22/12/2025
"میری کامیابی" چینل کے لیے ایک پوڈ کاسٹ – عدیل صادق اور میزبان سید محمد علی حیدر کا شکریہ
درج ذیل سوالات اور موضوعات جو آپ کے لئے بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
انٹرویو کے اہم نکات یہ ہیں:
• آپ نے 18 سال سماجی اصلاح اور ریسرچ میں گزارے، اس طویل سفر میں آپ اپنی کامیابی کو کیسے دیکھتے ہیں؟
• معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟
• معاشرے میں بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے؟
• نوجوانوں میں پولیٹیکل اور مذہبی عدم برداشت کو ختم کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ ہمارا تعلیمی نظام صرف ڈگریاں دے رہا ہے، "اچھا شہری" بنانے میں کہاں کمی رہ گئی ہے؟ کیا اساتذہ کی ٹریننگ کے بغیر تعلیمی نظام میں تبدیلی ممکن ہے؟تعلیمی اصلاحات کیسے ممکن ہیں؟ انفارمیشن، اسکلز (Skills) اور رویے (Behavior) میں تبدیلی کے طور پر تعلیم کا مقصد طے کرنا ۔
• کامیابی کا تصور: کامیابی کو ایک منزل کے بجائے مسلسل جدوجہد اور چھوٹی چھوٹی کامیابیوں (Achievements) کا سفر سمجھنا۔
• نوجوان کامیابی سے دور کیوں؟
• آپ اتنے کام کر رہے ہیں، ٹائم کیسے مینج کرتے ہیں؟ ٹائم مینجمنٹ اور جنون: شوق کے ذریعے وقت کو منظم کرنا اور کام کو محض ملازمت کے بجائے مشن سمجھ کر کرنا۔
• آج کے دور میں میاں بیوی اور دیگر رشتوں میں بڑھتی ہوئی دوریوں کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ خاندانی تعلقات میں صبر: مادہ پرستی (Materialism) کے دور میں قناعت اور برداشت کی اہمیت۔
• کشمیر میں راٹھور خاندان کی تاریخ ۔ آپ کا انڈیا کے راٹھورخاندان سے کیا تعلق ہے؟
A conversation that matters. Insight, intellect, and impact, when leadership meets vision.Featuring Mujtaba Rathore, Executive Director (Islamic Research Ins...