت اور اخلاق کے دائرے سے باہر قدم رکھ دیتا ہے۔ آج کے اس ڈیجیٹل دور میں جب ہم کسی پیر یا پیشوا کو غیر شرعی حرکات یا دنیا داری میں غرق دیکھتے ہیں، تو معاشرے کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ لوگوں کا وہ اعتراض حق بجانب ہوتا ہے کیونکہ جب رہبر ہی بھٹک جائے، تو قافلے کے پاؤں سے منزل کا رستہ ہی گم ہو جاتا ہے۔ پیر کا انفرادی عمل انفرادی نہیں رہتا، وہ ایک چراغ بنتا ہے یا ایک اندھیرا، جو اس کے ہزاروں مریدوں کے دلوں تک سفر کرتا ہے۔
✅آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس گنگناتے ہوئے فکری توازن کو سمجھیں۔ ایک سچے مرید کا فرض ہے کہ وہ اپنے کردار کو اپنے مرشد کا "چلتا پھرتا اشتہار" بنا دے، اور ایک صاحبِ نسبت مرشد کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے عمل سے اپنے اجداد کی پاکیزہ روایات کا امین ثابت ہو۔
معاشرے کا ہر فرد جب اپنی جگہ سچا ہو جاتا ہے، تو پھر نہ کسی مرید کو بدنامی ملتی ہے، نہ کسی پیر کی نسبت پر حرف آتا ہے، اور دنیا خود بخود پکار اٹھتی ہے کہ یہی ہے اصل راہِ حق!😊
#توحید #تصوف #صوفیا #پاکستان




゚viralシ




#ایڈمن

🌹اللہ کے ولیوں کی تلاش میں🪔از قلم: پیر محمد احسان دانش قادری(پیر آف بھلوال)    🕋 ہم نے عموماً اولیاء اللہ کی تلاش کے لیے...
27/09/2026

