Jaffaria Students organization

Jaffaria Students organization

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jaffaria Students organization, Education, Islamabad.

22/11/2024
21/09/2024

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ۞

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا۞
بیشک اللہ اور اس کے ملائکہ رسول پر صلٰوات بھیجتے ہیں تو اے صاحبانِ ایمان تم بھی ان پر صلٰوات بھیجتے رہو اور سلام کرتے رہو.


❤جشن صادقین مبارک (ھفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول)❤️

اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎ ﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎ ﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــی
ألـلَّـھُمَ ؏َـجــِّلْ لِوَلــیِـڪْ الفرج

14/09/2024

9 ربیع الاؤل عِیدِ زِہرہؑ, عِیدِ شُجّاع وَ آغازِ اِمَامت مَولاؑ اِمامِ مِہدی آخرالزَمان تبسمِ امامِ سجاد۴ تمام موالیان حِیدرِکَرار کو بُہت بُہت مُبارک ھو♥️🎉🥰

02/09/2024

زیارت نامه امام حسن مجتبی (ع)
بسم الله الرحمن الرحیم
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا بْنَ رَسُولِ رَبِّ الْعالَمینَ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا بْنَ اَمیرِ الْمُؤْمِنینَ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا بْنَ فاطِمَهَ الزَّهْراَّءِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا حَبیبَ اللّهِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا صِفْوَهَ اللّهِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا اَمینَ اللّهِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا حُجَّهَ اللّهِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا نُورَ اللّهِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا صِراطَ اللّهِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا بَیانَ حُکْمِ اللّهِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا ناصِرَ دینِ اللّهِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا السَّیِدُ الزَّکِىُّ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا الْبَرُّ الْوَفِىُّ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا الْقاَّئِمُ الاْمینُ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا الْعالِمُ بِالتَّأویلِ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا الْهادِى الْمَهْدِىُّ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا الطّاهِرُ الزَّکِىُّ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا التَّقِِیُّ النَّقِىُّ
السَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا الْحَقُّ الْحَقیقُ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّهَا الشَّهیدُ الصِّدّیقُ
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا اَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِی وَ رَحْمَهُ اللّهِ وَ بَرَکاتُهُ

اللهم ألعن جعده🔥 🖐قاتلة الإمام الحسن المجتبى عليه السلام

اہل بیت کے دشمنوں پر لعنت بیشمار

02/09/2024

شہادت امام حسن مجتبی علیہ السلام

15/08/2024


01/08/2024

میرا سلام ہو اُس قیدی پر جس کے جسم کا گوشت زنجیریں کھا گئیں۔۔۔😭

*زیارت ناحیہ 😭*
شہادت امام زینِ العابدینٌ🏴

16/07/2024

اَلسَّلامُ عَلٰى الشِّفَاهِ الذَّابِلَاتِ، اَلسَّلامُ عَلٰى النُّفُوْسِ الْمُصْطَلِمَاتِ، اَلسَّلامُ عَلَى الْأَرْوَاحِ الْمُخْتَلَسَاتِ
ان ہونٹوں پر سلام جو پیاس سے سوکھے ہوئے تھے، سلام ان پر جو ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے، سلام ان پر جن کو قتل کے فوراً بعد لوٹ لیا گیا