🌹اللہ کے ولیوں کی تلاش میں🪔
از قلم: پیر محمد احسان دانش قادری(پیر آف بھلوال)
🕋 ہم نے عموماً اولیاء اللہ کی تلاش کے لیے خانقاہوں، مزارات اور عبادت گاہوں کے گوشوں کا رخ کیا ہے، جہاں زہد و تقویٰ کی روایتیں صدیوں سے چلی آ رہی ہیں۔ لیکن کیا اللہ کے دوست صرف انہی مخصوص مقامات پر بستے ہیں؟ کیا کائنات کے خالق نے اپنی محبت کا اثر صرف تسبیح خانوں تک محدود کر رکھا ہے؟ اگر ہم اپنی نگاہیں ذرا اٹھائیں اور اس شورش زدہ، مادی دنیا کے ہنگاموں میں جھانکیں، تو ہمیں معلوم ہوگا کہ عشقِ حقیقی کی خوشبو اور اخلاقی بلندی کی مہک بازاروں کے شور، ریلوے اسٹیشنوں کی دھمک اور دفاتر کی الجھنوں میں بھی اتنی ہی بیدار ہے جتنا کہ کسی سنسان کونے میں۔
▫️ اکثر اوقات جب میں اپنے روزمرہ کے معمولات سے نکل کر بازاروں کے پھیلاؤ، ریلوے اسٹیشنوں کے مسافر خانوں، یا عدالتوں اور محکموں کے احاطوں میں جاتا ہوں، تو دنیا دار نظر آنے والے ان عام انسانوں میں مجھے وہ نور دکھائی دیتا ہے جو اولیاء کا خاصہ ہے۔ لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ آپ کو یہ سب کہاں ملتا ہے؟ تو میرا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ میرا یہ سفر کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ آیئے، آج آپ کو بھی اس معاشرے کے ان گمنام اور نادیدہ ولیوں کی دنیا کی سیر کرائیں، جن کا کوئی مرید نہیں ہوتا مگر وہ کائنات کے مالک کے محبوب ترین بندے ہوتے ہیں۔
🚉 آپ سرگودھا کے ریلوے اسٹیشن کو ہی دیکھ لیجیے۔ وہاں جب ٹرینوں کی گھنٹیاں بجتی ہیں اور مسافروں کا ہجوم امڈتا ہے، تو پلیٹ فارم کے ایک کونے میں چائے بیچنے والا ایک عام سا انسان بیٹھتا ہے۔ بظاہر وہ رزق کی تلاش میں محنت مزدوری کرتا ایک معمولی دکاندار ہے، مگر اس کے اندر ایک درویش چھپا ہے۔ اس کی چائے پیش کرنے کا انداز ہی محبت کی گواہی دیتا ہے۔ اگر کوئی مسافر لاوارث یا مسکین آ جائے، تو وہ اپنی جیب سے اضافی پیالی پیش کر دیتا ہے۔ مسافروں سے کم دام لینا اور کئی بار تو بالکل ہی پیسے نہ لینا اس کا معمول ہے۔ جب میں اس سے پوچھتا ہوں کہ بھائی تم ایسا کیوں کرتے ہو؟ تو وہ مسکرا کر کہتا ہے: *"یہ مسافر ہیں، اور مسافر کی خدمت سے رب راضی ہوتا ہے کیونکہ مسافر کی دعا سیدھی عرش تک جاتی ہے!"* دنیا کے نفع و نقصان کے اس حساب کتاب سے بے نیاز، وہ صرف دلوں کو جوڑنے کا ہنر جانتا ہے۔
▫️ اور ذرا بازاروں کا رخ کیجیے۔ بازار کی اس گرم بازاری میں، جہاں ہر شخص نفع کمانے کی دوڑ میں اندھا دھند بھاگ رہا ہے، کچھ چہرے ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر اطمینان کی ٹھنڈی چھاں ہوتی ہے۔ آپ ان سے کوئی چیز خریدیں، بار بار دام کم کرائیں، یا کئی اقسام کا سامان دکھانے کی زحمت دیں، لیکن ان کے ماتھے پر شکن تک نہیں آتی۔ ان کے چہرے کی مسکراہٹ اور کشادہ پیشانی میں کوئی فرق نہیں آتا۔ میں تو جان بوجھ کر کبھی کبھی صرف دس روپے کے لیے ایسے دکانداروں سے بحث کرتا ہوں، صرف یہ دیکھنے کے لیے کہ اس کا ظرف کہاں تک جاتا ہے۔ اور مجھے ہمیشہ یہ حیرت ہوتی ہے کہ جس شخص نے مارکیٹ سے کم ریٹ میں چیز دی ہو، وہ دس روپے کے گاہک کو بھی اتنی ہی توجہ اور عزت دیتا ہے جتنی کسی ایسے خریدار کو دیتا ہے جو لاکھوں کا سامان خرید رہا ہو۔