زیارتِ ناحیہ

24/06/2024

عید غدیر 18 ذوالحجہ کا دن اور اہل تشیع کی بڑی عیدوں میں سے ہے جس میں حضرت علیؑ رسول اللہؐ کے جانشین منتخب ہوئے۔ اس دن کی فضیلت کے بارے میں رسول اکرمؐ اور شیعہ ائمہؑ سے بعض روایات نقل ہوئی ہیں۔ اسی طرح بعض اعمال بھی اس دن کے لئے ذکر ہوئے ہیں جن میں روزہ رکھنا، زیارت غدیریہ کی قرائت، نماز غدیر اور مومنین کو کھانا کھلانا وغیرہ شامل ہیں۔ پوری دنیا کے اہل تشیع اس دن جشن مناتے ہیں۔ اس دن ایران اور بعض دیگر ممالک کے بعض علاقوں میں سرکاری سطح پر چھٹی ہوتی ہے اور لوگ سادات سے ملنے جاتے ہیں اور سادات ان سے ملنےآنے والوں کو عیدی دیتے ہیں۔
پیغمبر اکرمؐ ہجرت کے دسویں سال ماہ ذی القعدہ کو ہزاروں کا قافلہ لے کر مناسک حج انجام دینے کی غرض سے مدینہ سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔[] چونکہ یہ حج پیغمبر اکرمؐ کا آخری حج تھا اس لئے یہ حجۃ الوداع کے نام سے مشہور ہوا۔[] حج کے اعمال سے فارغ ہو کر پیغمبر اکرمؐ مکہ کو چھوڑ کر مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔ 18 ذوالحجہ کے دن یہ قافلہ غدیر خم کے مقام پر پہنچا[] اس مقام پر جبرئیل پیغمبراکرمؐ پر نازل ہوا اور خدا کی طرف سے حضرت علیؑ کو اپنا جانشین کے طور پر لوگوں میں اعلان کا حکم دیا۔[]رسول اللہؐ نے اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حاجیوں کو جمع کیا اور علیؑ کو اپنا جانشین اور خلیفہ مقرر کیا
کتابِ خصائص الائمہ کے نقل کے مطابق عید غدیر کے دن حسان بن ثابت نے پیغمبر اکرمؐ کے حضور غدیر میں موجود مسلمانوں کے اجتماع میں بلند آواز سے کچھ اشعار کہے۔
غدیریہ: حسان بن ثابت نے واقعہ غدیر کے اوصاف یوں بیان کیے ہیں:[]
ینادیهم یوم الغدیر نبیهم بخم و أسمع بالرسول منادیا
فقال فمن مولاکم و ولیکم؟ فقالوا و لم یبدوا هناک التعادیا
إلهک مولانا و أنت ولینا و لم‌تر منا فی المقالة عاصیا
فقال له قم یا علی فإننی رضیتک من بعدی إماما و هادیا
فمن کنت مولاه فهذا ولیه فکونوا له أنصار صدق موالیا
هناک دعا الّلهم وال ولیه و کن للذی عادی علیاً مُعادیاً
ترجمہ: پیغمبر خداؐ نے یوم غدیر لوگوں سے پکار کر کہا، کیسی عظیم پکار تھی یہ۔ انہوں نے فرمایا: تمہارا مولا اور سرپرست کون ہے؟ لوگوں نے فورا کہا: تمہارا اللہ ہمارا مولا ہے اور آپؐ ہمارے سرپرست ہیں۔ ہم آپؐ کے حکم کی نافرمانی نہی کریں گے۔ اس وقت پیغمبرؐ نے حضرت علیؑ سے مخاطب ہوکر فرمایا: کھڑے ہوجاؤ!میں نے تجھے میرے بعد امام و رہبر منتخب کیا ہے۔اس کے بعد فرمایا: جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہوگا؛ پس تم سب سچ مچ اس کی اطاعت کرو۔ اے میرے اللہ علی سے محبت کرنے والے سے محبت کر اور علی سے دشمنی رکھنے والے سے دشمنی رکھ۔ اسی طرح مصباح المتہجد میں منقول ایک روایت کے مطابق امام رضاؑ غدیر کے دن جشن مناتے تھے۔[

چوتھی صدی ہجری کے مورخ علی بن حسین مسعودی اپنی کتاب التنبیه و الاشراف میں لکھتے ہیں کہ امام علیؑ کی اولاد اور ان کے شیعہ اس دن کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس کو عظیم ایام میں سے سمجھتے ہیں۔[] چوتھی صدی ہجری کے محدث کلینی نے بھی کسی ایک روایت میں اس دن شیعوں کا جشن منانے کو نقل کیا ہے۔[]

آٹھویں صدی ہجری کے اہل سنت مورخ ابن‌ کثیر کا کہنا ہے کہ آل بویہ کی حکومت میں شیعہ حکمران عید غدیر کے دن عام چھٹی کرتے اور جشن کا اعلان کرتے تھے اور حکومتی اداروں اور لوگوں کو اس دن جشن منانے اور شہر کو سجانے کی ترغیب کرتے تھے۔[] اس جشن میں وہ لوگ جھنڈیاں لگاتے تھے، اونٹ ذبح کرتے تھے اور رات کو آگ جلا کر جشن میں خوشیاں مناتے تھے۔[] اسی طرح پانچویں صدی ہجری کے مورخ گردیزی نے بھی اس دن کو اسلام کے عظیم ایام اور شیعوں کی عید قرار دیا ہے۔[]

مصر میں فاطمی خلفا اس دن کو جشن مناتے تھے۔[] ایران میں صفویہ دور حکومت میں عید غدیر کے دن سرکاری طور پر عید مناتے تھے۔[] ایران میں عید غدیر کے دن سرکاری طور چھٹی ہوتی ہے۔[] عراق میں بھی کربلا، نجف اور ذی‌ قار جیسے صوبوں میں عام تعطیل ہوتی ہے۔[]

عید غدیر کی رات کو بھی شیعہ اہمیت والی رات سمجھتے ہیں اور اس رات شب بیداری کرتے ہیں.