🪔 اسی بازار کی گلیوں اور راہداریوں میں نظر دوڑائیں، تو کوئی ایسا حیا کا پیکر نوجوان بھی نظر آ جاتا ہے جو چلتے ہوئے اچانک ماؤں بہنوں کو دیکھ کر اپنی نگاہیں جھکا لیتا ہے ۔ جس کے اس عفت مآب انداز اور پاکیزگی میں اسلاف کی روایتوں کی جھلک صاف دکھائی دیتی ہے۔ اور ساتھ ہی کتنے ہی ایسے درد دل رکھنے والے تاجر ہیں جنہوں نے اپنی دکان کی دہلیز تک تو سامان سجایا ہوتا ہے مگر باہر گزرگاہ پر ایک انچ بھی تجاوز نہیں کرتے۔ وہ جانتے ہیں کہ راستے پر چلنے والوں کا بھی حق ہے، اور گزرگاہ میں سامان رکھنا شرعاً اور اخلاقاً ناجائز ہے۔ ان کی یہ احتیاط اور حلال کمائی کی تڑپ ہی ان کی ولایت کی سب سے بڑی سند ہے۔
🪔 جب ہم اپنے دائرے کو تھوڑا اور وسیع کرتے ہیں، تو زندگی کے دوسرے شعبوں میں بھی ایسے ہی درویش صفت کردار نظر آتے ہیں۔ وہ صحافی جو قلم کی حرمت کا سودا نہیں کرتے اور معاشرے کے سچ کو بے باکی سے اجاگر کرنے کو ہی اپنی عبادت سمجھتے ہیں؛ وہ ڈاکٹر جو مسیحائی کا فرض نبھاتے ہوئے غریب اور بے سہارا مریضوں کا علاج محض انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت اپنا سب کچھ نچھاور کر کے کرتے ہیں۔
🪔 جب ہم وکلاء کی دنیا، پولیس کے محکمے یا دیگر سرکاری دفاتر کی طرف دیکھتے ہیں، تو وہاں بھی سچی خدمت کے کئی چراغ جلتے دکھائی دیتے ہیں۔ کتنے ہی ایسے وکلاء اور سرکاری اہلکار ہیں جن کے اپنے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں، جن کی ضرورتیں محدود ہیں، مگر وہ غریب سائلین کے لیے ڈھال بن جاتے ہیں۔ وہ بلامعاوضہ یا انتہائی کم فیس میں مظلوم کی دادرسی کرتے ہیں، تھکے ہارے لوگوں کے آنسو پونچھتے ہیں، اور اپنے منصب کو خدمتِ خلق کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ کیا یہ لوگ کسی مزار پر بیٹھنے والوں سے کم ہیں؟ ہرگز نہیں!
🪔 اس معاشرے میں ایسے لاتعداد کردار اور بھی موجود ہیں جو کسی تاج یا خطاب کے محتاج نہیں۔ وہ اسپتالوں کے باہر خاموش مددگار ہیں جو نادار مریضوں کو دوائیں خرید کر دیتے ہیں اور اپنا نام تک ظاہر نہیں کرتے؛ وہ محلے کے بزرگ ہیں جو گھروں اور خاندانوں کے جھگڑے ختم کرانے کے لیے اپنی جیب سے وقت اور توانائیاں صرف کرتے ہیں؛ وہ مزدور ہیں جو دن بھر سخت دھوپ میں پتھر توڑتے ہیں مگر شام کو اپنی حلال کمائی کا کچھ حصہ کسی یتیم کے منہ میں لقمہ ڈالنے کے لیے نکال دیتے ہیں۔
‼️ہمیں آج یہ فکری زاویہ بدلنا ہوگا کہ ولی صرف خانقاہوں کی چوکھٹوں یا مزاروں کی تختیوں پر پائے جاتے ہیں۔ اصل ولی تو چلتے پھرتے، ہنستے مسکراتے، محنت مزدوری کرتے، بازاروں کی رونق بڑھاتے اور دفاتر کی میزوں پر عام انسانوں کے کام آتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے لباس پر فقیروں کا خرقہ نہیں ہوتا، لیکن ان کے عمل میں خدائی رحمت کی جھلک ضرور نمایاں ہوتی ہے۔ اللہ کے یہ سچے دوست دنیا کی اس مادی بھیڑ میں چھپے ہوئے ہیں، جو اپنے اخلاق، حیا، ایثار اور خلوص سے اس دنیا کو رہنے کے قابل بنا رہے ہیں۔
#توحید #تصوف #صوفیا #پاکستان




゚viralシ




#ایڈمن

عوام اور ریاست کا رشتہ، اکیسویں صدی کے چیلنجز اور   کا اسلوبِ سیاست🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰از قلم: پیر آف بھلوال شریف پیر محمد ا...
26/09/2026

عوام اور ریاست کا رشتہ، اکیسویں صدی کے چیلنجز اور کا اسلوبِ سیاست
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
از قلم: پیر آف بھلوال شریف پیر محمد احسان دانش قادری
✅ #پاکستان اس وقت تاریخ کے انتہائی نازک، پیچیدہ اور امتحان بھرے دور سے گزر رہا ہے۔ روزمرہ کی ہوشربا مہنگائی، معاشی ابتری، سیاسی رسہ کشی اور اندرونی و بیرونی سکیورٹی کے چیلنجز نے عام انسان کی زندگی کو اجیرن کر رکھا ہے۔ آج ہر ذی شعور شہری کے دل میں یہ سوال مچلتا ہے کہ اس ناگفتہ بہ صورتحال میں حکمران تو کسی صورت عوام کے خیر خواہ دکھائی نہیں دیتے، تو کیا ہمیں ان کے خلاف سراپا احتجاج بن جانا چاہیے، سڑکوں پر نکل آنا چاہیے یا خاموشی سے سب کچھ سہتے رہنا چاہیے؟ ایسے میں جب ہم اپنے روشن ماضی کی طرف نگاہ دوڑاتے ہیں اور تاریخ کے آئینے میں اپنے اسلاف، اکابرین اور صوفیائے کرام کے ادوار کا مطالعہ کرتے ہیں، تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ظلم، جبر اور ناانصاری کے یہ بادل کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ انسانی تاریخ ہمیشہ سے ایسے حکمرانوں کے مظالم سے بھری پڑی ہے، لیکن ہمارے مشائخ عظام نے کبھی بھی جذبات کی رو میں بہہ کر ملک کو انتشار کی آگ میں نہیں جھونکا، بلکہ ہمیشہ حکمت، تدبر، اخلاقی جرأت اور بصیرت کا دامن تھامے رکھا۔
▫️ذرا پلٹ کر تاریخ کے اوراق دیکھیے۔ جب غزنوی دورِ حکومت میں سیاسی اور عسکری اکھاڑ پچھاڑ عروج پر تھی، 🪔حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری اس خطے میں تشریف فرما تھے۔ آپ نے کبھی تلوار اٹھانے یا مسلح بغاوت کرنے کی ترغیب نہیں دی، بلکہ فکری بیداری، علمِ تصوف اور اخلاقی تربیت کو اپنا ہتھیار بنایا۔ آپ نے حکمرانوں اور عوام دونوں کو خوفِ خدا، عدل اور رواداری کا درس دیا۔ اسی طرح جب مغل دور میں دینِ الہی کے نام پر اسلامی اقدار کو مسخ کرنے کی سازشیں رچی گئیں، تو 🪔حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی نے دربارِ جہانگیری میں کسی خونریز انقلاب یا افراتفری کے بغیر انتہائی پامردی کے ساتھ فکری اور تحریری محاذ سنبھالا۔ آپ نے بادشاہ کو خطوط لکھے، درباری سازشوں کا مقابلہ کیا اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، لیکن ملکی سلامتی اور مذہبی تشخص پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔ آپ کی اس مدبرانہ مزاحمت نے حکومتی پالیسیوں کا رخ بدل ڈالا۔
▫️سلطنتِ دہلی کے آغاز اور سیاسی اتھل پتھل کے اس پرآشوب دور میں جب ہر طرف افراتفری تھی، 🪔حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے اجمیر میں بیٹھ کر محبت، انسانیت اور خدمتِ خلق کا پرچم لہرایا۔ آپ کا موقف یہ تھا کہ جب ریاست کمزور ہو یا حکمران بے پروا ہوں، تو صوفیا عوام کو مضبوط کرتے ہیں، انہیں سماجی انصاف، بھائی چارے اور صبر کا درس دے کر معاشرے کے لیے ڈھال بناتے ہیں تا کہ ملک اندرونی انتشار کا شکار نہ ہو۔ یہی روایات ہمیں 🪔حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی، حضرت سلطان باہو اور دیگر مشائخ کے ہاں ملتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ باطنی طہارت، عشقِ حقیقی اور وحدتِ امت کا درس دیا۔ ان تمام بزرگوں کی زندگیوں کا نچوڑ یہی ہے کہ انہوں نے حکمرانوں کی اصلاح کے لیے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا، انہیں کھری اور سچی نصیحتیں کیں، لیکن کبھی بھی ذاتی مفادات یا طوائف الملوکی کے لیے ملک کو خانہ جنگی کے حوالے نہیں کیا۔
▫️آج اکیسویں صدی کے اس موڑ پر جب ہمارا وطن معاشی، سیاسی، مذہبی اور دفاعی محاذوں پر بیک وقت دشمنوں کی نظروں میں ہے، تو ہمیں صوفیائے کرام کے انہی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ اس وقت پاکستان کسی بھی قسم کے خونریز انتشار، عدم استحکام یا خانہ جنگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہمارے ہمسایہ ممالک کی جارحیت ہو یا اندرونی دہشت گردی، ملکی سلامتی اور دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مشائخ اور علماء کا آج بھی یہی فریضہ بنتا ہے کہ وہ خاموش تماشائی بن کر ظلم کو برداشت نہ کریں، اور نہ ہی قانون کو ہاتھ میں لے کر ملک میں بدامنی پھیلائیں، بلکہ انتہائی متوازن، پرامن اور مؤثر انداز میں حکمرانوں کو آئینی، اخلاقی اور فکری تنبیہ کریں۔ انہیں بتائیں کہ اقتدار فانی ہے اور عوام کا خونِ پسینہ نچوڑنا کسی بھی ریاست کی بقا کے لیے زہرِ قاتل ہے۔
🕯آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم صوفیا کے اس اسلوب کو اپنائیں جہاں حکمت، تدبر، رواداری اور اخلاقی قوت کے ساتھ حکمرانوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے اور سیاسی جماعتوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ ملک کی بقا اور سالمیت کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، تاکہ ہمارے پیارے وطن پاکستان میں امن، سلامتی اور ترقی کا سفر بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔
#توحید #تصوف #صوفیا #پاکستان