Listen to the powerful words of Khutba Hazrat Abbas, beautifully recited by Rayan #KhutbaHazratAbbas 15/06/2024

{ 8 ذولحج 60 ہجری }
خطبہ: باب الحسین علیہ السّلام
شباب الحسین علیہ السّلام
مولا ابوالفضل العباس علیہ السّلام 🙏

«بسم الله الرّحمن الرّحیم»

«اَلحَمدُ لِلّهِ الَّذی شَرَّفَ هذا (اشاره به بیت الله‌الحَرام) بِقُدُومِ اَبیهِ، مَن کانَ بِالاَمسِ بیتاً اَصبَح قِبلَةً. أَیُّهَا الکَفَرةُ الفَجَرة اَتَصُدُّونَ طَریقَ البَیتِ لِاِمامِ البَرَرَة؟ مَن هُوَ اَحَقُّ بِه مِن سائِرِ البَریَّه؟ وَ مَن هُوَ اَدنی بِه؟ وَ لَولا حِکمَ اللهِ الجَلیَّه وَ اَسرارُهُ العِلّیَّه وَاختِبارُهُ البَریَّه لِطارِ البَیتِ اِلیه قَبلَ اَن یَمشیَ لَدَیه قَدِ استَلَمَ النّاسُ الحَجَر وَ الحَجَرُ یَستَلِمُ یَدَیه وَ لَو لَم تَکُن مَشیَّةُ مَولایَ مَجبُولَةً مِن مَشیَّهِ الرَّحمن، لَوَقَعتُ عَلَیکُم کَالسَّقرِ الغَضبانِ عَلی عَصافِیرِ الطَّیَران.

اَتُخَوِّنَ قَوماً یَلعَبُ بِالمَوتِ فِی الطُّفُولیَّة فَکَیفَ کانَ فِی الرُّجُولیَّهِ؟ وَلَفَدَیتُ بِالحامّاتِ لِسَیِّد البَریّاتِ دونَ الحَیَوانات.

هَیهات فَانظُرُوا ثُمَّ انظُرُوا مِمَّن شارِبُ الخَمر وَ مِمَّن صاحِبُ الحَوضِ وَ الکَوثَر وَ مِمَّن فی بَیتِهِ الوَحیُ وَ القُرآن وَ مِمَّن فی بَیتِه اللَّهَواتِ وَالدَّنَساتُ وَ مِمَّن فی بَیتِهِ التَّطهیرُ وَ الآیات.

وَ أَنتُم وَقَعتُم فِی الغَلطَةِ الَّتی قَد وَقَعَت فیهَا القُرَیشُ لِأنَّهُمُ اردُوا قَتلَ رَسولِ الله صلَّی اللهُ عَلَیهِ وَ آلِه وَ أنتُم تُریدُونَ قَتلَ ابنِ بِنتِ نَبیّکُم وَ لا یُمکِن لَهُم مادامَ اَمیرُالمُؤمِنینَ (ع) حَیّاً وَ کَیفَ یُمکِنُ لَکُم قَتلَ اَبی عَبدِاللِه الحُسَین (ع) مادُمتُ حَیّاً سَلیلاً؟

تَعالوا اُخبِرُکُم بِسَبیلِه بادِروُا قَتلی وَاضرِبُوا عُنُقی لِیَحصُلَ مُرادُکُم لابَلَغَ الله مِدارَکُم وَ بَدَّدَا عمارَکُم وَ اَولادَکُم وَ لَعَنَ الله عَلَیکُم وَ عَلی اَجدادکُم.