゚viralシ




#ایڈمن

 #مسجد: محض عبادت گاہ یا فلاحِ امت کا مرکز؟ (نبوی منہج کی روشنی میں ایک جامع جائزہ)🖊از قلم: پیر آف بھلوال شریف پیر محمد ...
25/09/2026

#مسجد: محض عبادت گاہ یا فلاحِ امت کا مرکز؟ (نبوی منہج کی روشنی میں ایک جامع جائزہ)
🖊از قلم: پیر آف بھلوال شریف پیر محمد احسان دانش قادری
🙏🏻آج کے دور میں ہم نے مساجد کا دائرہ کار صرف چند منٹ کی نماز اور دعا تک محدود کر دیا ہے۔ حالانکہ آج جب امتِ مسلمہ باہمی انتشار، فرقہ واریت، معاشرتی بحران، فکری زوال اور مادہ پرستی کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، تو اس کا سب سے بڑا اور بنیادی علاج اسی نظام کی طرف واپسی ہے جو چودہ سو سال پہلے مدینہ طیبہ کی بنیاد بناتا تھا۔
🪔آئیے قرآن و سنت، اسوۂ حسنہ اور خلفائے راشدین کے طرزِ عمل کی روشنی میں دیکھتے ہیں کہ مسجد کا اصل دینی، فکری اور معاشرتی کردار کیا تھا اور آج اس سے کیسے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
#مسجد: نبوی دور میں عبادت، سیاست اور معاشرت کا مرکز
🕍چودہ سو سال پہلے مسجدِ نبوی صرف پانچ وقت کی نماز کی جگہ نہیں تھی، بلکہ وہ ریاستِ مدینہ کا مرکزی اور فعال ترین ادارہ تھی۔
📿عبادت اور تزکیۂ نفس: سب سے پہلے مسجد کا بنیادی مقصد اللہ کی یاد، ذکر، تلاوتِ قرآن اور خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت کا قیام تھا۔
🕍تعلیم و تربیت اور فکری مرکز: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد ہی میں صحابہ کرام کی تربیت فرماتے تھے۔ "اصحابِ صفہ" کا پورا نظام مسجد کے ایک گوشے میں قائم تھا جہاں فقراء اور طلباء دین اور دنیا کے علوم سیکھتے تھے۔
🕍معاشرتی مسائل کا حل اور جرگہ سسٹم: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد ہی میں بیٹھ کر قبائل کے تنازعات طے فرماتے، فریقین کے مابین صلح کرواتے اور معاشرتی ناانصافیوں کا ازالہ فرماتے تھے۔
🕍عدل و انصاف اور سفارتی امور: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں بیٹھے ہوئے بیرونی وفود کا استقبال کرتے، سفارتی خطوط کے جوابات تیار کرتے اور ریاست کے اہم امور پر مشاورت کرتے تھے۔
🕍فلاحِ انسانیت اور مہمان خانے کا کردار: مسجد میں آنے والے مسافروں، ناداروں اور مہمانوں کے قیام و طعام کا بندوبست کیا جاتا تھا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں تو باقاعدہ مساجد کے ساتھ مہمان خانوں اور مسافر خانوں کا انتظام ہوتا تھا۔
✴️الخلفاء الراشدین اور آلِ پاک کا اسوۂ حسنہ
✅خلفائے راشدین اور اہل بیتِ عظام نے مسجد کے اس جامع تصور کو زندہ رکھا:
🪔حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضوان اللہ علیہما نے مسجد کو عوام کے دکھ درد سننے، بیت المال کے امور چلانے، اور معاشرتی شکوک و شبہات دور کرنے کا پلیٹ فارم بنایا۔ حضرت عمر تو مسجد کے منبر سے ہی پوری امت کو جوابدہ ہوتے تھے۔
🪔مولانا کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا طرزِ عمل بھی یہی تھا کہ مسجد عدل و انصاف کی فراہمی، عدالتی فیصلے صادر کرنے اور فکری و علمی درس کا سب سے بڑا مرکز تھی۔
🕍مساجد کے ذریعے معاشرے کے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے فیصلے ہوتے تھے، تاکہ معاشرے میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔
🕍آج کے مسائل اور مسجد کا کردار (ہم کیا غلطی کر رہے ہیں؟)
🕍آج ہمارے معاشرے میں جو درجنوں فرقے بن چکے ہیں، ہر کوئی دوسرے کو کافر کہہ رہا ہے، اور مسلک کی بنیاد پر نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے مسجد کو "فرقہ وارانہ اکھاڑہ" بنا دیا ہے جبکہ مسجد کا اصل مقصد 🫂وحدتِ امت🫂 کا قیام تھا۔
🕍جب مسجدیں بند ہو جائیں گی اور صرف تالے لگنے لگیں گے (نماز کے اوقات کے علاوہ)، تو نوجوان نسل آوارگی اور سوشل میڈیا کے فتنوں کا شکار ہوگی۔
🕍اگر ہم مسجد کو صرف چار دیواری تک محدود کر دیں گے تو معاشرتی مسائل، باہمی نااتفاقی اور معاشی بحران کبھی حل نہیں ہوں گے۔
🕍جدید دور میں مساجد کو دوبارہ فعال کیسے بنایا جائے؟ (عمومی لائحہ عمل) کے اہداف
▫️اگر ہم آج چودہ سو سال پرانے نبوی نظام کو زندہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مساجد کو درج ذیل امور کا مرکز بنانا ہوگا:
1. مسجد کو یونٹی (وحدتِ امت) کا مرکز بنانا: مساجد میں تمام فرقہ وارانہ تعصبات کو ختم کر کے صرف "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" کے نام پر مسلمانوں کو جوڑا جائے۔ مساجد کے ممبران کو نفرت کے بجائے محبت، رواداری اور اخوت کا درس دینا چاہیے۔
2. کونسلنگ اور فیملی ڈسپیوٹ سینٹر: جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں گھریلو اور قبائلی جھگڑے ختم کرواتے تھے، آج ہر بڑی مسجد میں ایک کمیٹی ہونی چاہیے جو محلے کے گھریلو اور خاندانی تنازعات (مقدمات میں جانے کے بجائے) مسجد کے اندر ہی باہمی صلح سے حل کرائے۔
3. تعلیمی اور تربیتی حلقے: مسجد میں نوجوانوں کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق اخلاقی تربیت، کردار سازی اور کونسلنگ کے سیشنز ہونے چاہئیں تاکہ وہ سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچ سکیں۔
4. فلاحی ڈیسک اور غریبوں کی دستگیری: مساجد کے ساتھ "بیت المال" یا فلاحی فنڈز قائم کیے جائیں جو محلے کے غریب، بیمار، یتیم اور مسکین بچوں کی اسکول فیس، ادویات اور راشن کا انتظام کریں۔
5. مشاورتی پنچایت: معاشرتی مسائل کے حل کے لیے محلے کے معززین، علماء اور پڑھے لکھے لوگ ہفتے میں ایک بار مسجد میں بیٹھ کر علاقے کے مسائل (جیسے صفائی، پانی، امن و امان اور باہمی تعاون) پر بات کریں۔
6. جدید عصری علوم: تصوف، سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام
❤نتیجہ❤
مساجد صرف اینٹ گارے کی عمارتیں نہیں ہیں بلکہ یہ امتِ مسلمہ کا دل ہیں۔ جب تک دل زندہ اور پاکیزہ رہے گا، پورا جسم (معاشرہ) صحت مند رہے گا۔ ہمیں آج پھر سے مساجد کو وہی مقام دینا ہوگا جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خلفائے راشدین کے دور میں حاصل تھا۔ جب مسجد عبادت کے ساتھ ساتھ محبت، رواداری، علم اور فلاحِ انسانیت کا مرکز بن جائے گی، تو نہ صرف ہمارے معاشرتی مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے بلکہ ہم ایک بار پھر دنیا میں امن اور سکون کا گہوارہ بن سکتے ہیں۔ 🤲🌍
#توحید #تصوف #صوفیا




゚viralシ




#ایڈمن

عالم اسلام کو یوم      #مبارک
24/09/2026

عالم اسلام کو یوم #مبارک

🕍محبوبِ سبحانی، قطبِ ربانی، غوثِ صمدانی سرکار  #غوثِ_اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیاتِ مبارکہ، آپ کا ان...
24/09/2026

🕍محبوبِ سبحانی، قطبِ ربانی، غوثِ صمدانی سرکار #غوثِ_اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیاتِ مبارکہ، آپ کا اندازِ تبلیغ، خدمتِ خلق اور فلاحِ انسانیت کے کارنامے تاریخِ اسلام کا ایک روشن باب ہیں۔ تقریباً ایک ہزار سال بعد بھی آپ کی تعلیمات اتنی ہی زندہ اور مؤثر ہیں جتنا کہ اپنے دور میں تھیں۔
🪔 اپنے دور میں سرکار غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا معاشرتی کردار کیا تھا اور آج اس جدید سائنسی اور تکنیکی دور میں ہم ان سے کس طرح رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ❔
🪔تاجدارِ بغداد شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا دورِ تبلیغ اور معاشرتی کردار 🌍
✴️آپ کا دور فکری انتشار، سیاسی طوائف الملوکی اور اخلاقی زوال کا دور تھا۔ ایسے میں آپ نے تلوار یا زور زبردستی کے بجائے اخلاقِ حسنہ، حکمت، عاجزی اور محبت کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو فتح کیا۔ آپ کی مجلس میں ہر مکتبہ فکر، ہر طبقے اور ہر مذہب کے لوگ بغیر کسی تفریق کے آتے تھے۔ آپ نے بغداد میں درس و تدریس کے ساتھ ساتھ لنگر خانے جاری کیے، مسکینوں، محتاجوں اور یتیموں کی دستگیری فرمائی۔ آپ کا اندازِ تبلیغ یہ نہیں تھا کہ دوسروں کو گمراہ قرار دیا جائے بلکہ آپ کا مقصد بھٹکے ہوئے انسانوں کو اللہ کے قریب کرنا، ان کے اندر اخلاقی اقدار بیدار کرنا اور معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا تھا۔
⁉️جدید سائنسی دور میں غوثِ اعظم کی تعلیمات کی افادیت
✳️آج کی دنیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اور ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بہت آگے نکل چکی ہے، مگر اس مادہ پرستانہ ترقی کے باوجود انسانیت اندرونی سکون، اخلاقی زوال اور روحانی تنہائی کا شکار ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایک ہزار سال پرانی تعلیمات آج کے اس سائنسی دور میں ہمارے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں؟ اس کا جواب بالکل اثبات میں ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی نے انسان کو بہترین مشینی اور مادی وسائل تو دیے ہیں لیکن دل کا سکون، اخلاقی تربیت، کردار کی بلندی اور باہمی رواداری صرف اور صرف صوفیانہ تعلیمات ہی دے سکتی ہیں۔
✳️سائنس ہمیں مادی ترقی اور وسائل کا استعمال سکھاتی ہے، جبکہ غوثِ اعظم کی تعلیمات ہمیں ان وسائل کا مثبت استعمال اور انسانیت کی فلاح سکھاتی ہیں۔ اگر سائنس جسم کا علاج کرتی ہے یا سہولیات فراہم کرتی ہے، تو اولیاء کی تعلیمات روح کی شفا اور کردار کی تعمیر کرتی ہیں۔ آج جب دنیا میں سائنس کی وجہ سے فاصلے کم ہوئے ہیں لیکن دلوں کے فاصلے بڑھ گئے ہیں، تو غوثِ اعظم کا درسِ محبت اور اخوت ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے کا سب سے بہترین ذریعہ فراہم کرتا ہے۔
💁‍♂️کیا ہمیں آج کی دنیا میں کوئی "نیا کردار" ادا کرنا چاہیے یا غوثِ اعظم کی تعلیمات پر چلنا چاہیے؟
✳️آج امتِ مسلمہ جس فرقہ واریت، افرا تفری اور انتشار کا شکار ہے، اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اپنے اکابرین کے حقیقی منہج کو چھوڑ کر اپنی الگ دکانیں سجا لی ہیں۔ غوثِ اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات ابدی اور آفاقی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں کسی نئے فلسفے یا روایت کو گھڑنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے اس اصول کو اپنائیں جو قرآن و سنت کی روح پر مبنی ہے یعنی سب سے محبت، کسی کی دل آزاری نہیں، علم و عمل کا امتزاج، اور اخلاصِ نیت۔
✳️جب غوثِ اعظم کے دور میں مختلف فرقے اور فکری اختلافات عروج پر تھے، تو آپ نے کسی کی تکفیر کرنے یا گالم گلوچ کرنے کے بجائے اپنے کردار، علم، زہد اور تقویٰ سے امت کو جوڑا۔ آپ کی تعلیمات میں تنگ نظری کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی۔ لہٰذا، آج کے اس انتشار زدہ دور میں بھی اگر ہم فرقہ وارانہ تعصبات کو پسِ پشت ڈال کر غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں، تو ہم جدید دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ بھی کر سکتے ہیں اور اپنے معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنا سکتے ہیں۔
✳️جدید دور میں عملی طور پر ہم کیسے استفادہ کر سکتے ہیں؟
1. اخلاقی اور ڈیجیٹل اخلاقیات: سوشل میڈیا پر جو طعنہ زنی، الزام تراشی اور ایک دوسرے کو کافر یا برا کہنے کا طوفان برپا ہے، اس کا بہترین علاج غوثِ اعظم کا وہ شیوہ ہے جو نرمی، رواداری اور اصلاحِ نفس کا درس دیتا ہے۔
2. خدمتِ خلق اور فلاحی کام: جس طرح آپ نے اپنے دور میں بلا تفریقِ مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کی، آج کے نوجوانوں کو بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ٹولز استعمال کرتے ہوئے فلاحی نیٹ ورکس قائم کرنے چاہئیں۔
3. علم اور جدید تحقیق کے ساتھ روحانیت کا امتزاج: غوثِ اعظم خود اپنے وقت کے عظیم محدث، فقیہ اور عالمِ باعمل تھے۔ آپ نے کبھی علمِ دین اور دنیاوی معاملات کو الگ نہیں سمجھا۔ آج کے دور میں ہمیں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے حصول کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور روحانی تربیت کو لازم و ملزوم بنانا ہوگا۔
✳️نتیجہ🫂
غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پچھلے ایک ہزار سال سے امت کے لیے مینارِ نور ہیں اور اگلے ہزار سال تک رہیں گی۔ ہمیں اپنی اصلاح کے لیے کسی نئے راستے کی تلاش کی ہرگز ضرورت نہیں ہے، بلکہ ضرورت اس عزم کی ہے کہ ہم غوثِ پاک کے اسوۂ حسنہ کو اپنا کر موجودہ دور کے سائنسی اور مادہ پرستانہ فتنوں کا مقابلہ کریں، اپنے اندر اخلاقی قوت پیدا کریں، اور امتِ مسلمہ کو انتشار سے نکال کر اتحاد اور محبت کے دھاگے میں پرو دیں۔
#توحید #تصوف #صوفیا