ترجمہ

آپ علیہ السلام نے یہ خطبہ امام حسین علیہ السلام کی ۸ ذی الحجہ سن ۶۰ ہجری کو مکہ سے کربلا روانگی کے موقع پر خانہ کعبہ کی چھت پر جلوہ افروز ہو کر ارشاد فرمایا

حمد ہے اللہ کے لیے جس نے اسے (کعبے کو ) میرے مولا (امام حسین ع ) کے والد گرامی (علی ع ) کے قدم سے شرف بخشا جو کہ کل تک پتھروں سے بنا ایک کمرہ تھا ان کے ظہور سے قبلہ ہو گیا ۔

اے بد ترین کافروں اور فاجروں تم اس بیت اللہ کا راستہ نیک اور پاک لوگوں کے امام کے لیے روکتے ہو جو کہ اللہ کی تمام مخلوق سے اس کا زیادہ حق دار ہے اور جو اس کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اگر اللہ کا واضح حکم نہ ہوتا اور اسکے بلند اسرار نہ ہوتے اور اس کا مخلوق کو آزمائش میں ڈالنا نہ ہوتا تو یہی اللہ کا گھر خود اڑ کر میرے مولا کے پاس آجاتا لیکن میرےکریم مولا نے خود اس کے پاس آکر اس کوعظمت بخشی بے شک لوگ حجراسود کو چومتے ہیں اور حجر اسود میرے مولا کے ہاتھوں کو چومتا ہے ۔ اللہ کی مشیت میرے مولا کی مشیت ہے اور میرے مولا کی مشیت اللہ کی مشیت ہے خدا کی قسم اگر ایسا نہ ہوتا تو میں تم پر اس طرح حملہ کرتا جیسے کہ عقاب غضبناک ہو کر اڑتا ہوا چڑیوں پر حملہ کرتا ہے اور تم کو چیر پھاڑ دیتا کیا تم ایسے لوگوں سے خیانت کرتے ہو جو بچپن ہی سے موت سے کھیلتے ہوں اور کیا عالم ہوگا ان کی بہادری کا جب کے وہ عالم شباب میں ہوں ؟ میں قربان کر دوں اپنا سب کچھ اپنے مولا پر جو کہ اس پوری کائنات پر بسنے والے انسانوں اور حیوانوں کا سردار ہے ۔ اے لوگوں ! تمہاری عقلوں کو کیا ہو گیا ہے کیا تم غور و فکر نہیں کرتے ایک طرف شراب پینے والے ہیں اور دوسری طرف حوض کوثر کے مالک ہیں ایک طرف وہ ہیں جن کا گھر لہو لہب اور سارے جہان کی نجاستوں کی آماجگاہ ہے اور دوسری طرف پاکیزگی کے جہان اور آیات قرانیہ ہیں اور وہ گھر جس میں وحی اور قرآن ہے اور تم اسی غلطی میں پڑ گئے ہو جس میں قریش پڑے تھے کیونکہ انہوں نے رسول اللہ کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا اور تم اپنے نبی کے نواسے کو قتل کرنے کا ارادہ کر رہے ہو ۔ قریش اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ امیر المومنین کی ہیبت و جلال کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی اور کیسے ممکن ہوگا تمہارے لیے ابا عبداللہ الحسین کا قتل جب کہ اسی علی کا بیٹا رسول کے بیٹے کی حفاظت پر مامور ہے اگر ہمت ہے تو آؤ میں تمہیں اس کا راستہ بتاتا ہوں میرے قتل کی کوشش کرو اور میری گردن اڑاؤ تا کہ تم اپنی مراد پا سکو اللہ تمہارے مقصد کو کبھی پورا نہ کرے اور تمہارے آباء اوع اولاد کو تباہ کرے اور لعنت کرے تم پر اور تمہارے آباء و اجداد پر ۔

Listen to the powerful words of Khutba Hazrat Abbas, beautifully recited by Rayan #KhutbaHazratAbbas Immerse yourself in the spiritual words of Khutba Hazrat Abbas, a iconic sermon in Islamic history. Rayan's heartfelt recitation brings new life to this time...

20/05/2024

خادم حرم امام رضا علیہ السلام ۔۔۔در روز میلاد۔۔۔در محضر امام رضا علیہ السلام ۔
«الهي رِضاً بِقَضائِكَ و تَسْليماً لِامْرِكَ وَ لا مَعْبودَ سِواكَ يا غِياثَ الْمُستَغيثين»

«اللَّهُمَّ إِنَّا نَشْکو إِلَیْک فَقْدَ نَبِیِّنَا وَ غَیْبَهَ وَلِیِّنَا وَ کثْرَهَ عَدُوِّنَا وَ قِلَّهَ عَدَدِنَا وَ شِدَّهَ الْفِتَنِ بِنَا وَ تَظَاهُرَ الزَّمَانِ عَلَیْنا

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Islamabad