゚viralシ




#ایڈمن

🌿 سلسلہ عالیہ  #قادریہ اور سرکار   رحمۃ اللہ علیہ کا روحانی نصاب و طریقہ تربیت 🌿💚💚﷽💚💚تصوف دراصل اپنے دل کو دنیا کی غلاظت...
23/09/2026

🌿 سلسلہ عالیہ #قادریہ اور سرکار رحمۃ اللہ علیہ کا روحانی نصاب و طریقہ تربیت 🌿
💚💚﷽💚💚
تصوف دراصل اپنے دل کو دنیا کی غلاظتوں سے پاک کر کے خالقِ حقیقی کے ساتھ سچا تعلق جوڑنے کا نام ہے۔ حضور غوث الاعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے سالکین اور مریدین کی تربیت کے لیے جو جامع نظام دیا ہے، وہ قرآن و سنت کی روح ہے۔ اس بابرکت نظام کے بنیادی ستون اور اسباق درج ذیل ہیں:
🌱 پہلا زینہ شریعت اور رزقِ حلال🌙
طریقت کا کوئی بھی سفر شریعت کی مضبوط دیوار کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ بار بار اس بات پر زور دیتے تھے کہ فرض عبادات کی پابندی اور دین کا بنیادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کی تعلیمات میں حلال کمائی پر سب سے زیادہ زور ملتا ہے، کیونکہ لقمہِ حرام انسان کے دل کو مردہ کر دیتا ہے اور عبادات میں نور ختم ہو جاتا ہے۔
💧 دوسرا زینہ دل کی صفائی اور اخلاقِ حسنہ🌙
روحانی تربیت کا مقصد صرف وظیفہ پڑھنا نہیں بلکہ دل کے اندر بیٹھے ہوئے تکبر، حسد، ریاکاری اور غضب کو نکال باہر کرنا ہے۔ مرید کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ عاجزی اپنائے، لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئے، ہمیشہ سچ بولے اور مخلوقِ خدا کی بلا تفریق خدمت کو اپنا شیوہ بنا لے۔
📿 تیسرا زینہ ذکرِ الٰہی اور درود شریف🌙
سلسلہ قادریہ میں دل کو زندہ کرنے کے لیے ذکر کی بڑی اہمیت ہے۔ سالک کو شیخ کی بتائی ہوئی ترتیب کے مطابق باوضو ہو کر اکیلے میں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کے نام کا ذکر (ذکرِ جلی یا خفی) سکھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کثرت سے درود و سلام بھیجنا اس سلسلے کا سب سے خاص اور مقرب ترین وظیفہ ہے، جو دل کے دریچے کھول دیتا ہے۔
🕯 چوتھا زینہ مراقبہ اور باطنی توجہ🌙
سالک کو یہ دھیان رکھنا سکھایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر لمحہ، ہر جگہ اسے دیکھ رہا ہے۔ اس کیفیت کو مراقبہ الم معیت کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موت کو یاد رکھنا اور دنیا کی بے ثباتی کا احساس دل میں زندہ رکھنا بھی اس تربیت کا حصہ ہے تاکہ انسان آخرت کی تیاری میں غافل نہ ہو جائے۔
🛡 پانچواں ززینہ ، چار بنیادی اصول🌙
غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کا نچوڑ آپ کے وہ چار زریں اصول ہیں جو زندگی سنوار دیتے ہیں:
🔹 اپنی زبان کو جھوٹ، غیبت اور فضول باتوں سے بچانا۔
🔹 اپنے پیٹ کو صرف حلال اور پاک رزق سے بھرنا۔
🔹 اپنے دل کو دنیا کی محبت اور وسوسوں سے محفوظ رکھنا۔
🔹 اپنے ہاتھوں کو کسی پر ظلم یا زیادتی کرنے سے روکے رکھنا۔
🤲🏻اللہ تعالیٰ ہمیں سرکار غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ان مبارک نقوشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ظاہر و باطن کو اپنے نور سے منور کر دے۔ آمین 🤲✨
#توحید #تصوف #صوفیا




゚viralシ




#ایڈمن

 #صوفیاء یعنی عبادالرحمن ﷽📗قرآن پاک کی سورہ الفرقان کی آخری آیات میں جن پاکباز بندوں یعنی عباد الرحمن کا تذکرہ کیا گیا ہ...
22/09/2026

#صوفیاء یعنی عبادالرحمن
﷽
📗قرآن پاک کی سورہ الفرقان کی آخری آیات میں جن پاکباز بندوں یعنی عباد الرحمن کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ دراصل اس بلند روحانی مقام کے ترجمان ہیں جسے #تصوف کی اصطلاح میں #سلوک اور #معرفت کی معراج کہا جاتا ہے جب ہم قرآن حکیم کی ان آیات اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کا موازنہ کرتے ہیں تو ہمیں باطن کی تطہیر اخلاق کی پختگی اور عشق الہی کے ایسے لازوال نقوش ملتے ہیں جو انسان کو دنیا کی مٹی سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتے ہیں
🕯سب سے پہلی صفت جو قرآنی آیات میں بیان کی گئی ہے وہ زمین پر عاجزی کے ساتھ چلنا اور جاہل لوگوں کے مخاطب ہونے پر سلام کہہ کر آگے بڑھ جانا ہے تصوف میں اس مقام کو فقر اور تسلیم و رضا کا نام دیا جاتا ہے صوفیائے کرام سکھاتے ہیں کہ جب تک انسان کے دل سے تکبر اور انانیت کا بت نہیں ٹوٹتا وہ اپنے مولی کی بارگاہ میں سرفرازی حاصل نہیں کر سکتا انکساری ہی وہ زینہ ہے جس سے عشق کی پہلی منزل طے ہوتی ہے
🪔دوسرا اہم ترین پہلو رات کی تنہائی میں اپنے پروردگار کے حضور سجدہ ریز ہونا اور شب بیداری کرنا ہے صوفیاء کے نزدیک خلوت اور ذکر الہی روح کی غذا ہے دن بھر کے ہنگاموں کے بعد رات کا سکون عارف کے دل کو منور کرتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بندہ اپنے محبوب حقیقی کے ساتھ مناجات میں ڈوب جاتا ہے قرآن بھی اسی کیفیت کو عباد الرحمن کی شان بتاتا ہے جو اپنی راتیں رب کے حضور قیام اور سجدے میں گزارتے ہیں
🤲🏻تیسری منزل خوف خدا اور باطنی محاسبے کی ہے قرآن کہتا ہے کہ وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ جہنم کے عذاب کو ان سے پھیر دے کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے تصوف میں اسے خوف اور رجا کا مقام کہا جاتا ہے جہاں عاشق اپنے معشوق کی ناراضگی کے خوف سے ہمیشہ کانپتا رہتا ہے اور دنیا کی بے ثباتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے باطن کو گناہوں کی آلائشوں سے بچاتا ہے
🫒خرچ کرنے میں اعتدال اور میانہ روی کا معاملہ بھی دونوں جگہ یکساں اہمیت رکھتا ہے قرآن میں اسراف اور بخل دونوں کی نفی کی گئی ہے اور صوفیاء بھی دنیا کی محبت اور مال کی حرس کو دل کا سب سے بڑا روگ قرار دیتے ہیں ایک سچا سالک وہی ہے جو دنیا کو صرف ضرورت کی حد تک استعمال کرے اور اپنے قلب کو اغیار کی محبت سے آزاد رکھے
⚜️تکمیل اخلاق کے اس سفر میں توحید خالص گناہوں سے اجتناب جھوٹ اور لغو باتوں سے کنارہ کشی اور قرآن پاک کی آیات کو بصیرت کے ساتھ سننے کی جو شرائط سورہ الفرقان کے آخر میں رکھی گئی ہیں وہی صوفیاء کے ہاں مجاہدہ اور ریاضت کی بنیادیں ہیں صوفی اس بات کا قائل ہے کہ زبان کی حفاظت حواس پر قابو اور دل کی سچی بیداری کے بغیر انسان کامل نہیں بن سکتا
🎇آخر میں عباد الرحمن کا یہ وصف کہ وہ اپنے اہل خانہ کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک کی دعا کرتے ہیں اور خود کو متقیوں کا پیشوا بنانے کی التجا کرتے ہیں اس بات کا ثبوت ہے کہ تصوف کوئی فرار یا خود غرضی کا نام نہیں ہے بلکہ یہ اپنے خاندان اور معاشرے کو اخلاقی اور روحانی حسن عطا کرنے کی ایک مسلسل تڑپ ہے
مجموعی طور پر سورہ الفرقان کی یہ ✅آخری آیات اور صوفیاء کی تعلیمات دراصل اسی ایک حقیقت کی دو مختلف زبانیں ہیں کہ سچا انسان اور کامل مومن وہ ہے جس کا ظاہر شریعت کے نور سے آراستہ اور جس کا باطن معرفت الہی کے اجمال سے روشن ہو یہی وہ راستہ ہے جو انسان کو دنیا میں سکون اور آخرت میں دائمی جنت کے بلند بالا مقامات کا وارث بناتا ہے
#توحید #تصوف #صوفیا




゚viralシ




#ایڈمن

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پیر آف بھلوال شریف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share